کہيں آپ کا لکى نمبر سات تو نہیں ...7 نمبر سے جڑے دلچسپ حقائق

image
 
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں کچھ چیزیں مشترک ہیں جیسے ہفتے میں سات دن .. دنیا کے ہر خطے میں ہفتے میں سات دن ہوتے ہیں مگر سات ہی کیوں؟ اس نمبر میں ايسى کیا الگ بات ہے کہ ہر شخص اس سے متفق نظر آتا ہے؟ تو آئیے جانتے ہیں سات نمبر کے اس راز کے بارے میں جو شايد کم افراد کو معلوم ہو -
 
ہزاروں سال پہلے وقت بتانے کے لئے آئی فون یا گھڑیاں نہیں ہوتی تھیں، اس کا اندازہ لگانے کے لیے سیاروں کی پوزیشن کو دیکھا جاتا کیونکہ 7 سيارے بشمول چاند، سورج دیکھے اور یقین کرلیا کہ ہر کسی کے پاس خلائی طاقت ہے- تو ہندوؤں نے ان سات سياروں کى عبادت کرنا شروع کر دی- اس طرح ہر سیارہ خدا بن گیا ، وقت گزرتا رہا اور پھر اچانک ان لوگوں نے چاہا کہ یہ خدا ہر وقت ان کے سامنے موجود رہے چناچہ انہوں نے ہر خدا کے لئے ایک دن مقرر کر لیا تاکہ وہ خدا کو دیکھ سکيں اور عبادت کر سکيں اور اس طرح سات دن مقرر ہوگئے محض سات دیوتاؤں کے لیے!
 
مصر سمیت دنیا کے بہت سے ممالک نے ہفتے کے سات دنوں کو دس دنوں میں بدلنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے کیونکہ دنیا سات دنوں کے اس فارمولے سے خوش تھی- حیرت انگیز طور پر دنیا کو دراصل سات ہندسے سے لگاؤ ہوگیا تھا- وقت کے ساتھ یہ اتنا مقبول ہوا کہ لوگوں نے اسے ہر جگہ استعمال کرنا شروع کر دیا جیسے دنیا کے 7 عجائبات، سات قوس قزح کے رنگ، سات مہلک گناہ، سات براعظم، سات سمندر یہاں تک کہ ہیری پوٹر کی سات کتابیں يعنى نمبر سات ایک خوش قسمتی کا نمبر مانا جانے لگا، اتنا لکی کہ اگر آپ اسے سلاٹ مشین میں تین بار مارتے ہیں تو آپ لکھ پتی بن جاتے ہیں-
 
image
 
سالہا سال سات نمبر کی مقبولیت ذہنوں میں پکی ہوتی گئی اور ہندوؤں کے دیوتاؤں پر مبنی نظریہ کو سب نے بغیر کسی تحقیق کے ماننا شروع کر دیا- حد تو يہ ہے کہ اتنا مقبول ہوا کہ دنیا کی کسی بھی مذہب کی شخصیات چاہے عیسائی ہوں یا یہودی يا دنیا کا کوئی بھی باشندہ ہو سات لکی نمبر کے اثر سے خود کو نہ بچا سکا-
 
معروف فٹبالر کرسٹیا رونالڈو نے اپنى جرسى کے لئے سات کا ہندسہ سوچا - جیمز بانڈ نے اس نمبر کو کوڈ نیم (صيغۂ راز کا نام) کے طور پر استعمال کیا -
 
سائنسدانوں نے پتہ لگایا کہ ہم آخر 7 کے ہندسے کو کیوں اتنا پسند کرتے ہیں تو معلوم ہوا کہ انسانی دماغ سات چیزیں بیک وقت یاد رکھ سکتا ہے، اس سے زیادہ باتیں ہم لکھ لیتے ہیں- شاید یہی وجہ ہے کہ سات کے ہندسے کو دنیا باآسانی مانتی چلی گئی -
 
image
 
نمبر7 کی یہ دلچسپ معلومات یقیناً آپ کے لیے بھی نئى ہونگى مگر ہندسوں کا يہ کھيل محض ہندوانہ رسم اور عقیدے کی بنیاد ہے- سو کسی بھی نمبر کو اپنی زندگی کا اہم حصہ بنانے سے پہلے ضرور سوچيے گا کہ کہیں یہ آپ کو اسلامی اقدار اور نظریات سے دور تو نہیں کر رہا-
YOU MAY ALSO LIKE: