|
|
| |
| رمضان کی آمد ہے یہ ایک مہینہ مسلمانوں کی زندگی کے
حوالے سے اس لیے بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے کہ اس ایک مہینے میں مسلمانوں
کی روحانی تربیت کی جاتی ہے اور ان کو آنے والے پورے سال کے لیے تیار کیا
جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ اس مہینے کی آمد کے ساتھ ہی ساری امت مسلمہ عبادات
کی ترتیب بنا لیتی ہے اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اس مہینے کے ہر لمحے کو
اللہ کے ذکر میں گزار سکیں- |
| |
| عام طور پر ذکر کے اعداد و شمار کا حساب رکھنے کے لیے
تسبیح کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صدیوں سے جاری ہے۔ ہمارے معاشرے میں
بھی ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ تسبیح کا استعمال کرتے ہیں وہ چاہے بے
نظیر بھٹو ہوں یا پھر موجودہ وزیر اعظم عمران خان ان سب کے ہاتھوں میں ہر
وقت ایک تسبییح نظر آتی ہے جس میں وہ ورد کرتے نظر آتے- |
| |
| منفرد تسبیح بنانے کا
عمل |
| کچھ لوگ ڈيجیٹل تسبیح بھی استعمال کرتے ہیں جب کہ کچھ
افراد انتہائی مہنگے پتھروں کی بنی ہوئی تسبیح کا استعمال کرتے ہیں جو کہ
ان کے منفرد انداز کا اظہار کا ایک طریقہ ہوتا ہے- اسی خیال کی مناسبت سے
ترکی سے تعلق رکھنے والی یشگل ارماک نے ایک انوکھا کام شروع کیا- |
|
|
|
|
| |
| تیس سالہ یشگل ارماک کا تعلق ترکی کے ضلع سورگون سے ہے
ان کا یہ کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر بالوں سے بنائی گئی تسبیح سے بہت
متاثر ہوئیں اور انہوں نے ایسا ہی کچھ اچھوتا کرنے کا فیصلہ کیا - |
| |
| اس سے قبل بھی وہ گھر پر تسبیح بنا کر فروخت کیا کرتی
تھیں اور اس کے ذریعے اپنے گھر والوں کے اخراجات میں ان کا ساتھ دیتی تھیں-
اس حوالے سے انہوں نے اپنے شوہر کے بالوں کا استعمال کرتے ہوئے اس کی مدد
سے ایک تسبیح بنائی اور اس کو سوشل میڈیا پر شئير کر دیا- |
| |
| ان کے اس عمل کو سوشل میڈيا پر بہت سراہا گیا اور لوگوں
نے ان کو ایسی منفرد اور خصوصی تسبیحوں کا آرڈر دینا شروع کر دیا- ان کا یہ
کہنا تھا کہ وہ تسبیح کے ساتھ ساتھ چابی چین، نیکلس اور بریسلٹ بھی بناتی
تھیں- |
| |
| اس کے بعد انہوں نے کچھ خاص تصاویر تسبیح کے دانوں میں
رکھ کر بنائيں جس کو بھی لوگوں نے بہت سراہا یہاں تک کہ لوگ ان کے پاس
منفرد انداز کی تسبیح بنوانے کے لیے آنے لگے۔ کچھ افراد اپنے چاہنے والوں
کو تحفہ دینے کے لیے خوبصورت تصاویر سے مزین تسبیح بنوانے آنے لگے تو کوئی
اپنے والدین سے محبت اور عقیدت کے اظہار کے لیے ان کو تحفے میں دینے کے لیے
خصوصی تسبیح ڈیزائن کرواتے- |
| |
|
|
| |
| ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ افراد نے قبر کی مٹی سے بھی
تسبیح بنوائيں جو ان کے پیاروں کی قبر ہوتی تھی اور وہ اس کی مٹی کو ہاتھ
لگا کر ان کی بخشش کے لیے خصوصی دعا کرنا چاہتے تھے تو وہ اس قسم کی تسبیح
بھی آرڈر پر بنوا لیتے تھے- |
| |
| اس کے علاوہ مختلف سوکھے پھولوں کو بھی لوگ تسبیح کے
موتیوں کے اندر پرو کر منفرد تسبیح بنانے کا آرڈر دیتے ہیں۔ ان کا یہ بھی
کہنا ہے کہ اس طرح سے ایک جانب تو وہ اپنے گھر والوں کا ہاتھ بٹا رہی ہیں
اور ان کا ارادہ ہے کہ اس کام کو مزيد وسعت دے کر نہ صرف اس کام کی تربیت
دوسری خواتین تک منتقل کرین بلکہ خود بھی یہ کام بڑے پیمانے پر کریں- |