خالی بالٹی کی قیمت 26000 روپے، ٹوئٹر صارفین نے بالٹی کے ساتھ لوٹے کا بھی مطالبہ کیوں کر ڈالا؟

image
 
عام طور پر ہمارے اندر ایک خاص پیمانہ فکس ہوتا ہے جو ہمیں کسی بھی چیز کی حقیقی قیمت کے بارے میں بتاتا ہے- اگرچہ کچھ چیزیں بعض اوقات اپنی جزباتی اہمیت یا تاریخی اہمیت کے سبب اپنی قیمت سے کئیگنا مہنگی ہو سکتی ہیں لیکن عام چیزوں کی غیر معممولی قیمت ہمیں حیران ضرور کر دیتی ہے-
 
ایسا ہی کچھ سوشل میڈيا کے ایک صارف کے ساتھ بھی ہوا جس نے اسکرولنگ کرتے ہوئےیمیزون پر ایک عام سرخ بالٹی دیکھی جس کی قیمت نے اسے نہ صرف حیران کر دیا بلکہ اس بات پر مجبور بھی کر دیا کہ وہ اس کو سوشل میڈيا کے دوسرے صارفین کے ساتھ بھی شئير کر دے-
 
وویک راجیو نامی اس صارف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤٹ سے اس اشتہار کی کاپی شئير کی جس کے مطابق ایک عام سی سرخ رنگ کی بالٹی جو کہ ہم دو سے تین سو روپے میں خریدنے کو تیار ہو جائيں ایمیزون پر تقریبا 36000 ہزار میں بکنے کے لیے موجود تھی جس کو دس ہزار روپے ڈسکاونٹ کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا-
 
وویک راجیو نے اس اشتہار کی تصویر لگاتے ہوئےیپشن لگایا کہ انہوں نے اتنی مہنگی بالٹی کو دیکھا اور اب ان کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ اس حوالے سے کیا کہیں-
 
 
 
صارفین کے تبصرے
سوشل میڈيا بریگیڈ کو تو کسی بھی بات کو بڑھانے کے لیے بہانہ چاہیے ہوتا ہے اور یہ اشتہار ان کی حس مزاح کو ابھارنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوا اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کی رائے دینا شروع کر دی جو کچھ اس طرح سے ہے-
 
1: یہ شائد مزاحیہ تبصروں کے لیے ہے
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایمیزون پر کسی چیز کی خریداری کے بعد اس پر اپنی رائے کا اظہار کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے۔ محسوس یہ ہورہا ہے کہ یہ بالٹی فروخت کے لیے اتنی بھاری قیمت میں اسی لیے رکھی گئی ہے کہ لوگ اس کو خرید کر اپنی مزاحیہ راۓ کا اظہار کر سکیں-
 
2: کیا یہ پانی کو شراب بناتی ہے
ایک صارف نے اس بالٹی کی اتنی بھاری قیمت پر تبصرہ کر ڈالا کہ یقیناً یہ عام بالٹی نہیں ہو گی اس کے اندر یہ صلاحیت ہو گی کہ یہ عام پانی کو مہنگی شراب میں تبدیل کر پائے-
 
3: یہ قیمت تو بہت ہی کم ہے
کسی صارف نے جلتی پر تیلی لگانے کا کام کیا اور کہہ ڈالا کہ اس بالٹی کی قیمت تو نناوے ہزار نو سو نناوے روپے ہونی چاہیے اتنی کم قیمت پر اس کو فروخت کرنا ٹھیک نہیں ہے-
 
 
4: یہ بالٹی نہیں بلکہ یہ کسی اور ہی چیز کا اشتہار ہے
کسی نے تو ایجنٹ 007 کا کردار ادا کرتے ہوئے شک ظاہر کر دیا کہ یہ درحقیقت بالٹی کے ذریعے کسی غیر قانونی چیز کی فروخت کا اشتہار ہے اس وجہ سے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے-
 
5: بالٹی کے ساتھ اگر لوٹا بھی ہوتا تو زيادہ بہتر تھا
ایک صارف کو تو خالی بالٹی اس قیمت پر بالکل بھی پسند نہیں آئی اور اس کا کہنا تھا کہ زیادہ قیمت اگر لے بھی رہے ہیں تم کم از کم اس بالٹی کے ساتھ ایک لوٹا مفت ملنا چاہیے تھا-
 
اس حوالے سے کچھ بھی کہا جائے لیکن یہ حقیقت ہے کہ ہر فرد اپنی چیز کو فروخت کرنے کے لیے اور اس کی قیمت کے تعین کے لیے آزاد ہے خریدنا نہ خریدنا تو آپ کے اختیار میں ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: