کیا آپ جانتے ہیں کہ عمر اکمل کے سسر کون تھے، کرکٹ کی دنیا کے سسر جنہوں نے اپنے کرکٹر دامادوں پر خوب تنقید کی

image
 
گزشتہ دنوں ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہی جس میں شاہد خان آفریدی کے گھر پر شاہین آفریدی مؤدب انداز میں بیٹھے افطار کر رہے ہیں سادے سے ماحول میں سرخ دسترخوان پر پختون روایات کے مطابق زمین پر بیٹھ کر افطار کرتے ہوئے مستقبل کے سسر اور داماد کو دیکھ کر سب ہی ماشا اللہ کہنے پر مجبور ہو گئے
 
کرکٹ کے میدان کے سسر اور داماد
عام طور پر ہمارے معاشرے میں دامادوں کو بہت عزت و تکریم دی جاتی ہے اس کا سبب کچھ افراد کے مطابق یہ ہوتا ہے کہ جتنا داماد خوش ہو گا آپ سے اتنا ہی وہ آپ کی بیٹی کو بھی خوش رکھے گا یا پھر بعض اوقات داماد بھی اپنے سسر اور سسرال والوں سے خوب نخرے اٹھواتے ہیں- مگر کرکٹ کے میدان میں معاملہ اس کے برعکس محمسوس ہوتا ہے کیوں کہ کرکٹ میں اسپورٹ مین اسپرٹ کے تحت جو آپ کا سینئير ہے اس کا احترام آپ پر واجب ہے اور اسی ڈسپلن کی وجہ سے اکثر اوقات سسر حضرات پوری دنیا کے سامنے اپنے داماد پر تنقید کرتے ہیں نظر آتے ہیں- ایسے ہی کچھ واقعات آج ہم آپ سے شئیر کریں گے-
 
عبدا القادر اور عمر اکمل
ماضی کے معروف بالر اور گگلی کے شہنشاہ عبدالقادر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے اپنے منفرد بولنگ کے انداز کے سبب ان کو دنیا بھر میں بہت عزت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا- انہوں نے اپنی بیٹی نور آمنہ کے لیے عمر اکمل کا انتخاب کیا اور یہ شادی 16 اپریل 2014 میں انجام پائی-
 
عمر اکمل ایک بہترین بیٹسمین کے طور پر جانے جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بطور وکٹ کیپر بھی ان کی خدمات گراں قدر ہیں لیکن اکثر پاکستانی ٹیم سے اپنی غیر مستقل پرفارمنس کی وجہ سے باہر نظر آتے-
 
image
 
مئی 2016 میں یعنی شادی کے دو سالوں بعد جب پاکستانی ٹیم کا انگلینڈ کے دورے کے لیے انتخاب کیا جا رہا تھا اس موقع پر عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا- اس وقت میں عبدالقادر نے اپنے داماد یعنی عمر اکمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-
 
ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے عمر اکمل کے ٹیم سے باہر ہونے کے حوالے سے دریافت کیا گیا تو ان کا جواب حقیقت پر مبنی تھا اور ان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل اگر ٹیم سے باہر ہے تو اس کی وجہ اس کی اپنی غلطیاں ہیں اس کو اگر ٹیم میں آنا ہے تو اپنی غلطیوں کو دور کرنا ہوگا-
 
شاہد خان آفریدی اور شاہین آفریدی
اگرچہ شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی میں باقاعدہ سسر داماد کے رشتہ اعلان کی حد تک ہے مگر امید ہے کہ جلد ہی شاہد افریدی اپنی بڑی بیٹی کی رخصتی شاہین آفریدی کے ساتھ کر دیں گے ۔ سسر اور داماد کی یہ جوڑی اس حوالے سے منفرد بھی ہے کہ پی ایس ایل کے میچز میں یہ ایک دوسرے کے مقابل بھی کھیلے ہیں-
 
شاہد آفریدی کی حیثیت شاہین آفریدی کے لیۓ ایک مینٹور جیسی ہے جو اس کو ہر ہر موقع پر ایک باپ کی طرح رہنمائی فرما رہے ہیں-
 
image
 
گزشتہ سال جب کہ پاکستان کی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک پہنچنے کا اعزاز ملا پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم کو ایک اچھا ٹارگٹ دیا۔ اور امید یہی تھی کہ پاکستان سیمی فائنل جیت جائے گا مگر انیسویں اوور میں حسن علی نے ایک کیچ چھوڑا جس سے آسٹریلین کھلاڑيوں کے حوصلے بلند ہو گئے-
 
آخری اوور میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 18 رن چاہیے تھے اس وقت میں شاہین آفریدی کی تین بولوں پر تین چھکے مار کر انہوں نے باآسانی سیمی فائنل جیت لیا۔۔ جس پر شاہد آفریدی نے شاہین پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا-
 
ان کا یہ کہنا تھا کہ اگر حسن علی نے کیچ چھوڑ بھی دیا تو اس کا کہیں سے یہ مطلب نہیں ہے کہ شاہین اتنی فضول بالنگ کریں ان کو اپنی اسپیڈ کو استعمال کرنا چاہیے تھا- مگر انہوں نے ایسا نہ کیا جس کی وجہ سے پوری ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا-
 
اس موقع پر ٹی وی چینل پر بیٹھے شاہد آفریدی نے بغیر اس بات کا لحاظ کیے کہ شاہین ان کی بیٹی کے ہونے والے شوہر ہیں ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا لیکن یہ تنقید صرف اور صرف نصیحت کے خیال سے تھی اور امید ہے کہ شاہین آفریدی نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE: