|
|
| |
| انسان کا ذہن قدرت کا ایک پیچیدہ معجزہ ہے جس کے بارے
میں آج تک سائنس اتنی ترقی کے باوجود حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہہ سکتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اکثر اوقات یہ دماغ ایسے ایسے حیرت انگیز معجزے دکھاتا ہے جس
کو دیکھ کر انسان کی عقل محو حیران رہ جاتی ہے ایسے ہی ایک معجزے کے بارے
میں ہم آپ کو آج بتائیں گے- |
| |
| سب کچھ بھول گیا مگر
کلام اللہ نہ بھولا |
| سوشل میڈیا نے آج کل کے انسانوں کو ایک دوسرے سے جوڑ کر
رکھ دیا ہے۔ حیرت اںگیز واقعہ کہیں بھی رونما ہو اس کی خبر سب تک لمحوں میں
پہنچ جاتی ہے ایسا ہی واقعہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا کی زینت بنا جہاں
پر ایک مخبوط الحواس انسان بیٹھا ہے- جو کہ اپنی دماغی حالت کے سبب اپنی
دیکھ بھال کرنے سے بے پرواہ ہو چکا ہے اس کے کپڑے میلے چیکٹ ہو رہے ہیں اور
چہرے اور سر کے بال بے ترتیبی سے بڑھے ہوئے ہیں- |
| |
| اس نوجوان کے بارے میں ویڈيو سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کسی نفسیاتی عارضے میں
مبتلا ہونے کے بعد وہ اپنی شناخت بھول چکا ہے اس کو اپنے بارے میں کچھ بھی
یاد نہیں ہے یہاں تک کہ وہ اپنے رشتے داروں کو بھی پہچان نہیں سکتا ہے- |
|
|
|
|
| |
| لیکن اس کے باوجود جب یہ نوجوان منہ کھولتا ہے تو اس کے
منہ سے کلام اللہ کی آئيتیں انتہائی خوش الحانی سے بکھرنے لگتی ہیں- جس سے
یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ حافظ قرآن ہے اور حوادث زمانہ نے اس کے دماغ سے سب
کچھ تو بھلا دیا مگر اس کے لاشعور میں اب بھی قرآن محفوظ ہوا ہے- |
| |
| ویڈیو تیزی سے وائرل
|
| سوشل میڈیا پر یہ ویڈيو جیسے ہی اپ لوڈ ہوئی تو قرآن کے
چاہنے والوں نے نہ صرف اس کو ہزاروں کی تعداد میں شئير کیا بلکہ ہر ایک کا
یہی مطالبہ تھا کہ اس جوان کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے تاکہ اس کی
کاونسلنگ کی جا سکے اور اس کا علاج کروا کر ایسا بندوبست کیا جائے کہ یہ
خوش الحان قاری آنے والے وقت میں قران کے ساۓ میں بہترین اور پر سکون زندگی
گزار سکے- |