مضبوط جوتا دکھائیں جس سے ٹھیک پٹائی ہو۔۔۔ ماؤں کی ایسی ویڈیو جسے دیکھ کر آپ اپنی ہنسی کنٹرول نہیں کرپائیں گے

image
 
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں سے محبت کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، اس موقع پر دنیا بھر کی نامور شخصیات اور ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے مختلف تحائف کے ذریعے اپنی ماؤں سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور ایسے میں کئی لوگوں نے ماؤں کے ہاتھوں بننے والی درگت کی ویڈیوز شیئر کرکے اپنی ماؤں کے ساتھ ہونیوالی نوک جھونک کی یاد تازہ کی۔
 
مدرز ڈے
کہتے ہیں کہ یوں تو ہر دن ہی ماؤں کا دن ہوتا ہے لیکن 19 ویں صدی کے اوائل میں امریکا سے شروع ہونیوالا ماؤں سے محبت کا دن آہستہ آہستہ عالمی دن کا درجہ اختیار کرگیا اور آج دنیا کے درجنوں ممالک میں ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو مدرز ڈے بھرپور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے جبکہ بعض جگہوں پر مارچ کے مہینے میں بھی مدرز ڈے منایا جاتا ہے۔
 
ماؤں کا اظہار محبت
مدرز ڈے کے موقع پر ہر شخص چاہے وہ صاحب استطاعت ہو یا نہ ہو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ماؤں سے محبت کے اظہار کیلئے کوئی نہ کوئی تحفہ ضرور دے لیکن اس ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ ایک ماں دکان سے جوتا خریدتے وقت اپنے بیٹے کو مار کر چیک کررہی ہے کہ وہ مضبوط ہے یا نہیں کیونکہ یہ برسنا تو اسی بیٹے پر ہے۔
 
 
آگے چل کر ہم دیکھتے ہیں کہ ایک بیٹا کیمرے کے سامنے پوز مارتے ہوئے گلاس میں کولڈ ڈرنک ڈال رہا ہے اور گلاس سے کولڈ ڈرنک چھلک رہی ہے لیکن نوجوان اپنے پوز کیلئے رکتا نہیں تو دور سے دیکھتی ماں وہیں سے جوتا پھینکتی ہے جو سیدھا بیٹے کے سر پر لگتا ہے اور یوں اس نوجوان کی ہیرو بننے کی خواہش ادھوری رہ جاتی ہے۔
 
اس کے بعد ہم دیکھتے ہیں کہ ایک بیٹا باہر سے آنے والی ماں کے استقبال کیلئے ہوائی اڈے پر آتا ہے اور ماں جوں ہی دروازے سے باہر آتی ہے تو اپنے روایتی ہتھیار یعنی جوتے سے بیٹے کی تواضع شروع کردیتی ہے ۔
YOU MAY ALSO LIKE: