وہ لمحہ جب بچوں کو خواب میں فرشتے نظر آتے ہیں، 10 حیران کن تصاویر جو بہترین لمحات میں کھینچی گئیں

کامیاب انسان کی کامیابی کا سب سے بڑا سبب اس کی قوت فیصلہ ہوتی ہے۔ درست وقت پر فوری فیصلہ کر کے اس پر عمل کر کے انسان کچھ ایسے کام بھی کر گزرتا ہے جو کہ اس کے لیے یادگار ہو جاتے ہیں۔  ایسے ہی کچھ پل جو کہ عام طور پر ہماری نظر سے گزرتے ہیں مگر لازمی نہیں ہے کہ ہم ان کو کیمرے کی آنکھ میں قید بھی کر سکیں مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو فوری طور پر درست انداز میں ان حسین اور یادگار لمحات کو قید کر لیتے ہیں۔ ایسے کچھ پل آج ہم آپ کے ساتھ شئير کریں گے
 
image
کہتے ہیں کہ خواب میں بچوں کو فرشتے نظر آئيں تو وہ مسکراتے ہیں لیکن فوری طور پر کیمرے کی آنکھ اس کو قید کر لے ایسا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے
 
image
یہ آنکھ بند ہے یا کھلی فیصلہ کرنے کے لیے آپ کو اس تصویر کو ایک سے زيادہ بار دیکھنا پڑے گا
 
image
چوہے چھپ کر تو ہمارا کھانا چرا لیتے ہیں لیکن ایسا بہادر چوہا آپ نے اس سے پہلے نہ دیکھا ہوگا
 
image
کتے کو بھاگتے ہوئے تو اکثر آپ نے دیکھا ہوگا مگر اس کو اڑتے ہوئے دیکھنا ایک منفرد تجربہ ہو سکتا ہے
 
image
بچوں کو پانی میں چھلانگیں لگا کر کپڑے گندے کرتے تو سب ہی روکتے ہیں مگر کچھ لوگ ایسے خاص پلوں کو کیمرے کی آنکھ میں انوکھے انداز میں قید کر لیتے ہیں جیسا کہ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے
 
image
لڑکیاں تو آئینے میں اکثر اپنی خوبصورتی کو دیکھتی ہیں لیکن کوئی بلی بھی اس طرح کر سکتی ہے ایسا منظر کبھی کبھی ہی دیکھنے کو ملتا ہے
 
image
بارش میں بھیگنا تو سب کو پسند ہوتا ہے مگر اس طرح سے اس منظر کو قید کرنا کسی نے نہ سوچا ہوگا
 
image
اپنی پوری فیملی کے ساتھ ایک یادگار تصویر تو آپ نے بھی اکثر لی ہو گی مگر بطخوں کے خاندان کی یہ تصویر کچھ خاص ہے
 
image
قدرت اکثر ایسے مناظر بھی ہمارے سامنے لے آتی ہے جو کہ حیران کر دینے والے ہوتے ہیں
 
image
سورج کی شعاعوں سے توانائی لینے کا انوکھا طریقہ ، اس کو کاٹ کر کھالیں
 
ان تصاویر کو دیکھ کر ہم سب کے دل میں یہ خیال آتا ہے کہ کاش ایسے لمحات ہمارا کیمرہ بھی قید کر سکتا یاد رکھیں ان کو قید کرنے کے لیے صرف ایک لمحہ ملتا ہے اور اس لمحے کو وہی فرد قید کر سکتا ہے جو فوری فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کیا آپ نے بھی ایسے کسی لمحے کو کبھی قید کیا اگر ہاں تو ہمارے ساتھ ضرور شئير کریں
YOU MAY ALSO LIKE: