کوئی بھی چیز فالتو نہیں ہوتی، اگر آپ اپنی پرانی چیزوں کوپھینکنا چاہ رہے ہیں تو ذرا ٹہریں اور یہ انوکھے استعمال ضرور دیکھ لیں

image
 
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ایک سگھڑ عورت غریب کے گھر کو بھی روشن کر دیتی ہے اور ایک پھوہڑ عورت روشن گھر میں بھی اندھیرے کر دیتی ہے۔ ابتدا میں یہ بات سن کر بہت حیرت ہوتی تھی کہ کیا سگھڑ عورت میں خصوصی بلب لگے ہوتے ہیں جو وہ سب کو روشن کر دیتی ہے مگر وقت کے ساتھ اس بات کی سمجھ آئی
 
فالتو چیزوں کو بھی کارآمد بنایا جا سکتا ہے
سگھڑ عورت کی سب سے بڑی خاصیت یہی ہوتی ہے کہ اس کی نزدیک کوئی بھی چیز فالتو نہیں ہوتی ہے اور وہ پرانی چیزوں کو بھی فالتو قرار دے کر پھینکنے یا ضائع کرنے کے بجائے ان کا استعمال اس انداز میں کرتی ہے کہ وہ سب کچھ نیا روپ اختیار کر لیتا ہے-
 
پرانے فرنیچر کو نیا انداز دیں
فرنیچر کا شمار ایسی اشیا میں ہوتا ہے جس کو بار بار تبدیل کرنا بہت مشکل لگتا ہے اور ہر ایک گھر میں فرنیچر کے نام پر کچھ نہ کچھ ایسا ضرور ہوتا ہے جس کا تعلق بزرگوں کی نشانی سے ہوتا ہے- اگر آپ کے گھر میں بھی ایسا کچھ موجود ہے تو اس عید پر اس کو باہر کباڑ میں دینے سے قبل ایک بار اس کو غور سے ضرور دیکھیں اور اس کی تھوڑی سی پالش یا پینٹ سے اس کو ایک نیا روپ دیں-
image
 
خالی بوتلوں کو مختلف انداز میں استعمال کریں
خالی بوتلیں اور جار کو مختلف طریقوں سے استعمال کر کے نہ صرف گھر کی سجاوٹ کی جا سکتی ہے بلکہ اس سے بڑی بچت بھی کی جا سکتی ہے- ان بوتلوں میں کچن کا سامان رکھا جا سکتا ہے اس کے علاوہ ان بوتلوں میں معمولی سی تبدیلی سے ان میں پودے لگا کر ان کو سجاوٹ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے-
image
 
پرانے اسٹول وغیرہ کو نیا رنگ دیں
ایسے اسٹول تو ہر گھر میں ہوتے ہیں لیکن ان پرانے اسٹول کو نیا رنگ دینے کا انداز دیکھیں بھی اور سیکھیں بھی-
image
 
پرانی جینز کا استعمال
عام طور پر جینز پرانی ہو جائے تو لوگ اس کو ویکسنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں یا پھر اس کو پھینک دیا جاتا ہے- مگر جینز کا استعمال اس انداز میں کرنے سے عام خریداری کے لیے ایک مضبوط بیگ اور بچوں کے لیے اسٹائلش بیگ بھی بنایا جا سکتا ہے-
image
 
پرانی الماریوں کو دیں نیا رنگ
اکثر الماریاں پرانی ہو جاتی ہیں تو ان کا رنگ و روپ یکسانیت کے سبب بور کرنے لگتی ہے جس کو کچھ نئے ڈيزائن دے کر ان کو نہ صرف اٹریکٹو بنا سکتے ہیں جیسا کہ اس تصویر میں بنایا گیا ہے-
image
 
پرانی کھڑکی سے بنائيں میز
عام طور پر گھر کے اندر ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں یا ایسا کچھ سامان دیکھنے میں آتا ہے جس کو مختلف انوکھے طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے کہ یہاں اس کی میز بنا دی گئی ہے-
image
 
پرانے کپڑوں کا استعمال
مختلف پرانے پردے، بیڈ شیٹ اور دیگر چیزيں ضائع کرنے کے بجائے ان کو مختلف انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے- مگر اس کے استعمال کے لیے سب سے زیادہ ضرورت تھوڑا ذہن لڑانے کی ہوتی ہے- اس کے بعد بننے والی چیز دیکھ کر سب ہی تعریف پر مجبور ہو جاتے ہیں جیسے کہ ان پرانے کپڑوں سے پائیدان بنایا گیا ہے-
image
 
امید ہے یہ تمام ٹپس آپ کی عید کی تیاری اور گھر کی سجاوٹ میں بہت معاون ثابت ہوں گی-
YOU MAY ALSO LIKE: