بکریاں بھی انسانوں کی طرح باتیں کرتی ہیں، میں نہ مانوں کہنا چھوڑیں اب کچھ نیا جانیں جو یقیناً اس سے پہلے آپ کو نہیں پتہ ہوگا

image
 
کیا آپ کو سب پتہ ہے؟ یقیناً آپ کا جواب انکار میں ہوگا کیوں کہ اس دنیا اور اس کائنات کی وسعت کے مقابلے میں ہمارا علم بہت محدود ہے اور کامیاب انسان وہی ہوتا ہے جو ہر نئے دن کے ساتھ نہ صرف کچھ سیکھتا ہے بلکہ اس کو سیکھنے کے بعد دوسروں تک بھی پہنچاتا ہے تاکہ اس سے سب فائدہ اٹھا سکیں-اس حوالے سے آج ہم بھی آپ کے ساتھ کچھ ایسی باتیں شئير کریں گے جو ہمارے لیے تو نئی تھیں تو ہم نے سوچا کہ آپ کے ساتھ شئير کر کے آپ کی معلومات میں بھی اضافہ کریں-
 
1: بکریاں بھی انسانوں کی طرح الگ لہجہ اور آواز رکھتی ہیں
عام طور پر اگر کسی بھی بچے سے سوال کیا جائے کہ بکری بولے ۔۔۔۔ تو اس کا جواب ہوگا میں میں میں ۔ مگر آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اگرچہ ہر بکری میں میں تو کرتی ہے لیکن اس کی آواز اور لہجہ دوسری بکری سے جدا ہوتا ہے- یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی بکری ریوڑ سے بچھڑ بھی جائے تو اپنی آواز سے ریوڑ کو پکارتی ہے اور ریوڑ کی دوسری بکریاں آس کی آواز کو پہجان کر اس کی طرف جاتی ہیں قدرت نے یہ صلاحیت انسانوں کے علاوہ چمگادڑوں اور ڈولفن مچھلیوں کو بھی عطا کی ہے-
image
 
2: ایک بادل کا وزن سو ہاتھیوں کے برابر
برسات کے موسم میں آسمان پر اڑتے بادلوں کو دیکھ کر روئی کے گالوں کا خیال آتا ہے اور یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ بادل وزن میں انتہائی کم ہیں اور پھولوں کی طرح اڑتے پھر رہے ہیں- لیکن اب جدید تحقیقات کے مطابق ہلکے پھلکے نظر آنے والے یہ بادل حقیقت میں سو ہاتھیوں کے برابر وزن رکھتے ہیں اور پانی سے بھرے ہوئے ہیں- ایک محتاط اندازے کے مطابق ان بادلوں کا وزن پانچ لاکھ کلو گرام یا ایک اعشاریہ ایک ملین پاونڈ کے برابر ہوتا ہے جو کہ سو ہاتھیوں کے برابر وزن رکھتے ہیں-
image
 
3: چیتا چنگھاڑتا نہیں بلکہ میاؤں میاؤں کرتا ہے
یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ بلی شیر کی خالہ ہوتی ہے لیکن بچپن سے یہی سمجھتے رہے تھے کہ چیتا بھی شیر کی طرح بہادر ہوتا ہے اور اس کی بھی دھاڑ سن کر دل دہل جاتا ہوگا- لیکن اب وقت آگیا ہے جب کہ اپنے غلط نظریے کو درست کر لیں اور جان لیں کہ بلی کے قبیلے سے تعلق رکھنے والا چیتا نہ تو شیر کی طرح دھاڑتا ہے اور نہ ہی بہادروں کی طرح چنگھاڑتا ہے بلکہ بلی کی طرح میاؤں میاؤں کرتا ہے-
image
 
4: ہر 23 میں سے 2 لوگوں کی سالگرہ ایک ہی دن ہوتی ہے
حساب کا مضمون ایسا مضمون ہوتا ہے جو کہ بہت کم لوگوں کا پسندیدہ ہوتا ہے مگر جن کو یہ مضمون پسند ہوتا ہے وہ ایسے ایسے حساب کتاب کر لیتے ہیں جن کے بارے میں جان کر عقل بھی دنگ رہ جاتی ہے-ایسا ہی ایک حساب ماہر حساب دانوں نے لگایا ہے جس کے مطابق اگر ایک کمرے میں 23 افراد موجود ہوں تو اس بات کا 50 فی صد امکان موجود ہوتا ہے کہ کسی بھی دو افراد کی سالگرہ ایک ہی دن ہو اس عمل کو برتھ ڈے پیرا ڈوکس کہتے ہیں جس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ دنیا کے ہر 23 افراد میں سے دو کی سالگرہ ایک دن ہونے کے 50 فی صد امکانات موجود ہیں یقین نہ آئے تو آزما کر دیکھ لیں-
image
 
5: ہمٹی ڈمٹی ایک انڈہ نہیں بلکہ ایک توپ تھی
ہم سب کا بچپن یہ نظم گنگناتے گزری جس میں ہم کہتے تھے کہ ہمٹی ڈمٹی موٹا تھا قد میں بالکل چھوٹا تھا اور اس نظم کے ساتھ موجود تصویر کو دیکھ کر بھی یہی محسوس ہوتا کہ ہمٹی ڈمٹی ایک انڈہ تھا جو کہ دیوار پر بیٹھنے کے سبب ٹوٹ گیا اور اس کو کوئی بھی دوبارہ نہ جوڑ پایا- جب کہ حقیقت جان کر آپ بھی حیران رہ جائيں گے کیوں کہ ہمٹی ڈمٹی انڈہ نہیں بلکہ ایک توپ تھی جس کا استعمال برطانوی شاہی خاندان نے 1642 سے 1649 کے درمیان کیا تھا جس کو ایک قلعہ کی دیوار پر نصب کیا گیا تھا مگر دشمن کی گولہ باری سے وہ دیوار کے ٹوٹنے کے سبب گر کر ٹوٹ گئی اور دوبارہ کبھی اس کی مرمت نہ ہو سکی-
image
 
امید ہے کہ یہ تمام معلومات آپ کے لیے نہ صرف نئی ہو گی بلکہ دلچسپ بھی ہو گی اگر پسند آئے تو اس کو دوسروں سے ضرور شئير کریں
YOU MAY ALSO LIKE: