|
|
جو دکھتا ہے وہی بکتا ہے یہی وجہ ہے کہ اشتہاری صنعت کی
ہمیشہ سے یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے پروڈکٹ کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنے
کے لیے نئے سے نیا طریقہ اختیار کریں۔ آج ایڈورٹائزنگ کے شعبے نے ایک صنعت
کی حیثیت اختیار کر لی ہے اور بڑی بڑی کمپنیاں اپنے اشتہارات بنوانے کا بھی
ایک بجٹ رکھتی ہیں تاکہ ان کا نام بن سکے- |
|
انوکھے اشتہارات |
عام طور پر ٹی وی پر چلتے اشتہارات بڑی بڑی کمپنیوں کے
اشتہارات ہوتے ہیں اور ان کو عام چھوٹی کمپنیاں نہیں چلا سکتی ہیں- مگر ان
کے علاوہ کچھ کمپنیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کا بجٹ اتنا زيادہ نہیں ہوتا کہ
وہ ٹی وی پر چلا سکیں ایسی کمپنیاں کم بجٹ کے اشتہارات بنا کر ان کو کیبل
چینلز اور سوشل میڈیا پر چلاتے ہیں ایسے ہی کچھ اشتہارات آج ہم آپ کے ساتھ
شئير کریں گے- |
|
ودھیا موبائل بس ملتے
چیمہ موبائل سے |
شفقت چیمہ کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ترین
ولن میں ہوتا ہے ان کے منفرد انداز اور نام کو چیمہ موبائل شاپ چلانے والوں
نے کس طرح سے استعمال کیا ہے اس کو دیکھ کر بے ساختہ چہرے پر مسکراہٹ آجاتی
ہے۔ اس اشتہار کی سب سے خاص بات اس کا وہ جنگل یا موسیقی ہے جو کہ اس
اشتہار کے بعد بھی کافی دیر تک اندر بجتی رہتی ہے- |
|
|
قمر چائے واہ بھئی
واہ |
چائے انسان کو تازہ دم کر دیتی ہے یہ تو ہم سنتے آئے ہیں
لیکن چائے انسان کو بہادر بھی بنا دیتی ہے یہ قمر چائے کا اشتہار دیکھ کر
ہی ہم کو پتہ چلا جیسا کہ اس چائے کے اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ اس کو
پینے کے بعد انسان سڑک پر گھوڑے پر بیٹھ کر نکل جاتا ہے اور کسی کو بھی
مشکل میں دیکھ کر اس کی مدد کے لیے تیار آجاتا ہے ویسے آئيڈیا برا نہیں ہے
آپ کا کیا خیال ہے- |
|
|
میل اور پسینے کی جنگ
جیتنے آگیا باڈی گارڈ صابن |
میل اور پسینے کو اگر کسی نے حقیقت میں دیکھنا ہو تو اس
کے لیے یہ اشتہار دیکھنا واقعی بہت حیران کن ہو گا- مولا جٹ کے انداز سے
متاثر ہو کر اس اشتہار بنانے والے نے باڈی گارڈ صابن کو مولا جٹ بنا کر پیش
کیا ہے اور اس نے کس طرح سے میل اور پسینے کی دھلائی کی ہے یہ منظر دیکھنے
کے قابل ہے- |
|
|
سلائی پسند
آئے گی تو شادی ہوگی |
آج تک ہم سب یہی سنتے آئے ہیں کہ لڑکی پسند آئے
گی تو شادی ہو گی مگر اس اشتہار میں ایک نئی بات ہم تک پہنچی کہ اگر درزی
پسند آئے گا تو شادی ہو گی اور اس کے بعد چھٹ پٹ میں بھابھی حاجی حنیف ٹیلر
کا بتاتی ہیں جس کے بعد دولہا شادی کے لیے راضی ہو جاتا ہے تو اس اشتہار سے
ثابت ہوا کہ لڑکی پسند ہو یا نہ ہو درزی ضرور پسند کا ہونا چاہیے- |
|