آج کا دن ہمارے لیے بہت اہم ہے... ایسا کیا ہوا کہ پورا کا پورا شہر یک آواز درود و سلام پڑھنے میں مصروف ہوگیا، ویڈيو وائرل

image
 
مسلمانوں کے لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ان کے ایمان کا ایک اہم جز ہے اور ایک مسلمان کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دنیا کی ہر چیز سے زیادہ محبت نہ ہو جائے-
 
محبت کے اظہار کا کوئی بھی طریقہ ہو محبت کرنے والوں کو بہت پسند آتا ہے اور محبت کو مزید بڑھا دینے کا سبب بنتا ہے- حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کوئی پہاڑی مقام ہے اور جہاں پہاڑوں کے درمیان کچے پکے مکان بنے ہوئے ہیں- ان کے ساتھ ساتھ ایک دریا بھی بہہ رہا ہے اور ہزارہا لوگ ان پہاڑوں پر موجود ہیں اور ایک آواز میں حمد وثنا کر رہے ہیں -
 
ہزاروں لوگوں کی یہ آواز انسان کی روح تک پہنچ کر کے اس کے رونگٹھے کھڑے کرنے کا باعث بن رہی ہے اور یہ ویڈیو دیکھ کر بے ساختہ سب کے منہ سے ایک ہی سوال نکل رہا ہے کہ ماشا اللہ یہ کون سی جگہ ہے-
 
 
ایرانی کردش گاؤں پلانگن
ایران کا یہ پلانگن گاؤں اگرچہ شیراز اور اصفہان کی طرح مشہور نہیں ہے مگر اس کی وجہ شہرت بہت منفرد ہے اور ہر سال ہزاروں سیاح سال کے ایک خاص وقت میں اس گاؤں آتے ہیں اور اس کے منفرد رسوم و رواج کا حصہ بن جاتے ہیں-
 
پلانگن جو کہ فارسی زبان کا لفظ ہے اور جس کا مطلب شیر ہے یہ گاؤں کردستان کے صوبے کے شمال مغربی جانب پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے- اس گاؤں کی کل آبادی صرف ایک ہزار افراد پر مشتمل ہے جو کہ دریا کے دونوں کناروں پر آباد ہے-
 
اس گاؤں کی شہرت کی وجہ اس گاؤں میں نوروز کی تقریبات کا انعقاد ہے جو کہ دنیا کے ہر ملک سے ہٹ کر انتہائی منفرد انداز میں منائی جاتی ہیں-
 
پلانگن میں نوروز کی تقریبات
جدید ترین ٹیکنالوجی کی ترقی کے باوجود یہ گاؤں اور اس کے لوگ اب بھی بہت سادہ زندگی گزارتے ہیں ۔ عام طور پر جمعہ کا دن یہاں پر عام تعطیل کا دن ہوتا ہے جس دن گاؤں کے سارے لوگ جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے سے ملتے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھتے ہیں اور مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں-
 
نوروز جو کہ ایرانی نئے سال کے آغاز کا موقع ہوتا ہے عام طور پر اس کی تقریبات کا انعقاد مارچ کے پہلے ہفتے میں کیا جاتا ہے- حتمی تاریخ کا فیصلہ گاؤں کی کونسل والے کرتے ہیں جس کے بعد تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوتا ہے-
 
image
 
یک آواز ہو کر حمد و ثنا کی ویڈیو
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو درحقیقت اسی گاؤں میں نوروز کی تقریبات کے دوران بنائی گئی جہاں پر تمام گاؤں والے نوروز کی تقریبات کے لیے موجود ہین ان تقریبات کا باقاعدہ آغاز ایک مشعل جلا کر کیا جاتا ہے جو کہ ہفتوں تک جلتی رہتی ہے-
 
اس کے ساتھ ساتھ سارا گاؤں نوروز کے دن ایک جگہ جمع ہو کر یا آواز ہو کر ڈف کی آواز کے ساتھ ایک آواز ہو کر حمد و ثنا کر تے ہیں اور اس موقع پر نعتیں بھی پڑھی جاتی ہے- جس کے بعد تقاریر کا سلسلہ شروع ہوتا ہے اور اس کے بعد کھانے پینے کی ضیافت ہوتی ہے-
 
قصہ مختصر یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس گاؤں کے لوگوں کی یک آواز ہو کر درود و سلام پڑھنے کی اس ویڈیو نے تمام مسلم امہ کو ان سے اور ان کی آواز سے جوڑ سا دیا ہے اور اگرچہ یہ گاؤں بہت دور ہے اور ہم میں سے کئی افراد نے کبھی اس کا نام تک نہیں سنا ہو گا مگر اس کے باوجود صرف ذکر نبی نے اس گاؤں کو سب سے جوڑ کر رکھ دیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: