مجھے پرواہ نہیں اس زمین پر گھاس اُگا دو… پہلے لوگ کیا چھپانے کے لیے اپنے گھروں میں لان بناتے تھے؟ دلچسپ کہانی

image
 
لوگ اکثر تفریح ​​​​اور بچوں کے کھیل کے لئے ٹریفک سے دور رہنے، رازداری اور حفاظت وغیرہ کے لیے اپنے لان استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اب کم و بیش ہر گھر میں چھوٹا سا لان بنانے کی کوشش ہوتی ہے تاکہ گھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔ آخر یہ لان کا تصور آیا کیسے؟
 
اس کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہے۔ سینکڑوں سال پہلے، گھاس دار لان اصل میں یہ ثابت کرنے کے لیے بنائے گئے کہ کوئی شخص اتنا مالدار ہے کہ اس پر کھیتی کی بجائے صرف گھاس اگا کر زمین کو ضائع کررہا ہے۔ مالدار لوگ اپنے آپ کو ہمیشہ دوسروں سے جدا دکھانا چاہتے ہیں۔ یا یوں کہہ لیں کہ اپنی دولت کا دکھاوا چاہتے ہیں۔ لان کیسے اسٹیٹس سمبل بن گئے؟
 
17ویں صدی کے انگلستان میں، اشرافیہ جاگیردارانہ دنیا کے پرانے قلعوں کو صنعتی دور کے جاگیر خانوں میں تبدیل کرنے میں مصروف تھی۔ اشرافیہ نہیں چاہتے تھے کہ کوئی یہ سوچے کہ وہ محض کسان ہیں، لہٰذا انہوں نے فصلوں کے بجائے اپنی جائیدادوں کے سب سے زیادہ دکھائی دینے والے حصوں پر گھاس لگا دی۔ اور یوں وہ لان بنا کر اپنا ماضی چھپانے کی کوشش کرتے تھے-
 
image
 
صرف ایک امیر ہی زمین کو اس طرح برباد کر سکتا ہے اور پھر دوسروں نے انھیں امیر اور طاقتور سمجھنا شروع کر دیا۔
 
یہ تھوڑا سا امریکیوں کی کاپی تھی جنہوں نے گیس کی قیمت 4 ڈالر فی گیلن ہونے پر دیوہیکل SUV sports utility vehicle خریدی، یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ انہیں قیمت کی پرواہ نہیں تھی۔
 
جب انگریزوں نے امریکہ کو نوآبادیات بنایا تو وہ اپنے ساتھ سٹیٹس سمبل لے کر آئے۔ اس طرح پلانٹیشن ہوم، انگریزی مینور ہاؤس کے امریکہ کے ورژن میں لامحالہ ایک نمایاں گھاس والا لان شامل تھا۔ جتنا امیر آدمی اتنا بڑا لان یعنی کہ یہ خاص انگریزوں کی سوغات ہے کیونکہ انھوں نے جہاں جہاں حکومت کی وہاں اپنے رہن سہن طور طریقے چھوڑ کر گئے اس طرح جنوبی ایشیاء میں بھی انھیں کی وجہ سے لان کی روایت پڑی۔ یقیناً یہ گھروں میں ایک خوبصورت اضافہ ہوتا ہے جو ہمارے گھروں کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔
 
اب یہ گھر کا ایک تفریحی حصہ ہے جہاں شام کی چائے گھر والے مل کر انجوائے کرتے ہیں ۔ یقیناً لان اب صرف حیثیت کی ہی علامت نہیں رہا بلکہ تقریبات کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے ۔ یہ گھر کا ایک پرفضا مقام ہوتا ہے جہاں بچے بڑے قدرتی ماحول کو انجوائے کرتے ہیں ۔ ہم انہیں اپنے پارکوں میں بھی رکھتے ہیں کیونکہ پکنک پر ننگے پاؤں چلنا خوشگوار ہوتا ہے۔
 
image
 
لان ہمیں باغبانی کی طرف بھی لاتا ہے باغبانی کے فوائد کے بارے میں سوچیں تو گھر کے خوبصورت لان کا پورا منظر کھل جاتا ہے۔ درخت، پودے، پھول، گھاس کا ایک خوبصورت قطعہ طبعیت کو خوش کر دیتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ باغبانی ان چند مشاغل میں سے ایک ہے جو صحت کے لئے سب سے زیادہ مفید ہیں۔ باغبانی آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے، یہ آپ کے دماغ کو تیز طرار بناتی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: