کیا آپ پریشان ہیں؟ تو ان 7 تصویروں کو ہماری نظر سے دیکھیں سب کچھ بھول جائیں گے

انسان کی فطرت میں یہ بات شامل ہے کہ اس کو اچھا وقت مختصر اور برا وقت بہت طویل محسوس ہوتا ہے۔ اور بعض افراد تو فطرتاً بھی ایسے ہوتے ہیں جو کہ دکھوں کو گلے لگا کر جیتے رہتے ہیں اور ان کو اپنے ارد گرد موجود خوشیاں نظر ہی نہیں آتی ہیں- آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ خوشیوں کے بارے میں بتائيں گے جو کہ اگرچہ دیکھنے میں چھوٹی ہوتی ہیں مگر ان کے اثرات بہت گہرے ہوتے ہیں ایسے ہی کچھ لمحات کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
image
1: اس بچے کی آنکھوں کی خوشی اور چمک دیکھیں جو اچانک کارٹون مووی میں اپنا ہم شکل دیکھ کر حیران رہ گیا
 
image
2: سنی پلاسٹ تو ہم سب نے کبھی نہ کبھی استعمال کیا ہو گا مگر اپنی جلد کے رنگ کی ایسی پٹیاں دیکھ کر زخم کی تکلیف تو بھول ہی جاتی ہے
 
image
3: دفتر میں کام کے دباؤ اور تھکن کے ساتھ اگر آفس والوں کی طرف سے ایسے تحائف مل جائيں تو خوشی اسی کو کہتے ہیں
 
image
4: اگر ایک بسکٹ کے پیکٹ میں سے اچانک دو بسکٹ نکل آئيں تو خوشی اس کو بھی کہتے ہیں
 
image
5: اگر انڈہ فرائی کرنے کے لیے توڑیں اور اس میں سے ایک کے بجائے دو زردیاں نکل آئیں
 
image
6: کسی مہربان کی مہربانی سے پرندے دانہ دنکا چگ رہے ہوں تو یہ منظر بھی انوکھی خوشی دے جاتا ہے
 
image
7: کسی بھی نوزائیدہ بچے کے چہرے کی مسکراہٹ سے بڑھ کر خوشی اور کیا ہو سکتی ہے
 
یہ تمام مناظر اگرچہ ہم اپنے اردگرد اکثر دیکھتے رہتے ہیں لیکن ان سے خوشی حاصل کرنے کا خیال ہی ہماری زندگی کو پرسکون اور خوش و خرم بنا سکتا ہے
YOU MAY ALSO LIKE: