اے سی جیسی ٹھنڈی ہوا اور وہ بھی بغیر بھاری بل کے، گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے اب اے سی گھر بیٹھے بنائيں

image
 
جیسے جیسے گرمی کے موسم کی شدت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پنکھوں کی ہوا بھی گرم محسوس ہونے لگتی ہے اور ہر انسان کا یہ دل چاہتا ہے کہ وہ اپنے گھر میں اے سی لگا لے تاکہ گرمی سے جان چھڑا سکے-
 
مگر کہا یہ جاتا ہے کہ اے سی کی ٹھنڈک تو اچھی ہوتی ہے مگر اس کے بعد بجلی کا بل جو آگ لگاتا ہے وہ ساری ٹھنڈک کو بھلا دیتا ہے- مگر آج ہم آپ کو ایک ایسا اے سی بنانے کا طریقہ بتائيں گے جس کی تیاری بھی آسان اور اے سی کی اس ٹھنڈی ہوا کا کوئی بل بھی ادا نہیں کرنا پڑتا ہے-
 
پورٹیبل اے سی بنانے کا طریقہ
اس اے سی کی تیاری کے لیے جو سامان درکار ہو گا وہ کچھ اس طرح سے ہے
 
image
 
پلاسٹک کا ایک بڑا جار تاکہ اس میں زیادہ برف ذخیرہ ہو سکے
ڈی سی موٹر
بیٹری
پلاسٹک کے جار کے سائز کا ایک چھوٹا پنکھا
کٹر ، گلو گن اور لوہے کا ٹانکہ لگانے والا
 
پورٹیبل اے سی بنانے کا طریقہ
ان تمام اشیا کو لانے کے بعد پورٹیبل اے سی بنانے کا طریقہ کچھ اس طرح سے ہوتا ہے-
 
پہلا مرحلہ
سب سے پہلے جار کے پلاسٹک کے ڈھکن میں سولڈنگ مشین کی مدد سے اس کو گرم کر کے صفائی سے چھوٹے چھوٹے سوراخ کر لیں-
image
 
دوسرا مرحلہ
جار کے درمیان میں بوتل کے ڈھکن کے برابر مارکر کی مدد سے نشان لگا لیں
image
 
تیسرا مرحلہ
نشان لگانے کے بعد اس جگہ پر ایک بڑا سوراخ کر لیں
image
 
چوتھا مرحلہ
اس سوراخ والی جگہ پر ایک بوتل کا اگلا حصہ لگا دیں اور اس کو لگاتے ہوئے گلیو گن کا استعمال کریں
image
 
پانچواں مرحلہ
اب جار کے ڈھکن میں جس میں سوراخیں کی تھیں وہاں پر گلیو گن کی مدد سے باہر کی جانب موٹر لگا لیں
image
 
چھٹا مرحلہ
اب جار کے باہر کی جانب بیٹری بھی گلیو کی مدد سے لگا کر فکس کر دیں
image
 
ساتواں مرحلہ
جار کے ڈھکن پر لگی ہوئي موٹر کے اوپر اب پنکھا لگا لیں
image
 
آٹھواں مرحلہ
جار کے اندر برف بھر لیں اور اس کے بعد ڈھکن سے اس جار کو بند کر دیں
image
 
نواں مرحلہ
بیٹری کو موٹر کے ساتھ جوڑ دیا جاۓ
image
 
دسواں مرحلہ
جار کو سیدھا اس طرح رکھ دیں کہ ڈھکن اوپر کی طرف ہو اور اس کے بعد جہاں بوتل کا منہ لگایا گیا تھا وہاں سے ٹھنڈی ہوا کا مزہ لوٹیں-
image
 
اس اے سی کی تیاری نہ صرف کم خرچ ہے بلکہ اس کو آسانی سے دوران سفر یا عارضی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: