|
|
کچھ سال قبل تارے زمین پر نامی ایک فلم نے بہت شہرت پائی
تھی یہ فلم ایک ایسے بچے کے بارے میں تھی جو ڈسلیکسیا نامی نفسیاتی بیماری
میں مبتلا ہوتا ہے- ایسے بچوں کو سبق پڑھنے اور اس کو یاد کرنے میں شدید
ترین دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے- جس کی وجہ سے اس کو اپنے والدین کی
جانب سے سخت سست سننا پڑتا ہے اور اسکول میں بھی بچے اور ٹیچر اس بچے سے
نفرت کرنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے وہ شدید احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے- |
|
ایسی ہی صورتحال کا سامنا لندن سے تعلق رکھنے والے ننھے
بچے اومری میکوئن کو بھی کرنا پڑا جو کہ ڈسلیکسیا نامی بیماری میں مبتلا
ہونے کے سبب اسکول میں دیگر بچوں کے مقابلے میں پیچھے رہ جاتا تھا جس کے
سبب ان کی ماں نے اس کا اسکول جانا منقطع کر دیا- |
|
جس کے بعد اس کی والدہ پر یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ
اسکول میں تعلیمی سفر میں پیچھے رہ جانے والا اس کا بیٹا حیرت انگیز طور پر
ایک پیدائشی شیف ہے اور اس کو قدرتی طور پر کھانا پکانے سے بہت دلچسپی ہے- |
|
|
|
جس کے بعد اس کی والدہ نے اس کا یوٹیوب چینل بنا دیا
جہاں پر وہ مختلف ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو سبزیوں اور پھلوں سے کھانا
بنانا سکھاتا ہے- اس کا یہ ماننا ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں کو گوشت چھوڑ کر
صرف اور صرف سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے- |
|
یو ٹیوب کے علاوہ اومری کے انسٹا گرام پر بھی فالورز کی
تعداد بیس ہزار سے زیادہ ہے اس کے علاوہ اس نے اپنی ایک کمپنی بھی قائم کر
رکھی ہے جہاں پر سبزی سے تیار کیے ہوئے کھانے اور جوسز فروخت کیے جاتے ہیں- |
|
اومری ان تمام چیزوں سے ماہانہ لاکھوں روپے کما کر ان
بچوں کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے جو کہ اس بیماری میں مبتلا ہونےکی
وجہ سے ارد گرد کے لوگوں کے برے رویے کا سامنا کر کے نفسیاتی مریض بن جاتے
ہیں جب کہ حقیقت میں اسکول جائے بغیر بھی اومری کی طرح اپنا نام بنایا جا
سکتا ہے- |
|
|
|
اومری کی والدہ نے اس کی تعلیم کے لیے آن لائن ٹیچر کا
بندوبست کر رکھا ہے جو بغیر کسی نفسیاتی دباؤ اور مقابلے کی فضا قائم کیے
اومری کو ضروری تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے- |