|
|
دنیا میں ایسے بے شمار لوگ ہوتے ہیں جن کے فیصلے دوسروں
کی زندگیوں پر انمٹ نقوش چھوڑ جاتے ہیں اور ایسے لوگوں کی حفاظت پر بھی
انتہائی خاص توجہ دی جاتی ہے۔ آج ہم آپ کو دنیا کے 10 محفوظ ترین لوگوں
کے بارے میں بتائیں گے کہ یہ کون ہیں اور ان کی سیکورٹی انتہائی سخت کیوں
ہے۔ |
|
1۔ ولادیمیر پوٹن |
روس کے صدر کو دنیا کا سب سے محفوظ اور طاقتور ترین
انسان سمجھا جاتا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ رکھنے
والے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی معلومات کو انتہائی خفیہ رکھا جاتا ہے
اور انہیں سب سے زیادہ تحفظ یافتہ آدمی کہا جاتا ہے۔ ان کے ساتھ ہمہ وقت
جدید ہتھیاروں سے لیس درجنوں محافظوں کا جتھہ موجود رہتا ہے حتیٰ کہ
ولادیمیر پوٹن کو دیا جانیوالا کھانا بھی پہلے مخصوص افراد چکھ کر چیک کرنے
کے بعد صدر کو دیتے ہیں۔ |
|
|
2۔ ڈونلڈ ٹرمپ |
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے سب سے زیادہ
محفوظ ارب پتی سمجھے جاتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دنیا بھر میں سیکڑوں کاروبار
ہیں، ایک اندازے کے مطابق ان کے اثاثوں کی کل مالیت تقریباً ڈھائی ارب ڈالر
ہے۔ امریکا کے صدر کا عہدہ ہمیشہ سے اعلیٰ سیکورٹی چیلنجز سے بھرپور رہا ہے
لیکن سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ سابق صدر باراک اوباما
اور ان کے خاندان کی ایک سال تک حفاظت پر تقریباً 16 ملین ڈالر لاگت آئی
تھی لیکن صدر ٹرمپ نے اس کو بڑھا کر 29 ملین ڈالر کر دیا۔ |
|
|
3۔ کم جونگ ان |
دنیا کے سب سے زیادہ تحفظ یافتہ آمرکم جونگ ان کو اکثر
آپ لوگوں نے ٹی وی اسکرین پر دیکھا ہوگا۔ شمالی کوریا کے پستہ قامت سپریم
کمانڈر کم جونگ ان کافی دلچسپ کردار ہیں۔کم جونگ ان کے پاس نہ صرف چند سپر
سپاہی ہیں جو ہروقت صورتحال پر نظر رکھتے ہیں بلکہ ان کی اپنی فوج بھی ہے
جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی تعداد ایک لاکھ سے ایک لاکھ بیس
ہزار کے درمیان ہے۔ اس ایلیٹ یونٹ کو سپریم گارڈ کمانڈ کہا جاتا ہے جو
بنیادی طور پر کم جونگ ان کی اعلیٰ تربیت یافتہ ذاتی فوج کے ساتھ خدمات
انجام دیتا ہے، اور یہ براہ راست اور مکمل طور پر ان پر منحصر ہے۔ |
|
|
4۔ پوپ فرانسس |
مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو سب سے
زیادہ تحفظ یافتہ مذہبی رہنما مانا جاتا ہے۔ مذہبی رہنما ہونے کے باوجود
پوپ فرانسس کو دنیاوی تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے اور پوپ فرانسس دنیا کے ممکنہ
طور پر سب سے زیادہ بکتر بند شہروں میں سے ایک میں مقیم ہیں۔ پوپ فرانسس کی
رہائش گاہ اٹلی کے ویٹی کن سٹی میں ہے۔ ان کے دفاع کی پہلی لائن پونٹیفیکل
سوئس گارڈ ہے جو کہ مسلح افواج اور اعزازی محافظوں کی ایک اکائی ہے جسے
ہولی سی کے زیر انتظام رکھا جاتا ہے۔ سوئس گارڈ کے پاس جدید دفاعی نظام ہے
اور تربیت یافتہ محافظ ہمیشہ پوپ فرانسس کی حفاظت پر مامور رہتے ہیں۔ |
|
|
5۔ شی جن پنگ |
چین کے صدر شی جن پنگ دنیا کے سب سے زیادہ تحفظ
یافتہ رہنماؤں میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کے
رہنماشی جن پنگ کی حفاظت پر ایلیٹ گارڈ یونٹ تعینات ہے جسے سینٹرل سیکورٹی
بیورو کہا جاتا ہے جو کہ ایک بدنام زمانہ خفیہ ادارہ ہے۔ اگرچہ ان پر ہونے
والے جان لیوا حملوں کی تعداد کے بارے میں کوئی سرکاری اعداد و شمار دستیاب
نہیں ہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ شی جن پنگ دنیا میں سب سے زیادہ حملوں کا
سامنا کرنے والے انسان ہیں ۔ اس وقت ان کے پاس ہر قدم پر حفاظت کرنے والے
باڈی گارڈز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور خفیہ سیکورٹی کور اعلیٰ چینی
رہنما کو محفوظ رکھنے کے لیے ہیلی کاپٹر ڈرون کا استعمال کرتی ہے جن کے پاس
سائبر سیکورٹی کے لیے وقف فوجیوں کا ایک دستہ ہے۔ |
|
|
6۔ محمد بن سلمان |
سب سے زیادہ محفوظ عرب رہنما سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ہیں،سعودی عرب کے
شہزادے اور دنیا میں سب سے زیادہ تیل رکھنے والی قوم اور امیر ترین افراد
میں سے ایک محمد بن سلمان ملک کے نائب وزیراعظم اور اقتصادی کونسل کے صدر
بھی ہیں۔ ترقیاتی امور، سیاسی اور سلامتی امور کی کونسل کے صدر اور وزیر
دفاع شہزادہ سلمان نے حالیہ برسوں میں فوجی ساز و سامان پر 20 بلین ڈالر سے
زیادہ رقم خرچ کی ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان خاص طور پر اپنی بڑی حویلیوں،
اسپورٹس کاروں، غیر ملکی پالتو جانوروں اور لاکھوں اور کروڑوں ڈالر کے
اخراجات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ سعودی عرب دشمنوں سے بچاؤ کیلئے شہزادہ
سلمان کی سیکورٹی پر سعودی بادشاہ سے بھی زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ |
|
|
7۔ ملکہ الزبتھ دوم |
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم محفوظ انسانوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر
موجود ہیں۔ برطانیہ کی روایات کے مطابق ملکہ کی حیثیت ایک انتہائی قیمتی
اور انمول خزانے جیسی ہے اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ وہ ان بادشاہوں
میں سے ایک ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ زندگی پائی، ملکہ الزبتھ دوم کے پاس
سب سے زیادہ متاثر کن سیکورٹی ہے۔ ان کے دفاع کی سب سے زیادہ نظر آنے والی
اور مشہور لائن کوئینز گارڈ ہے جو اپنے شاندار مارچنگ شوز، سرخ یونیفارم،
کالے ہیلمٹ اور غیر متزلزل گارڈ ڈیوٹی کے لیے مشہور ہیں لیکن حقیقت میں، یہ
گارڈز کسی بھی خطرے اور حملے کا سامنا کرنے کے لیے تربیت یافتہ ہیں۔ |
|
|
8۔ مارک زکر برگ |
فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے سی ای او مارک زکر برگ کرۂ ارض پر سب سے
زیادہ محفوظ نوجوان ارب پتی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ مارک زکر برگ بظاہر ایک
سادہ نوجوان نظر آتا ہے جس کو آسائشوں کا شوق نہیں لیکن اپنی حفاظت کے
امور کو قطعی نظر انداز نہیں کرتا۔ اس نوجوان کی حفاظت پر 9 ملین ڈالر
سالانہ خرچ کیے جاتے ہیں۔ مارک زکر برگ عام طور پر عوام میں نظر آنے والے
شخص نہیں، اس کے باوجود 2015 سے لے کر اب تک گارڈز، سیکورٹی سسٹمز اور
پرائیویٹ طیاروں پر 30 ملین ڈالر سے زائد خرچ کرچکے ہیں۔ |
|
|
9۔ فلائیڈ مے ویدرجونیئر |
امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر دنیا کے سب سے زیادہ محفوظ ایتھلیٹ ہیں۔
باکسنگ دنیا کے سب سے زیادہ منافع بخش کھیلوں میں سے ایک ہے، فلائیڈ کے
اثاثوں کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 500 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔ فلائیڈ کے
پاس پوری دنیا میں پرتعیش کوٹھیاں، خصوصی اسپورٹس کاریں اور کاروبار ہیں۔
فلائیڈ کے ساتھ ہمیشہ دو، تین، چھ بلکہ آٹھ تک سیکورٹی گارڈز ہوتے ہیں
جنہیں ان کی جسمانی ساخت کی وجہ سے تقریباً ناقابل تسخیر سمجھا جاتا ہے۔
فلائیڈ کے کئی محافظ دو میٹر سے زیادہ لمبے اور تقریباً 180 کلو گرام سے
زیادہ وزنی ہیں۔ یہ گارڈز صرف دکھاوے کے لیے نہیں بلکہ واقعی اور ہر وقت
باکسر کی ناقابلِ شکست حفاظت کے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔ |
|
|
10۔ پرنس ہیری اور میگن مارکل |
دنیا کے محفوظ ترین جوڑوں میں پرنس ہیری اور میگن مارکل کا نام آتا
ہے۔برطانوی شاہی خاندان سے الگ ہونے سے پہلے ایک اندازے کے مطابق ان کی
حفاظت پر تقریباً ایک ہزار افراد مامور تھے۔ اس سابق شاہی جوڑے کی شادی کے
موقعے پرحفاظتی امور پر تقریباً 4اعشاریہ 7 ملین ڈالر خرچ کئے گئے، شادی کی
سیکورٹی ٹیم میں اسنائپرز، ہجوم میں کھڑے خفیہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے
اور کئی مہینوں کی انسداد دہشت گردی کی تحقیقات اور محرکات کے لیے ہر طرح
کی جانچ پڑتال کی گئی کیونکہ ہیری کی افغانستان میں فوجی خدمات اور اسے
پہلے سے موجود اینتھراکس کے خطرات کی وجہ سے ان کی شادی کو خاص طور پر
خطرات لاحق تھے۔ |
|