10 کام جن کی مدد سے بہت کم خرچ میں آپ اپنے کمرے کو 5 اسٹار ہوٹل جیسا بناسکتے ہیں

image
 
اپنے گھر کی سجاوٹ اور خوبصورتی کیلئے اکثر لوگ طرح طرح کے اقدامات کرتے اور لاکھوں روپے خرچ کردیتے ہیں لیکن جب وہ کسی ہوٹل میں جاتے ہیں تو وہاں کا ماحول دیکھ کر انہیں اپنے گھر کی خوبصورتی کم لگنے لگتی ہے۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کونسے 10 کام ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے گھر کے کمرے کو ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے کمرے میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
 
1۔ مچھر مار مشین
آپ کمرے کے دروازے کھڑکیوں کو کتنا بھی کور کرلیں لیکن مچھر کہیں نہ کہیں سے آپ کا خون چوسنے پہنچ ہی جاتے ہیں- لیکن 5 اسٹار ہوٹل میں ایسا ممکن نہیں ہوتا کیونکہ یہاں مچھر مار مشینوں کا استعمال ہوتا ہے- تو کیا ہوا آج مچھر مار مشینیں باآسانی مارکیٹ اور آن لائن دستیاب ہیں تو اچھی سی مشین لگائیں اور فائیو اسٹار ہوٹل کے کمرے کی طرح گھر کے کمرے کو مچھروں سے محفوظ بنائیں۔
image
 
2۔ قیمتی اشیاء کیلئے اسٹینڈ
جب آپ کسی ہوٹل میں جاتے ہیں تو یہاں ہر چیز کیلئے کوئی نہ کوئی سہولت موجود ہوتی ہے۔ موبائل فون، پرس، پاسپورٹ، چابیاں اور دیگر چیزوں کیلئے رکھے خاص باکسز آپ کا دل لبھاتے ہیں لیکن یہ خوبصورت اسٹینڈز گھر میں لگانا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ آپ بھی اپنے کمرے میں اس طرح کے اسٹینڈز لگاکر خوبصورتی میں اضافے کے علاوہ چیزوں کو سنبھالنے کا انتظام کرسکتے ہیں۔
image
 
3۔ کارپیٹ یا پلاسٹک
گھر کے کمروں میں سجاوٹ کے دوران فرش پر لگے دھبے آپ کی ساری محنت پر پانی پھیر دیتے ہیں لیکن اگر آپ مہنگا کارپیٹ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو مختلف رنگ و ڈیزائن کے پلاسٹک سے آپ اپنے کمرے کے فروش کو خوبصورت بناسکتے ہیں۔
image
 
4۔ وال پیپر
عید تہوار ہو یا کوئی تقریب گھر کی دیواروں پر رنگ و روغن کروانا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے اکثر دیواریں بدنما دکھائی دیتی ہیں- لیکن اب مارکیٹ میں ایسے وال پیپر دستیاب ہیں جنہیں باآسانی چپکایا جاسکتا ہے اس سے آپ اپنا وقت اور سرمایہ بچانے کے ساتھ آسانی سے اپنے کمرے کو خوبصورت بناسکتے ہیں۔
image
 
5۔ پرفیوم اسپرے
ہوا اور دھوپ کی کمی کی وجہ سے اکثر کمروں میں سی عجیب سے بو کا احساس ہوتا ہے جو بعض اوقات ناخوشگوار تاثر دیتا ہے- لیکن اس مشکل سے چھٹکارا پانے کیلئے آپ کمرے میں پرفیوم اسپرے لگاسکتے ہیں جس سے وقتاً فوقتاً خوشبو کا چھڑکاؤ آپ کے کمرے کو ہمیشہ معطر رکھے گا۔
image
 
6۔ روشنیاں
فائیو اسٹار ہوٹل کے کمرے میں دیدہ زیب لائٹس آپ کا دل موہ لیتی ہیں لیکن مشکل کی کوئی بات نہیں ۔ بازار میں اس وقت رنگ بدلنے اور مختلف ڈیزائنز کی لائٹس بہت سستی اور باآسانی دستیاب ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی خوابگاہ کا ماحول بہت خوبصورت بناسکتے ہیں۔
image
 
7۔ موبائل چارنگ لیمپ
بستر کے قریب چھوٹا سا لیمپ کمرے کی رونق بڑھا دیتا ہے لیکن یہاں مسئلہ موبائل فون کی چارجنگ کا مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے تو آپ ایسا ٹیبل لیمپ لیں جس میں موبائل چارجنگ کی سہولت ہو تو آپ کی مشکل آرام سے حل ہوسکتی ہے۔
image
 
8۔ گلدان
کمرے کی سجاٹ کیلئے چھوٹے چھوٹے گلدان بہت اہمیت رکھتے ہیں اور آپ کسی بھی مارکیٹ سے چھوٹے چھوٹے گلدان لے کر کمرے کی شان بڑھاسکتے ہیں۔
image
 
9۔ پھول
اگر آپ اپنے کمرے کو فائیو اسٹار ہوٹل کے کمرے کی طرح خوبصورت بنانا چاہتے ہیں لیکن تازہ پھول لگانا مشکل ہے تو مصنوعی پھولوں کی بیل لگاکر بھی کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
image
 
10۔ پردے
کمرے کی سجاوٹ اور خوبصورتی میں پردوں کا ایک خاص مقام ہے، آپ کسی بھی بازار سے مناسب قیمت پر خوبصورت پردوں کی مدد سے اپنے کمرے کی رونق بڑھاسکتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: