لڑکی نے فوٹو گرافر نہ لانے پر شادی سے انکار کر دیا، کچھ ایسی فرمائشیں جو بلاوجہ عین وقت پر شادی ختم کرنے کا باعث بن گئيں

image
 
کبھی لڑکے کی نظر کی کمزوری اور کبھی بنک بیلنس کی کمزوری ایسی وجوہات سامنے آتی رہی ہیں جن کی بنا پر لڑکیاں اچھے بھلے لڑکوں سے شادی سے انکار کر دیتی ہیں اور بے چارے لڑکے کو عین شادی کے وقت واپس کر دینے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے- ایسے ہی کچھ واقعات کے بارے میں آج بتائيں گے
 
1: شادی پر فوٹو گرافر کیوں نہیں لائے بارات واپس لے جاؤ
حالیہ دنوں میں سوشل میڈيا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے جس کا تعلق بھارت کے علاقے منگل پور کے سب انسپکٹر ڈوری لال کی جانب سے یہ خبر بریک کی گئی- جس کے مطابق ان کے پاس ایک کیس لایا گیا جس کے مطابق لڑکی والوں نے عین شادی کے وقت بارات کو یہ کہہ کر لوٹا دیا کہ وہ اپنے ساتھ فوٹو گرافر نہیں لئےۓ جس کی وجہ سے وہ اپنی بیٹی کی رخصتی ان کے ساتھ نہیں کر سکتے ہیں- تفصیلات کے مطابق اس کے بعد دونوں گروپ میں شدید جھگڑا ہوا جس کے بعد فیصلہ تھانے لے جایا گیا جہاں پر دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے نہ صرف تحائف لوٹا دیے-
image
 
2: لڑکا حساب میں کمزور ہے اس لیے شادی نہیں ہو سکتی
یہ واقعہ بھی بھارت میں ہی پیش آیا جہاں جب رام باران نامی لڑکا بارات لے کر پہنچا تو اس کو لڑکی کی جانب سے کچھ سوال جواب کا سامنا کرنا پڑا- جس میں سے ایک سوال یہ تھا کہ 15 اور 6 کو جمع کرو تو جواب کیا ہو گا۔ شادی کے دباؤ یا حساب کے مضمون میں کمزوری کے سبب رام باران نے جب جواب میں 17 کہا تو اس کے جواب میں لڑکی نے رشتے سے انکار کر دیا کہ جو لڑکا حساب میں اتنا کمزور ہو تو اس سے شادی نہیں کر سکتی-
image
 
3: شادی پر لائٹنگ کم ہے اس لیے شادی نہیں ہو سکتی
یہ واقعہ بھارت کے علاقے کان پور کا ہے جہاں پر جب لڑکے والے بارات لے کر آئے تو ان کو محسوس ہوا کہ لڑکی والوں نے جو انتظامات کر رکھے ہیں اس میں لائٹنگ کا انتظام ان کے شایان شان نہیں ہے- جس کے بعد لڑکی والے منت سماجت پر اتر آئے اور بہت سارے نخروں کے بعد لڑکے والے تو شادی کے لیے راضی ہو گئے مگر لڑکی نے ایسے لڑکے سے ہی شادی سے انکار کر دیا جو عین شادی کے وقت ایسے تماشے کر سکتے ہیں تو ایسے لڑکے کے ساتھ ساری زندگی نہیں گزاری جا سکتی ہے-
image
 
4: لڑکا تھوکا کیوں شادی سے انکار کی وجہ
تھوکنا ایک فطری کام ہے مگر اس کی وجہ سے شادی سے انکار ایک حیرت انگیز بات لگتی ہے- تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقے ڈيوریا میں اس وقت ایک لڑکا بڑی مشکل میں گرفتار ہو گیا جب پھیروں سے وقت لڑکے نے سہرا اٹھا کر منہ میں موجود تمباکو تھوکا تو اس کو یہ کرتے ہوۓ لڑکی نے دیکھ لیا- جس نے یہ دیکھ کر شادی کرنے سے انکار کر دیا کہ جو لڑکا نشہ کرتا ہو وہ اس سے شادی نہیں کر سکتی ہے-
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: