بھائی لڑکی آپ سے شادی ہی نہیں کرنا چاہتی... لڑکے کو لڑکی کے کھانے پر تنقید مہنگی پڑ گئی، ٹوئٹر صارفین نے شادی کرنا ہی مشکل کردیا

image
 
رشتے کے لیے جس طرح ہمارے معاشرے میں ایک لڑکے کے لیے ضروری ہے کہ وہ بر سر روزگار ہو بالکل اسی طرح ایک لڑکی کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ امور خانہ داری میں ماہر ہو- مگر جس طرح دنیا میں ہر چیز میں تیزی سے تبدیلی واقع ہو رہی ہے اسی طرح سے اس بنیادی اصول میں بھی کافی حد تک لچک پیدا ہو رہی ہے- لیکن کچھ قدامت پرست لوگ اب بھی اسی اصول پر کاربند ہیں کہ مرد کو شادی سے پہلے معاشی طور پر مضبوط اور لڑکی کو شادی سے پہلے کھانا پکانا ضرور آنا چاہیے-
 
رشتہ کے لیے لڑکی کے کھانا پکانے کی صلاحیتوں کا امتحان
گزشتہ دنوں ورون رام گنیش نامی ایک آدمی نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک تصویر شئير کی جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ اگر آپ 28 سال کے ہوں اور آپ کا تعلق انڈیا سے ہو اور آپ کے والدین آپ کے لیے ایک لڑکی پسند کریں۔ آپ اس کو دیکھنے جائيں ایسے وقت میں آپ کو بھوک بھی لگ رہی ہو اور لڑکی کے گھر والوں کا یہ بھی کہنا ہو ان کی لڑکی بہت اچھا کھانا بناتی ہے اور اس کے بعد کھانے کے نام پر ڈوسا نما یہ چیز ملے تو آپ کیا کریں گے - دوسرے لفظوں میں ان صاحب کا یہ کہنا تھا کہ اس طرح کے حالات میں جب کہ لڑکی اچھا کھانا بنانا نہ جانتی ہو اس کو ایسی لڑکی سے شادی کرنی چاہیے یا نہیں-
 
ٹوئٹر صارفین کی ٹوئٹ کے جواب میں گولا باری
جس طرح منہ سے بات نکلی تو وہ پرائی ہو جاتی ہے اسی طرح آج کے زمانے میں سوشل میڈیا پر شئير کی جانے والی پوسٹ بھی ایسی ہی ہوتی ہے اور اس پر سوشل میڈیا بریگیڈ کو ہر طرح کے تبصرے کرنے کی آزادی حاصل ہو جاتی ہے- ورون کی اس پوسٹ پر بھی لوگوں کے طرح طرح کے تبصروں نے اس کو وائرل کر دیا-
 
یہ لڑکی تم سے شادی ہی نہیں کرنا چاہتی
اس موقع پر ایک صاحب کا یہ کہنا ہے کہ اس طرح کے کھانے کو دیکھ کر واضح طور پر یہ محسوس ہو رہا ہے کہ یہ لڑکی آپ سے شادی کرنے کی خواہشمند ہی نہیں ہے- اسی وجہ سے اس نے ایسا کھانا بنایا اس لیے بہتر یہی ہے کہ آپ رشتے کے لیے کوئی دوسری دیکھ لیں یا پھر اگر اچھا کھانا کھانا ہے تو کسی بہتر کک سے رابطہ کر لیں-
 
 
تم سے کچھ نہیں ہوگا
اسی حوالے سے ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے ورون سے کہا کہ 28 سال کی عمر میں بھی تمھارے والدین نے تمھارے لیے لڑکی ڈھونڈی- اس کا مطلب ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ تم سے کچھ نہیں ہو گا اور گھر والوں کے یہ کہنے پر کہ لڑکی اچھا کھانا بناتی ہے تم نے ڈوسا کی فرمائش کر دی اور لڑکی پورا توا اٹھا کر تمھارے سامنے لے آئی یا تم اس کے پیچھے اس کے کچن میں چلے گئے- خود سوچو کوئی رشتے کے لیے آنے والے کے سامنے اتنا برا کھانا کیوں رکھ رہی ہے-
 
تمھیں کک چاہیے یا بیوی
اس موقع پر کچھ جدید دور کے علم بردار نے یہ سوال بھی کر ڈالا کہ بھائی تمھیں زندگی گزارنے کے لیے لائف پارٹنر چاہیے یا باورچی-
 
کاش اس کھانے میں زہر ملانے کا مشورہ دے سکتی
اس موقع پر خواتین کے حقوق کی عمل بردار ایک خاتون نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اگر ان کے بس میں ہوتا تو وہ اس لڑکی کو مشورہ دیتیں کہ وہ اس کھانے میں زہر ہی ملا دیتی تاکہ اس طرح سے اس کو جج نہ کیا جا سکتا-
 
 
بھائی لڑکی آپ سے شادی ہی نہیں کرنا چاہتی
ایک بہن نے تو ورون کو نہ صرف اپنا بھائی بنا لیا بلکہ اس کو یہ بھی کہہ دیا کہ بھائی لڑکی نے اس طرح کا کھانا پیش کر کے دوسرے لفظوں میں آپ سے شادی سے انکار کر دیا ہے- اب آپ کو بھی چاہیے کہ آپ شادی کے لیے لڑکی ڈھونڈنے کے بجائے کوئی کک ڈھونڈ لیں-
 
جب آپ اس عمر میں اچھا کھانا نہیں بنا سکتے تو پھر۔۔۔۔۔۔
ایک صارف نے تو براہ راست سوال ورون سے پوچھ لیا کہ جب آپ 28 سال کی عمر کے ہونے کے باوجود اب تک اچھا کھانا نہیں بنا سکتے ہیں تو کسی اور سے کیسے یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ کوئی آپ کے لیے اچھا کھانا بنائے-
 
امید ہے کہ اس ٹوئٹ کے بعد لڑکی والے رشتے سے تو انکار کر ہی چکے ہوں گے بلکہ باقی لڑکی والوں نے بھی ان کے داخلے پر پابندی لگا دی ہو گی- اور اب 28 سال کا ہونے کے باوجود ورون کی شادی کا معاملہ تو کھٹائی میں ہی پڑ گیا ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE: