زيادہ زور سے ہنسنا مردہ دلی کی علامت ہوتی ہے، آپ کی ہنسی آپ کی شخصیت کے کن رازوں سے پردہ اٹھاتی ہے

image
 
انسان کا ہنسنا ایک جانب تو اس کے جذبات کے اظہار کا ایک ذریعہ ہوتا ہے تو دوسری جانب انسان کے ہنسنے کا انداز اس کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ جس کے حوالے سے ماہرین نفسیات کی تحقیقات انسان کے مزاج کے بارے میں کئی انکشافات کا سبب بنتی ہے-
 
1: بلند آواز میں قہقہہ لگانے والے لوگ
کچھ افراد کی ہنسی اپنے انداز کے حوالے سے اس وجہ سے منفرد ہوتی ہے کہ وہ پوری محفل کی توجہ کا مرکز اپنی آواز اور انداز کے سبب بن جاتے ہیں- ایسے افراد کے بارے میں ماہر نفسیات کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ ایسے افراد ہنسی کو ایک پردے کی صورت میں استعمال کرتے ہیں اور اپنے اندر کے دکھ اور تکلیفوں کو اس ہنسی کے پردے میں چھپا کر لوگوں کی توجہ دوسری جانب مبذول کروا لیتے ہیں-
 
2: بے آواز ہنسنے والے لوگ
بعض افراد کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے ہنسنے کی آواز دوسرے لوگوں تک نہ پہنچے ایسے افراد کھل کر ہنستے ہیں مگر ان کی ہنسی ان کو دوسروں کی مرکز نگاہ نہیں بناتی ہے۔ ایسے افراد ایک پر اعتماد شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور ان کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ دنیا ان کے بارے میں کیا رائے رکھتی ہے بلکہ وہ اپنی خود اعتمادی کے سبب دنیا کو اپنی نظر سے دیکھتے ہیں-
 
image
 
3: صرف مسکرانے والے لوگ
بعض افراد بڑی سے بڑی بات کو بھی بہت معمولی سمجھتے ہیں اور ان کے نزدیک کسی بھی بات پر صرف مسکرا دینا ہی کافی ہوتا ہے- ایسے لوگ اپنے معاملات کو اپنے حد تک محدود رکھتے ہیں- مضبوط اعصاب کے ان لوگوں کو دنیا کے واقعات متاثر نہیں کرتے ہیں اور یہ بڑی سے بڑی مشکل کا مقابلہ اپنے مضبوط اعصاب سے آرام سے کر لیتے ہیں-
 
4: پیٹ پکڑ کر لوٹ پوٹ ہو جانے والے لوگ
کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو ہلکی سے ہلکی بات بھی متاثر کر دیتی ہے یہ لوگ جزباتی ہوتے ہیں یہ لوگ دل کے بہت نازک ہوتے ہیں- ایسے افراد پر دکھ اور خوشی دونوں ہی بہت زيادہ تیزی سے اثر انداز ہوتے ہیں اور اپنی نرم دلی کے سبب یہ لوگ دوستوں کے دوست ہوتے ہیں۔ ان کا حلقہ احباب بہت وسیع ہوتا ہے-
 
image
 
5: بہت کم ہنسنے والے لوگ
کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جن کے چہرے کی ہنسی دیکھنے کے لیے لوگ ترس جاتے ہیں۔ ایسے افراد عام طور پر کسی سے مشکل ہی سے متاثر ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ سیلف سینٹر ہوتے ہیں ان کے لیے ان کی اپنی ذات کی اہمیت سب سے زيادہ ہوتی ہے اور اس کے سامنے وہ کسی اور کو کچھ بھی نہیں سمجھتے ہیں- ایسے افراد نرگسیت کا شکار ہوتے ہیں اور ہر معاملے میں خود کو درست اور دوسروں کو غلط سمجھتے ہیں-
 
ماہرین نفسیات کی طویل تحقیقات کے مطابق افراد کی ایسی درجہ بندی ان کے مزاج اور شخصیت کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے آپ کیسے ہنستے ہیں اپنے ہنسنے کے انداز سے اپنی شخصیت کو جان کر ضرور بتائيں-
YOU MAY ALSO LIKE: