مسئلہ دیکھنے میں کتنا بھی بڑا ہو مگر حل موجود، چند سادہ طریقے جو آپ کی زندگی لمحوں میں آسان کردیں گے

image
 
عام طور پر روزمرہ کے کام انجام دیتے ہوئے بعض اوقات ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے سارے کام رک سے جاتے ہیں- ایسے حالات میں انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ کچھ ایسا ہو جائے کہ کام آسان ہو جائيں-
 
چٹکی بجاتے کاموں کو آسان کرنے والے لوگ
دنیا میں دو طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں ایک وہ جو کسی بھی مسئلے کے سامنے سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں اور چھوٹے چھوٹے مسائل کو بھی بہت بڑا بنا لیتے ہیں- جب کہ دوسری قسم کے لوگ وہ ہوتے ہیں جو کہ مسائل کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بجائے اپنی عقل اور سوچ کے مطابق ان مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسے راستے تلاش کرتے ہیں جس سے نہ صرف کام آسان ہو جاتا ہے بلکہ دوسرے لوگوں کے لیۓ بھی ایک مثال بن جاتی ہے-
 
1: چپس کے ڈبے سے چپس نکالنے کا طریقہ
عام طور پر چپس کھاتے ہوئے انسان کا دوسرا ہاتھ کسی نہ کسی دوسرے کام میں مصروف ہوتا ہے اس موقع پر چپس کے ڈبے میں ہاتھ ڈال کر چپس نکالنا کافی برا لگتا ہے- مگر ان صاحب نے چپس نکالنے کا نیا طریقہ نکالا امید ہے کہ آپ کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا-
image
 
2: ڈسٹ بن پر پلاسٹک بیگ کو اٹکانے کا طریقہ
عام طور پر ڈسٹ بن پر پلاسٹک بیگ چڑھا دیا جاتا ہے تاکہ ڈسٹ بن گندا نہ ہو لیکن جیسے ہی کچرہ ڈالیں تو اکثر یہ بیگ ہٹ جاتا ہے اور کچرے کی وجہ سے ڈسٹ بن گندہ ہو جاتا ہے- اس وجہ سے اگر ڈسٹ بن کے کناروں پر ہینگنگ کلپ الٹے لگا دیں اور اس کے ساتھ بیگ کو پھنسا دیں تو اس سے ڈسٹ بن گندہ نہیں ہوتا ہے-
image
 
3: بجلی چلی جائے تو گھر روشن کرنے کا طریقہ
اگر لائٹ چلی جائے اور ہر طرف اندھیرا چھا جائے تو اس اندھیرے اور تاریکی کو دور کرنے کے لیے صرف ٹارچ کی روشنی ناکافی ہوتی ہے- اس روشنی کو کئی گنا بڑھانے کے لیے ٹارچ کی روشنی کے منہ پر کسی سفید رنگ کی بوتل یا تھیلی لگانے سے یہ روشنی نہ صرف کئی گنا بڑھ جاتی ہے بلکہ اس کے پھیلاؤ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے-
image
 
4: ٹوسٹ کو رکھنے کا صحیح طریقہ
جب بھی ڈبل روٹی کو ٹوسٹ کیا جاتا ہے اور اس گرم بریڈ کے سلائس کو جب پلیٹ میں رکھا جاتا ہے تو جب بھی اس کو کھانے لگتے ہیں تو بریڈ کے نچلے حصے پر آیا ہوا پسینہ اس کا مزہ خراب کر دیتا ہے-
اس صورت میں ٹوسٹ کو پسینے سے بچانے اور اس کے ذائقے کو برقرار رکھنے کا اسان طریقہ یہ ہے کہ اس کو پلیٹ میں اس حالت میں کھڑا کیا جاۓ تاکہ اس کی سطح پر پسینہ آکر اس کو خراب نہ کر سکے-
image
 
5: چھوٹے کچن کی گنجائش بڑھانے کا طریقہ
اگر کچن چھوٹا بھی ہو تو اس میں کیۓ جانے والے کام اور اس میں استعمال ہونے والی اشیا کسی بھی صورت کم نہیں ہوتی ہیں- جس کی وجہ سے ہر وقت کچن غیر منظم حالت میں پھیلا ہوا نظر آتا ہے-
ایسے کچن کو مینیج کرنے کے لیے اس کی دیواروں کو درست انداز میں استعمال کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے جیسا کہ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں-
image
 
6: ایک وقت میں بہت سارا سامان اٹھانے کا طریقہ
عام طور پر جب انسان زیادہ خریداری کر لیتا ہے تو اس سامان کو اٹھانا بھی کوئی آسان کام نہیں ہوتا ہے- اس صورتحال میں یہ ایک چھوٹا سا ہینڈل آپ کی بڑی مشکل کو آسان کر سکتا ہے اور اس ہینڈل کی مدد سے بہت سارے شاپر آسانی سے اٹھائے جا سکتے ہیں-
image
 
7: کیلے کو محفوظ بنانے کا طریقہ
اگر آدھا کیلا کھا لیا جائے یا کسی مقصد کے لیے استعمال کر لیا جائے تو باقی آدھا کیلا رکھا نہیں جا سکتا ہے کیوں کہ وہ کالا ہو جاتا ہے اور اس کو دوبارہ استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے- لیکن تصویر میں بتائے گئے طریقے سے نہ صرف کیلے کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے بلکہ کسی بھی وقت اس کو استعمال بھی کیا جا سکتا ہے-
image
 
امید ہے کہ یہ تمام طریقے آپ کی بڑی مشکلات کو حل کرنے میں مفید ثابت ہو سکیں گے
YOU MAY ALSO LIKE: