دندان ساز یا دستور ساز

اس وقت کتنا سکون ہے ۔ پنکھے کی مسلسل أواز بہت اچھی لگ رہی ہے ۔ یہ أواز ان للکارتی أوازوں سے بہتر ہے جو وزیروں کی فوج کی طرف سے مسلسل اک بوجھل فضابناتی جاتی ہے اور ہم ہر وقت ایسا لگتاہے کہ کسی خطرہ سے دو چار ہیں اور معیشت لمحوں میں کبھی ایک دم خراب یا ایک دم درست ہو جاتی ہے ۔ حالانکہ چاے کا وہ ایک کپ دھواں اڑاتا کچھ دیر میں بجھ جاے گا جو میرے سامنے واحد أنکھوں دیکھی سچای ہے جو بتاتا ہے کہ ایک دن ہر چیز نے چڑھنا ہے اور پھر اتر جانا ہے جیسے أج حکومت اتر کر بھی اتر نہیں پا رہی ۔

عدالت کے فیصلہ کی تاخیر سوچ کی تطہیر کچھ اس طرح کر رہی ہے کہ وزیروں کی فوج کےبغیر بھی سب کچھ چل رہا ہے اور میڈیا پر نا غیر ملکی سازش ہے نا اندرونی ہنگاموں کی أتش ہے ۔ نا کسی کو چڑھانے کی کاوش اور نا گرانے کی لغزش ۔ بس ایک خاموش سی بارش۔

ہر طبقہ کوخوش کرنے کے لیے تھوڑی تھوڑی دیر علامتی طور پر شخصیات کو علامتی نمایندگی کے لیےبثھا دیا جاے جیسے أج کل ایک دندان ساز کو بثھایا ہے جو ہر تھوڑی دیر اپنی دستور ساز فیکثری سے ایک وقتی قانون نافز کر دیتا ہے جو کسی ساز باز کے نتیجہ میں وجود میں أجاتا ہے ۔

عوام تو اس دندان ساز کے مریض کی طرح کچھ کہہ بھی نہیں سکتے جب اس منہ کھلے سے پوچھا جاتا ہے کہ أپ کو تکلیف تو نہیں ہو رہی؟

اور ہم موجودہ اپوزیشن کی طرح فقط ساز بجاتے رہ جاتے ہیں اور کرنے والے اپنا کام کرجاتے ہیں۔


 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 264482 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.