چھوٹے جسم والے لمبى عمر پاتے ہیں… جسم کى شکل و صورت سے جڑى ايسى دلچسپ معلومات جو آپ کو حیران کردے

image
 
ہمارے جسمانی اعضاء کی شکل و صورت ہماری صحت کے کئی راز بتاتی ہے اور ان کے متعلق نئی سائنسی تحقیقات کی گئیں جو اگر آپ جان جائیں تو حیران رہ جائیں گے- آئيے ان پہ نظر ڈالتے ہیں-
 
انگليوں کى لمبائى
امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا کہ مرد اور عورت کی انڈيکس فنگر (شہادت کى انگلى) اگر رنگ فنگر (درميانى انگلى) سے چھوٹی ہو وہ عموماً غضیلے اور جھگڑالو ہوتے ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ برطانیہ کی یونیورسٹی نے بھی ایک تجربہ کیا کہ جن مردوں کی کی انڈيکس فنگر اگر رنگ فنگر سے زیادہ لمبی ہو وہ مثانے کے سرطان کا زیادہ تعداد میں نشانہ بنتے ہیں-
image
 
باياں ہاتھ اور گھبراہٹ
کچھ لوگ دائیں اور بعض بائیں ہاتھ سے لکھتے ہیں- ایک تحقیق کے ذريعے دلچسپ انکشاف کیا کہ بائیں ہاتھ یعنی کہ ليفٹ ہينڈ سے لکھنے والے دوسروں کی نسبت زیادہ جلد گھبراہٹ اور بے چینی میں مبتلا ہو جاتے ہیں- تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین اور مرد لکھتے وقت یا دوران گفتگو دونوں ہاتھ استعمال کريں، وہ مثبت طرز فکر رکھتے ہیں اور بےچينى میں بھی کم مبتلا ہوتے ہیں- اس کی وجہ ماہرین نے یہ قرار دی کہ وہ دماغ کے دونوں حصوں کو استعمال میں لاتے ہیں-
image
 
چھوٹے بازوؤں والی عورتیں
بین الاقوامی ادارے نے خواتین کے بازوؤں پر بھی تحقیق کی-عموماً خواتین کی بازوؤں کى لمبائى 16 انچ ہوتی ہے مگر تحقیق کے مطابق جن کی لمبائی 16انچ سے کم ہو وہ دوسروں کی نسبت الزائمر مرض کا شکار زیادہ بنتی ہیں -
image
 
کان کی لو میں پڑتی لکیریں
کم ہوتے بال، گنج پن اور آنکھوں کے گرد چربی کی تہیں نہ صرف بڑھاپے کی آمد کا پتہ دیتی ہیں بلکہ یہ بھی بتاتى ہیں کہ آپ مختلف طبی مسائل میں گرفتار ہو چکے ہیں- خاص طور پر کانوں کی ایک یا دونوں لوؤں پر لکیر پڑنا اس بات کی نشانی ہے کہ آپ ہارٹ اٹیک کا نشانہ بن سکتے ہیں- اسی طرح آنکھوں کے نیچے چربى کى تہيں میٹابولزم کی خرابی کو ظاہر کرتی ہیں-
image
 
پست قامت طویل عمر پاتے ہیں
تحقیق سے انکشاف ہوا کہ چھوٹے بدن رکھنے والے انسان زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں اور ان میں بیماریاں بھی دیر سے جنم لیتی ہیں جیسے جاپانی، ہانگ کانگ کے چینی اور یونانی طویل عرصہ زندہ رہتے ہیں اور یہ سب مغربی اور دیگر ايشیائى کے مقابلے میں چھوٹے جسم رکھتے ہیں-
image
 
سرخ بال اور درد کی شکایت
جرمن سائنسدانوں نے تجربے سے بتایا کہ سياہ اور سنہری بال رکھنے والوں کی نسبت سرخ بالوں والے مرد اور خواتین زخمی ہونے یا علاج کراتے وقت زیادہ تکلیف محسوس کرتے ہیں-
image
 
جسم سے متعلق مذکورہ بالا تحقیقات مفيد اور دلچسپى کا پہلو رکھتى ہیں، اگر باقاعدہ طبى اقدامات لئے جائيں تو علاج اور بچاؤ ناممکن نہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: