کیا واقعی عمران خان ایک جنون ہے؟۔۔۔ کپتان کے مداحوں کی ایسی 10 تصاویر جو دوسرے کارکنوں کا خون گرما دیں۔۔۔

سابق وزیر اعظم عمران خان حکومت ختم ہونے کے باوجود ایک برانڈ کی شکل اختیار کرچکے ہیں اور آج پاکستان کے طول وعرض میں نوجوان عمران خان کی ایک آواز پر کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں اور اس وقت عمران خان کے جلسوں میں نوجوان ہی سب سے آگے نظر آتے ہیں۔ ہم نے کپتان کے مداحوں کی کچھ ایسی تصاویر جمع کی ہیں جنہیں دیکھ کر یقیناً دوسرے کارکنوں کا خون بھی گرما جائے گا۔
 
image
1۔ اس تصویر میں عمران خان کے مداح دودھ فروش نوجوان نے اپنے ہاتھ میں لیپ ٹاپ اٹھا رکھا ہے اور پیٹھ پر سولر پلیٹ باندھ رکھی ہے تاکہ کپتان کو دیکھ اور خطاب سن سکے۔
 
image
2۔ پاکستان کی سیاست میں نوجوانوں کے ساتھ بچے بھی آج کپتان کی ٹیم کا حصہ نظر آتے ہیں، اس تصویر میں ایک پرجوش نوعمر بچہ جلسے میں شریک ہے۔
 
image
3۔ کپتان کے ٹائیگرز اس تصویر میں اپنے قائد سے عشق کا اظہار کر رہے ہیں۔
 
image
4۔ نوجوان برائے فروخت نہیں، کپتان کا ٹائیگر جلسے میں معنی خیز پوسٹر لئے شریک ہے۔
 
image
5۔ اس تصویر میں ننھے بچے اپنے کپتان کو کہہ رہے ہیں کہ خان صاحب ایک ہی تو دل ہے کتنی بار جیتیں گے۔
 
image
6۔ صوابی میں عمران خان کے جلسے میں باپردہ خواتین گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر کپتان کا خطاب سن رہی ہیں۔
 
image
7۔ عمران خان سے ملنے کیلئے مردان سے بنی گالہ تک پیدل بچوں سمیت آنیوالے کارکن کی خوشی دیدنی ہے۔
 
image
8۔ ایک معذور شہری کپتان کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیلئے اعلان کا پیغام دے رہا ہے۔
 
image
9۔ ایک ماں اپنی دودھ پیتی بچی کو بھی عمران خان کے جلسے میں لے کر شریک ہے جو ماؤں کے جوش و جذبے کی مثال ہے۔
 
image
10۔ عمران خان کے جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر گواہ ہے کہ اقتدار جانے کے باوجود کپتان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔
YOU MAY ALSO LIKE: