نوٹوں کی بوریاں دے کر بھی آٹا اور پیٹرول نہیں ملے گا۔۔۔ پاکستان کے کون سے 10 امیر ترین افراد ملک کو ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں؟

image
 
ماریہ کھانے کی میز پر کبھی برتنوں تو کبھی بھوک سے نڈھال اپنے بچوں کی طرف دیکھتی۔ بھوک سے بلکتے بچوں کی نظریں دروازے کی طرف لگی تھیں کہ کب پاپا کھانے لے کر آئیں گے لیکن آج بھی باپ خالی ہاتھ لوٹا آیا تھا۔ یہ کسی فلم کی کہانی نہیں بلکہ حقیقت میں 2008میں بدترین معاشی بحران آیا تو زمبابوے کے لوگوں کو منہ مانگی رقوم دیکر بھی کھانے پینے کی اشیاء میسر نہیں تھیں، ملک میں ایسا قال پڑا کہ امیر اور غریب سب مشکلات کا شکار دکھائی دیئے۔ لوگ نوٹوں کی بوریاں اٹھائے پھرتے رہے لیکن ۔۔۔۔کھانے کو کچھ نہیں تھا۔ ان دنوں سری لنکا کی صورتحال بھی ہمارے سامنے ہے جہاں پیٹرول قیمت ڈبل ہونے کے باوجود شہریوں کیلئے دستیاب نہیں ہے اور خدشات یہ بھی ہیں کہ سری لنکا میں خوراک اور ادویات کا بحران بھی بڑھ رہا ہے۔ ایسے ہی حالات کا اندیشہ پاکستان کیلئے بھی ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ قرضوں کے گرداب میں پھنسے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں اور مہنگائی کا طوفان تیزی سے پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے۔
 
image
 
لیکن
یہاں اہم بات تو یہ ہے کہ پاکستان کے ایسے کئی امراء ہیں جو چاہیں تو اپنے خزانوں سے ملک کو درپیش معاشی بحران میں حکومت کی مدد کرسکتے ہیں لیکن اس کو دیوانے کا خواب ہی کہا جاسکتا ہے ۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ 2022 میں پاکستان کے دس امیر ترین افراد کون ہیں،ان میں سے بعض افراد پر کرپشن اور دیگر کئی الزامات ہیں جبکہ کچھ لوگ تو دولت کے انبار سے یکسر انکاری ہیں۔
 
10۔ طارق سہگل
دس رئیس ترین افراد میں آخری نمبر پر موجود سہگل گروپ ،کوہ نور ، پاک الیکٹرون لمیٹڈ، سہگل موٹرز اور سجیل موٹرز کے مالک طارق سہگل کے اثاثوں کی مالیت تقریباً ایک ارب ڈالر یعنی لگ بھگ دو کھرب پاکستانی روپے کے قریب ہے۔
image
 
9۔ رفیق ایم حبیب
پاکستانی امراء کی فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہیں حبیب ہاؤس کے مالک رفیق ایم حبیب جو تقریباً سوا ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور یہ پاکستانی روپے میں ڈھائی کھرب سے بھی زیادہ بنتے ہیں۔
image
 
8۔ ناصر شون
پاکستان میں سب سے پہلے لگژری رولز رایس کار حاصل کرنے والوں میں سے ایک اور رئیل اسٹیٹ کی نامور شخصیت ناصر حسین شون تقریباً سوا ارب ڈالرز یعنی تقریباً 3 کھرب روپے کے مالک ہیں۔
image
 
7۔ نواز شریف
جی ہاں۔ آپ نے ٹھیک سنا۔۔۔۔ 3 بار پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے نوازشریف بھی امراء کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالرز کے قریب ہے جو پاکستانی روپے میں تقریباً 3 کھرب کے قریب ہیں۔
image
 
6۔ ملک ریاض
پاکستان میں رئیل اسٹیٹ ٹائیکون سمجھے جانc والے ملک ریاض کے اس وقت اثاثے تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالرز سے بھی زیادہ ہیں جن کی پاکستانی روپے میں مالیت 3 کھرب تک بنتی ہے۔
image
 
5۔ آصف علی زرداری
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری پاکستان کے رئیس ترین افراد میں شامل ہیں اور یہ تقریباً 2 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں جو پاکستانی روپے میں تقریباً 4 کھرب تک بنتے ہیں۔
image
 
4۔ میاں محمد منشاء
نشاط گروپ کے مالک میاں محمد منشاء پاکستان کے امیر ترین افراد میں چوتھے نمبر پر آتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 3 ارب ڈالرز یعنی پاکستانی روپے 6 کھرب کے قریب بنتی ہے۔
image
 
3۔ صدر الدین ہاشوانی
ہاشو گروپ کے مالک صدر الدین ہاشوانی کو پاکستان کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرا مقام حاصل ہے اور ان کے اثاثے 4 ارب ڈالرز ہیں جن کی مالیت پاکستانی روپے میں 8 کھرب کے قریب بنتی ہے۔
image
 
2۔ محمد انور پرویز
بیسٹ وے گروپ کے بانی اور چیئرمین برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد محمد انور پرویز پاکستان کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت تقریب 4 ارب ڈالرز کے قریب ہے اور یہ پاکستانی روپے میں 8 کھرب سے زیادہ ہے۔
image
 
اب آتے ہیں پاکستان کے سب سے امیر ترین انسان کی طرف ۔۔۔
 
1۔ شاہد رفیق خان
پاکستانی نژاد امریکی تاجر، اسپورٹس ٹائیکون اور ایک امریکی آٹو موٹیو کمپنی Flex-N-Gate کے مالک شاہد رفیق خان پاکستان کے امیر ترین شخص ہیں جن کے پاس تقریباً 9 ارب ڈالرز کے اثاثے ہیں جن کی مالیت پاکستانی روپے میں 18 کھرب کے قریب بنتی ہے۔
image
 
پاکستان کے ان امیر ترین افراد کے یہ اثاثے تصدیق شدہ ہیں جبکہ آف شور اور دیگر ذرائع کو بھی شامل کیا جائے تو ان کی مالیت اس سے کئی گنا زیادہ ہوسکتی ہے اور اگر یہ افراد چاہیں تو اپنے خزانوں کے منہ کھول کر پاکستان کو تباہی سے بچاسکتے ہیں- تاہم ان میں سے کئی افراد پاکستان کے بجائے دیگر ممالک میں موجود ہیں اور پہلے نمبر پر موجود شاہد خان ملک چھوڑنے کے بعد خود کو پاکستانی کے بجائے امریکی شہری قرار دیتے ہیں۔ اس لئے ان افراد سے مدد کی خواہش تو کی جاسکتی ہے لیکن کوئی امید لگانا مشکل ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: