پاکستانی روپیہ زمین بوس۔۔۔ ایشیا میں ڈالر کو ٹکر دینے والی کرنسی کس ملک کے پاس ہے؟

image
 
پاکستان میں سنگین معاشی بحران کی وجہ سے روپیہ اپنی قدر کھوچکا ہے اور ڈالر اس وقت 200 روپے سے بھی اوپر جاچکا ہے، پاکستان کی تجارت کا تمام دار و مدار ڈالر پر ہونے کی وجہ سے حکومت کو اس وقت تاریخی تجارتی خسارے کا سامنا ہے تاہم ایشیا میں کئی ایسے ممالک بھی ہیں جن کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں بہت مضبوط ہے۔
 
10۔ متحدہ عرب امارات
خطے میں ڈالر کے مقابلے میں کرنسی کے اعتبار سے متحدہ عرب امارات 10 ویں نمبر پر موجود ہے اور امارات کا ایک درہم صفر اعشاریہ 26 ڈالر کے برابر ہے۔
image
 
9۔ سعودی عرب
امریکی ڈالر کے مقابلے میں سعودی عرب کی کرنسی بہتری کے بعد دسویں سے نویں نمبر پر آچکی ہے اور ایک سعودی ریال صفر اعشاریہ 272 ڈالر کے برابر ہے۔
image
 
8۔ قطر

تیل کی دولت سے مالا مال قطر بھی ڈالر کا مقابلہ کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور اس کا ایک ریال صفر اعشاریہ 28 ڈالر کے برابر ہے۔

image
 
7۔ آذربائیجان
عید تہوار ہو یا کوئی تقریب گھر کی دیواروں پر رنگ و روغن کروانا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے اکثر دیواریں بدنما دکھائی دیتی ہیں- لیکن اب مارکیٹ میں ایسے وال پیپر دستیاب ہیں جنہیں باآسانی چپکایا جاسکتا ہے اس سے آپ اپنا وقت اور سرمایہ بچانے کے ساتھ آسانی سے اپنے کمرے کو خوبصورت بناسکتے ہیں۔
image
 
6۔ سنگاپور
خطے کا ایک چھوٹا لیکن خوبصورت ملک سنگاپور بھی ڈالر سے مرغوب نہیں ہوتا بلکہ ایک سنگاپوری ڈالر صفر اعشاریہ 732امریکی ڈالر کے برابر ہے۔
image
 
5۔ برونائی

براعظم ایشیا میں مضبوط کرنسی رکھنے والے ممالک میں برونائی بھی شامل ہے اور برونائی کا ایک ڈالر صفر اعشاریہ 74 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔

image
 

4۔ اردن

کویت کی کرنسی دنیا بھر میں مضبوط ترین کرنسی مانی جاتی ہے اور کویت کا ایک دینار 3 اعشاریہ 31 ڈالرز کے برابر ہے۔

image
 

3۔ عمان

خطے میں مضبوط کرنسی رکھنے والے ممالک میں عمان تیسری پوزیشن پر موجود ہے اور عمان کا ایک ریال 2 اعشاریہ 61 ڈالرز کے برابر ہے۔

image
 
2۔ بحرین

امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہترین کرنسی کے حوالے سے بحرین دوسری پوزیشن پر ہے جس کا ایک دینار 2 اعشاریہ 67 ڈالرز کے مساوی ہے۔

image
 
1۔ کویت
کویت کی کرنسی دنیا بھر میں مضبوط ترین کرنسی مانی جاتی ہے اور کویت کا ایک دینار 3 اعشاریہ 31 ڈالرز کے برابر ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: