لاکھوں کے فریج صرف چند ہزار میں - پاکستان کی وہ مارکیٹ جہاں موجود جدید فریج اور ان کی قیمتیں آپ کو حیران کردیں

image
 
فریج آج کے دور میں ہر گھر کی ضرورت ہے لیکن چونکہ یہ ایک مہنگا آئٹم ہے تو اس کی خریداری ہمیشہ سوچ بچار کے ساتھ کی جاتی ہے- مقامی سطح پر تیار کیا جانے والا نیا فریج خریدنا بھی اس وقت ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے اسی لیے بیشتر صارف پرانا یا سیکنڈ ہینڈ فریج خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں- اور وہ بھی صرف اس صورت میں جب پہلا فریج استعمال کے قابل نہ رہے- لیکن ایسے حالات میں امپورٹڈ فریج خریدنے کے بارے میں تو خواب میں بھی سوچنا ناممکن معلوم ہوتا ہے- کیونکہ امپورٹڈ فریج معیاری تو ہوتے ہیں لیکن ان کی قیمتیں بھی پھر لاکھوں میں ہوتی ہیں-
 
لیکن ہم آپ کو آج پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں واقع ایک ایسی مارکیٹ کے بارے میں بتائیں گے جہاں لاکھوں روپے کی مالیت کے امپورٹڈ اور انتہائی جدید فریج بھی صرف چند ہزار میں دستیاب ہیں-
 
جی ہاں اس مارکیٹ کا نام جیکسن مارکیٹ ہے جس کے نام سے کراچی کا بچہ بچہ واقف ہے- یہ مارکیٹ امپورٹڈ سامان کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے جبکہ یہ سامان انتہائی مناسب قیمت میں دستیاب ہوتا ہے-
 
تاہم ہم یہاں صرف اس مارکیٹ میں دستیاب صرف ان امپورٹڈ فریج کی بات کریں گے جو جدید ہونے کے ساتھ ساتھ معیاری بھی ہیں- اگرچہ یہ فریج کسی حد تک استعمال شدہ بھی ہیں لیکن ان کی بہترین حالت دیکھ کر انہیں مسترد نہیں کیا جاسکتا- اس کے علاوہ استعمال شدہ ہونے کی وجہ سے ان کی قیمت بھی انتہائی کم ہے-
 
 
جو نیا اور امپورٹڈ فریج کمپنی کی جانب سے صارف کو ڈھائی سے تین لاکھ میں فراہم کیا جاتا ہے وہ اس مارکیٹ میں صرف تھوڑے بہت استعمال کے بعد صرف 60 سے 70 یا پھر 80 ہزار کے عوض فروخت کر دیا جاتا ہے-
 
جبکہ اس کے فیچر اور کنڈیشن دیکھ کر اس رقم کی ادائیگی بھی مہنگا سودا معلوم نہیں ہوتا- عموماً ان امپورٹڈ فریج کے دروازوں پر ہی ایسے جدید پینل نصب ہوتے ہیں جن سے پورا فریج اپنی مرضی کے مطابق کنٹرول کیا جاسکتا ہے-
 
اس کے علاوہ یہ فریج دیوقامت بھی ہوتے ہیں جو کہ انتہائی پرکشش معلوم ہوتے ہیں جبکہ ان میں فریزر الگ اور سبزیاں رکھنے والا پورشن الگ بھی فراہم کیا جاتا ہے- ان فریج کے سسٹم اور خوبصورتی دیکھ کر خریدار نہ چاہتے ہوئے بھی انہیں خریدنے پر تیار ہوجاتا ہے- یقیناً اتنے جدید فیچر اور خوبصورتی کے ساتھ لاکھوں کی مالیت کا امپورٹڈ فریج صرف چند ہزار میں ملنا تعجب کی بات ہے-
 
البتہ اگر کوئی خریدار کم فیچر سے آراستہ یا کم قیمت والا سادہ فریج خریدنے کی خواہش کرتا ہے تو اس کی بھی یہ خواہش یہاں پوری ہوجاتی ہے-
 
image
 
اس مارکیٹ میں استعمال شدہ عام فریج بھی مناسب قیمت میں اور بہترین حالت میں مل جاتے ہیں جو کہ ضروری جانچ کے بعد باآسانی خریدے جاسکتے ہیں- عموماً یہ فریج متوسط طبقے کے لیے رکھے جاتے ہیں اور ان کی قیمت 30 سے 45 ہزار کے درمیان ہوتی ہے-
 
اگر آپ بھی معیاری اور جدید فریج خریدنا چاہتے تو پھر انتظار کس بات کا ہے؟ ہوجائیں تیار اور پہنچ جائیں مارکیٹ اپنے فریج کو گھر لانے کے لیے-
YOU MAY ALSO LIKE: