انگلیوں پر کیلے کا چھلکا لگانے سے کونسا مسئلہ حل ہوسکتا ہے؟ ایسے ٹوٹکے جنہیں جاننے کے بعد آپ ہمیں دعائیں دیں گے

image
 
عام طور پر ہماری زندگی کے کچھ مسائل ایسے ہوتے ہیں جو اس وقت کے لیے تو بہت بڑے محسوس ہوتے ہیں لیکن جب ان کا کوئی عقلمند انسان ان کا آسان سا حل بتا دیتا ہے تو اپنی عمل پر رونے کو دل چاہتا ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں ایسے ہی کچھ حل لے کر ہم آپ کے سامنے آئے ہیں جو نہ صرف آپ کی بڑی مشکلیں حل کر سکتی ہیں بلکہ آپ کے منہ سے بے ساختہ ہمارے لیے دعائیں بھی نکل سکتی ہیں
 
1: گرمی میں پسینے کی بو چھپانے کے لیے
عام طور پر گرمی کے موسم میں پسینے کی بدبو کو دور رکھنے کے لیے اکثر افراد ٹالکم پاؤڈر یا ڈی آڈرنٹ کا استعمال کرتے ہیں لیکن اگر یہ چیزیں نہ میسر ہوں تو اس صورت میں بغلوں کو صاف اور خشک کر کے ان میں ہینڈ سینی ٹائزر لگا دینے سے وہاں بو پیدا کرنے والے بیکٹیریا نہیں پیدا ہوتے جس وجہ سے پسینے کی بدبو نہیں ہوتی ہے-
image
 
2: ناخن کا ٹتے ہوئے اڑ جانے سے بچائیں
ناخن انسانی جسم کا وہ حصہ ہوتا ہے جو کٹتے ہوئے اگر ادھر ادھر اڑ جائے تو انسان کی طبیعت پر بہت ناگوار اثر ڈالتا ہے اور کچھ بڑے بوڑھے تو اس کو نحوست کی علامت بھی قرار دیتے ہیں- اس وجہ سے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ناخن نہ اڑیں تو کاٹنے سے پہلے نیل کٹر پر تھوڑی سی ٹیپ چڑھا لیں اس سے کٹے ہوئے ناخن اس ٹیپ کے ساتھ چپکتے رہیں گے جس کو اتار کر آپ کچرے میں پھینک سکتے ہیں-
image
 
3: موبائل فون کو ایمپلی فائر بنائيں
اگر آپ کے پاس اپیکر نہیں ہیں اور آپ اپنے موبائل فون پر گانے سننا چاہ رہے ہیں اور اس کی آواز بھی کم ہے تو ایک خالی شیشے کا جگ لے کر اپنا موبائل فون اس میں رکھ دیں اور جو بھی آپ سننا چاہ رہے ہیں اس میں لگا لیں- آپ کا فون جگ میں جانے کے بعد ایک بہترین ایمپلی فائر میں تبدیل ہو جائے گا مگر یاد رہے جگ خالی ہونا چاہے-
image
 
4: اگر ہاتھ میں کانٹا چبھ جائے تو نکالنے کا آسان طریقہ
اکثر خواتین کے ہاتھ میں جھاڑو لگاتے ہوئے تنکا گھس جاتا ہے جس کو نکالنا ایک بہت ہی صبر آزما اور تکلیف دہ کام ہوتا ہے- اس وجہ سے اس کو نکالنے کے لیے سوئی یا کسی قسم کی سرجری کے بجائے ایک بہت ہی آسان ٹوٹکا آج ہم آپ کو بتاتے ہیں- جس جگہ کانٹا گھسا ہے اور آپ کو محسوس ہو رہا ہے مگر آپ نکال نہ سک رہے ہوں تو اس جگہ پر کیلے کا چھلکا باندھ لیں اور اس کو چند گھنٹوں کے لیے بندھے رہنے دیں۔ چند گھنٹوں بعد جب کیلے کا چھلکا ہٹائيں گے تو کانٹا بھی خود بخود چھلکے کے ساتھ نکل جائے گا-
image
 
5: ہاتھ سے سلائی کرتے ہوئے لائن کو سیدھا رکھنا
اگر آپ کے کچھ سینا ہے اور سلائی ہاتھ سے کرنی ہو تو اس صورت میں اس سلائی کی لکیر کو سیدھا رکھنا ہر فرد کے لیے ممکن نہین ہوتا ہے- مگر اس طریقے کا استعمال کر کے اپنی سلائی کو بالکل ایسے سیدھا رکھ سکتےہیں جیسے اسکیل لگا کر کی ہو- اس کے لیے جس ہاتھ سے سوئی پکڑ رہے ہیں اس کے دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے کے ناخن پر دی گئی تصویر کے مطابق دو لکیریں لگا لیں اور ساری سلائی اس لکیر کو دیکھ کر کریں سلائي خود بخود بالکل سیدھی ہو گی-
image
 
یہ سب ایسے ٹوٹکے ہیں جن کی ضرورت ہر ایک فرد کو پڑتی ہے مگر ان کے استعمال سے بڑی مشکلوں کو آسان بنایا جا سکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: