کیا یہ جہیز بھی خود ہی کو دیں گی؟ دولہا کے بغیر دلہن ایسی شادی جس نے سب کو حیران کر دیا

image
 
لڑکی کے پیدا ہوتے ہی اس کے ماں باپ اس کی شادی کی فکر میں گھلنے لگتے ہیں اس کے ليے جہیز جمع کرتے ہیں اور اس کے بعد ایک اچھے بر کی تلاش شروع ہو جاتی ہے جو ان کی بیٹیوں کو شہزادی کی طرح رکھے-
 
مگر جس طرح وقت تبدیل ہوتا جا رہا ہے اسی طرح دنیا کی ترجیحات میں بھی تبدیلی ہوتی جا رہی ہے- اب لڑکیاں آزاد ہوتی جا رہی ہیں اب ان کے لیے ان کی شادی سے ضروری ان کا کیرئير بنتا جا رہا ہے اور وہ ماں باپ کے لیے بوجھ بننے کے بجائے ان کا بیٹوں کی طرح سہارہ بنتی جا رہی ہیں-
 
خود اپنے ساتھ شادی کرنے والی حیرت انگیز لڑکی
میاں بیوی ایک دوسرے کے شریک حیات ہوتے ہیں مگر بدلتے وقت نے ایک نئی سوچ کو جنم دیا ہے جس کے مطابق اپنی حیات میں کسی کو شریک کرنے کے بجائے نوجوان نسل یہ سوچ ری ہے کہ ان کو اب کسی دوسرے کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اپنی زندگی کو اکیلے اپنے ساتھ بھی گزار سکتے ہیں-
 
image
 
اس قسم کے واقعات مغربی تہذیب میں جہاں پر خاندانی نظام پہلے ہی پارہ پارہ ہو چکا ہے اکثر و بیشتر دیکھنے میں آتے رہے ہیں- لیکن اب مشرقی معاشرے میں بھی اس کی آوازیں سنائی دینے لگی ہیں- ایسا ہی ایک واقعہ سوشل میڈيا سے آج کل تیزی سے وائرل ہورہا ہے جب کہ بھارت شہر گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک 24 سالہ لڑکی نے سولو گیمی یا خود سے شادی کرنے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا-
 
تفصیلات کے مطابق کشامہ بندو نامی لڑکی نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ 11 جون 2022 کو خود سے شادی کر رہی ہے- اس شادی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس شادی میں کوئی بھی دولہا نہیں ہے اس شادی کے دعوت نامے عام شادیوں کی طرح بانٹے گئے اور اس شادی میں بھی عام شادی کی طرح پھیرے بھی لیے جائيں گے-
 
شادی کے بعد ہنی مون بھی ہوگا
اس شادی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ کشامہ نے اس شادی کے بعد پھیروں میں اس بات کا عہد لینا ہو گا کہ وہ خود سے شادی کر رہی ہے وہ اس دنیا میں سب سے زيادہ خیال رکھے گی خود سے پیار کرے گی یہاں تک کہ شادی کے بعد دو ہفتوں کے لیے اپنے ہی ساتھ ہنی مون پر بھی جائے گی-
 
image
 
کشامہ کے والدین کا ردعمل
سوشل میڈيا کے مطابق اس کے والدین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے لیکن یہ ضرور بتایا جا رہا ہے کہ وہ بہت کھلے ذہن کے مالک ہیں اور انہوں نے کشامہ کی خوشی کے لیے اس کو اس شادی کی اجازت دی ہے اور ان کا یہ ماننا ہے کہ اگر کشامہ اس شادی سے خوش ہے تو ان کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: