آبشار کے نیچے آگ اور ناچتے ہوئے پھول۔۔۔ کچھ ایسی قدرتی چیزیں جنہیں دیکھ کر عقل حیران رہ جائے، شاید آپ نے بھی نہ دیکھی ہوں

جیسا کہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں جانوروں اور پودوں کی تقریباً 8.7 ملین انواع ہیں۔ بہت سارے مختلف جانداروں کے ساتھ، ہم تصور کر سکتے ہیں کہ ان میں سے اکثر غیر معمولی ہو سکتے ہیں۔ اور یہ اندازہ ہمارا کس حد تک درست ہے یہ ہمیں پتہ چلتا ہے کچھ ایسی قدرتی چیزیں دیکھنے کے بعد جنہیں دیکھ کر عقل حیران رہ جاتی اور یقیناً آپ نے بھی یہ چیزیں کبھی نہ دیکھی ہوں گی-
 
image
ایک ایسا پودا جو کسی خلائی مخلوق کی مانند نظر آتا ہے- اس پودے کو calceolaria uniflora کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
رقص کرتا یہ پھول انتہائی نایاب ہے اور مشرقی افریقہ میں پایا جاتا ہے- اس پھول کو Impatiens bequaertii کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
پھول یا پودے صرف رقص ہی نہیں کرتے یا خلائی مخلوق کی طرح نظر ہی نہیں آتے بلکہ ان پر ڈولفن بھی لگتی ہے- یقین نہ آئے تو Dolphin succulent نامی اس پودے کو دیکھ لیں-
 
image
یہ عجیب و غریب شکل کی مالک چیز حقیقت میں مشروم کی ہی ایک قسم ہے-
 
image
پہلی نظر میں کوئی بھی یہ منظر دیکھ کر اسے طوفانی بگولہ سمجھے گا اور گھبرا جائے گا جبکہ حقیقت میں یہ صرف بادل ہیں جو طوفان کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں-
 
image
یہ سورج گرہن جیسے کہ غروب آفتاب کے وقت دیکھا گیا ہو اور یہ ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کسی بڑی سی بلی کا سر ہو-
 
image
یہ منفرد ڈیزائن کا مالک پتھر جنگلات میں سے دریافت کیا گیا ہے-
 
image
نیویارک کے ایک چھوٹے سے آبشار کے نیچے جلتا آگ کا شعلہ جسے لوگ دیکھ کر حیران ہوجاتے ہیں- دراصل اس مقام پر گیس کے ذخائر ہیں اور اسی وجہ سے یہ شعلہ بلند ہوتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: