موبائل فون کی سکرین پر غیر اخلاقی اور فحش ایڈز

میں اکثر اوقات موبائل فون پر اپنے بہت سارے کام سر انجام دیتا رہتا ہوں یا پھر یوں کہ سکتے ہیں کہ آجکل کمپیوٹر کی جگہ کافی حد تک موبائل نے لے رکھی ہے۔ افراتفری کے اس دور میں ہر شخص حد سے زیادہ مصروف ہے۔ وقت کم ہے اور کام زیادہ۔ اگر کچھ دیر آرام کی غرض سے موبائل رکھ دیا جائے تو گھر میں موجود کمسن بچے گیم کھیلنے کی غرض سے موبائل اٹھا لیتے ہیں لیکن اس میں کچھ مضائقہ نہیں کیونکہ میرے موبائل میں کچھ ایسا نہیں ہوتا جس کو میرے بچے نہ دیکھ سکتے ہوں۔ لیکن مجھے بڑے ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رھا ھے کہ کچھ عرصے سے میں بہت ذہنی اذیت میں مبتلا ہوں کیونکہ موبائل فون میں کام کی مصروفیت کے دوران انتہائی فحش گیمز اور سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کے اشتہار مجھے یہ سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں کہ ہمارے معصوم بچے جن کو ہم اپنا مستقبل سمجھ کر جان سے زیادہ پیار کرتے ہیں اور ان کو موبائل فون اس وجہ سے کھیلنے کے لئے دیتے ہیں کہ ہمارے بچے گھر سے باہر جا کر بے راہ روی کاشکار نہ ہوجائیں ان بچوں کو گھر بیٹھے انٹرنیٹ کے ذریعے کس دلدل میں دھکیلا جا رھا ہے۔ ہم لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی یہ فحش ایڈز کیوں دیکھیں؟ پتا نہیں کہ ارباب اختیار نے ستو پی رکھا ہے یا پھر ان کے گھروں می بچے نہیں ہیں یا پھر ان فحاشی پھلانے والوں سے بھتہ لے رکھا ہے۔یا پھر فحاشی پھیلانے والے متعلقہ اداروں سے زیادہ طاقتور ہیں۔تمام اہل و عیال والوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ الداعی الی الخیر۔۔۔ قاضی ندیم الحسن۔
 

Qazi Nadeem Ul Hassan
About the Author: Qazi Nadeem Ul Hassan Read More Articles by Qazi Nadeem Ul Hassan : 148 Articles with 130066 views Civil Engineer .. View More