عمرے کیلئے بائیک پر 50 دن کا سفر - پاکستانی بائیکر کے لیے حرمین انتظامیہ کی جانب سے بھی اعزاز

image
 
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے 50 دن تک موٹر سائیکل کا سفر کرکے عمرہ کیلئے آنے والے پاکستانی ابرار حسن کے جذبے کو سراہتے ہوئے ان کی تصویر اپنے آفیشل فیس بک پیج پر لگا دی ہے۔
 
یقیناً حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے کیا جانے والا یہ عمل پاکستانی بائیکر سمیت پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے-
 
حرمین شریفین کے پیج پر تصویر میں کیپشن میں لکھا کہ پاکستانی ایڈونچر ابرار حسن نے اپنا موٹر سائیکل پر 9000 کلومیٹر کا طویل سفر جرمنی سے شروع کیا اور 50 دنوں میں 5 ممالک کو عبور کرنے کے بعد مقدس شہر مکہ مکرمہ میں ختم کیا۔
 
 
یاد رہے کہ پاکستانی بائیکر اور بلاگر ابرار حسن نے 9 فروری کو ننکانہ صاحب سے اپنی بائیک پر عمرے کیلئے سفر شروع کیا اور 50 دن کے بعد یہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ پہنچے۔
 
اپنے سفر میں انہوں نے تین براعظموں کو عبور کیا اور 50 دن تک موٹر سائیکل پر سفر کرنے کے بعد 27 مارچ کو مدینہ پہنچے۔ مدینہ سے وہ مکہ گئے اور عمرہ ادا کیا۔
 
اس حوالے سے ابرار حسن کا کہنا تھا کہ میرا بچپن سے خواب تھا کہ میں بائیک پر اللہ کے گھر جاؤں اور میرا یہ خواب پورا ہوگیا۔ میں نے 80 ممالک کا سفر کیا جن میں سے 13 ممالک بائیک پر سفر طے کیا ۔
 
انہوں نے کہا کہ اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو عرب لوگوں نے میرا بھرپور خیر مقدم کیا اور بہت آؤ بھگت کی گئی۔
 
image
 
جرمن کمپنی سے وابستہ مکینیکل انجینئر ابرار حسن کو بچپن سے ایڈونچر اور فوٹو گرافی کا شوق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ متعدد سرحدوں کو عبور کرنا اور راستے میں بہت سے لوگوں سےملنا میرے لئے حیرت انگیز تجربہ رہا۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد ان کا کہنا ہے کہ اب میں مصر اور دیگر ممالک بھی بائیک پر جانا چاہتا ہوں۔
YOU MAY ALSO LIKE: