پاکستان میں موجود جدید ترین ہیوی بائیکس۔۔۔ فیچرز اور قیمت ایسی کہ آپ گاڑی کو بھول جائیں گے

image
 
یوں تو بائیک آج کے دور کی اہم ضرورت سمجھی جاتی ہے کیونکہ اسے سستی سواری قرار دیا جاتا ہے- لیکن بعض افراد اسے شوقیہ بھی چلاتے ہیں اور بائیک کے شوقین افراد عموماً ہیوی بائیکس یا اسپورٹس بائیک رکھتے ہیں جو کہ امپورٹڈ ہوتی ہیں- اور جہاں بات شوق کی آجائے وہاں مول کا تو کوئی تصور ہی نہیں-
 
جی ہاں پاکستان میں اس وقت کئی ایسی ہیوی بائیکس ہیں جن کی مالیت تقریباً ایک کروڑ تک جا پہنچتی ہے- لیکن یہ بائیکس دنیا کی مقبول ترین برانڈڈ کمپنیوں کی تیار کردہ ہوتی ہیں اور ان میں طاقتور انجن کے علاوہ ایسے جدید فیچر بھی موجود ہوتے ہیں جو صرف آج کی نئی ماڈل کی گاڑیوں میں ہی نظر آتے ہیں-
 
اور یہی خصوصیات اور کمپنی کا نام ایک ہیوی بائیک کی بھاری قیمت کا بنیادی سبب بھی ہوتے ہیں- یقیناً 80 یا 90 لاکھ کی بائیک خریدنا پاکستان جیسے ملک میں ہر کسی کے بس کی بات نہیں یہ صرف انتہائی امیر افراد کا ہی شوق ہے-
 
لیکن ان بائیکس کے شوقین افراد بائیکس میں نصب طاقتور انجن اور جدید خوصیات کی اہمیت سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں- آرٹیکل میں دی گئی ویڈیو میں آپ ان بائیکس کے حیران کن فیچرز اور قیمت کے علاوہ ان کے ماڈل اور انہیں تیار کرنے والی کمپنی کے بارے میں تفصیل کے ساتھ جان سکتے ہیں-
 
 

ہماری ویب نے اس ویڈیو انٹرویو کا اہتمام خصوصی طور پر ہیوی بائیکس کے شوقین افراد کے لیے اور ساتھ ہی ان کے ناظرین کے لیے بھی کیا ہے جو دنیا کی ہیوی یا اسپورٹس بائیکس کے بارے میں جاننے کا شوق رکھتے ہیں-
 
اگر بات کی جائے ہیوی بائیکس کے طاقتور انجن کی تو ہمیں ویڈیو میں شوروم پر 1800 سی سی تک کی طاقت کے حامل انجن والی بائیک بھی موجود نظر آتی ہے جو کہ صرف گاڑیوں میں ہی نصب نظر آتا ہے- اس کے علاوہ یہ بائیکس چابی کے بجائے ریموٹ سے اسٹارٹ کی جاتی ہیں-
 
چونکہ یہ اسپورٹس بائیک بھی ہیں تو اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان میں ایسے فیچر بھی موجود ہیں جن کی مدد سے رائڈر اپنی مرضی کے مطابق رفتار حاصل بھی کرسکتا ہے- بعض بائیکس 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں- جبکہ انہیں ایک مخصوص رفتار پر رکھ کر بھی باآسانی چلایا جاسکتا ہے-
 
اس کے علاوہ ان بائیکس میں موجود جدید فیچرز صرف رائیڈر کی آسانی اور سہولت کے لیے نہیں فراہم نہیں کیے گئے بلکہ بعض فیچر ایسے بھی دیے گئے ہیں جو رائیڈر کی حادثات سے حفاظت بھی یقینی بناتے ہیں-
 
image
 
چونکہ ان بائیکس کی خوبصورتی بھی معنی رکھتی ہے جو کہ لفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی کیونکہ ہر ماڈل میں خوبصورتی کا معیار جدا ہے- سو اس کے لیے اوپر دی گئی ویڈیو ضرور دیکھیں جس میں ہیوی بائیکس کے ماڈل کے ساتھ ساتھ ان کے حیران کن اور جدید فیچر سے متعلق بھی مکمل معلومات فراہم کی جارہی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: