جماعت اسلامی کا شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک میں ہر ہنگامی
صورتحال کے دوران بہت اہم خدمات سر انجام دے رہا ہے الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت
150ضلعوں میں اپنی اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اس کے تمام کارکن والنٹیئر
ہیں کوئی بھی کارکن کسی قسم کی کوئی اجرت وصول نہیں کر رہا ہے یہ شعبہ
تعلیم ،خوراک،ماہانہ ورکشاپس،ہیلتھ کلیننک،بلا سود قرضہ جات کی فراہمی،
اجتماعی قربانی،کفالت یتماء اور اس طرح کے دیگر شعبہ جات کے حوالے سے نیکی
کا کام کر رہا ہے الخدمت فاؤنڈیشن نہ صرف ملک پاکستان میں بلکہ ترکی میں
بھی اس طرح کی خدمات پر کام کر رہا ہے اور بیرون ممالک میں پاکستان کی
پہچان بھی بنا ہوا ہے ملک کے دیگر بہت سارے حصوں کی طرح پی پی 10 میں بھی
الخدمت فاونڈیشن اپنی خدمات انجام دے رہا ہے قاضی عزیز الرحمن پچھلے چند
سالوں سے مسلسل اس نیک کام کو انجام دے رہے ہیں ان سے پہلے بھی مختلف مراحل
میں صدور اپنے حصے کا کردار ادا کرتے رہے ہیں اس وقت نائب امیر ورہنما
جماعت اسلامی خالد محمود مرزااس کے سرپرست اعلی ہیں اور وہ پوری ٹیم کو بڑے
زور سے دھکا لگائے ہوئے ہیں بلکہ وہ ریل کے انجن کے طور پر کام کر رہے ہیں
ان کے ساتھ ایک بہت بڑی اور اچھی ٹیم کام کر رہی ہے جس میں قاری عقیل
احمد،حافظ طارق محمود،راجہ جاوید ،چوھدری شاہ نواز،چوھدری امتیاز احمد اور
دیگر شامل ہیں اس ٹیم کے تمام ممبران دیانتدار اور درد دل رکھنے والے لوگ
ہیں تما م ٹیم نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اب یہ ادارہ
اپنے اندر جدت لانے کے پلان بنا رہا ہے تا کہ وہ اپنی خدمات کو مزید بہتر
طریقے سے انجام دے سکیں جب بھی ملک میں کوئی آفت آ تی ہے تو الخدمت
فاؤنڈیشن پی پی 10 کی ٹیم اچھے خاصے فنڈز اکٹھے کر کے مصیبت ذدہ لوگوں کی
امداد کرتی ہے ان کے ارکان اپنے لیئے نہیں بلکہ دوسروں کیلیئے جی رہے ہیں
اور یہی اصل زندگی ہے ان کی خدمات کا سلسلہ دن بدن بڑھتا چلا جا رہا ہے اس
وقت ان کے زیر اہتمام پی پی 10 میں 6ایمبولینسز،1ہسپتال، ایک ڈسپنسری اور
دو فلٹر پلانٹ کام کر رہے ہیں دکھی انسانیت کی فلاح کا یہ ادارہ خالد محمود
مرزا، ، چوھدری شاہ نواز،چوھدری امتیاز احمد صدر قاضی عزیزالرحمن اور دیگر
پوری ٹیم کی سربراہی میں بہت اہم خدمات انجام دے رہا ہے اور اپنے کاموں کی
وجہ سے اس دارے نے اپنا ایک نام و مقام بنا رکھا ہے جب یہ ٹیم مقامی سطح پر
موجود یتیموں اور غرباء اور معزوروں کے سروں پر ہاتھ رکھتی ہے تو دیگر صاحب
حثیت افراد کے دلوں میں بھی خدمت خلق کا جذبہ پیدا ہوتا ہے یعنی یہ ٹیم خود
تو خدمت خلق کا فریضہ بہت اچھے طریقے سے انجام دے رہی ہے اور اس کے ساتھ
ساتھ دوسروں کیلیئے بھی مشعل راہ بن رہی ہے ان کو نیکی کی ترغیب دے رہی ہے
الغرض الخدمت فاؤنڈیشن پی پی 10 کی پوری ٹیم دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود
کے ایسے کام کر رہی ہے جن کی وجہ سے ان کے نام علاقہ کی تاریخ میں سنہری
حروف سے لکھے جائیں گئے اور آنے والی نسلیں ان کے کاموں کو یاد رکھیں گی
چند بدھ کے روز الخدمت فاؤنڈیشن پی پی 10 کی طرف سے ماں نی بنی میں ایک
تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں حلقہ پی پی 10سے تعلق رکھنے وال5معزور
افراد کو ویل چئیرز فراہم کی گئی ہیں اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی
کے صدر اور تقریب کے مہمان خصوصی حاجی منیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا
الخدمت فاونڈیشن پہلے صرف ایک شعبہ تھا اب اس کو این جی او بنا دیا گیا ہے
راولپنڈی میں راضی ہسپتال کے نام سے ایک ہسپتال کام کر رہا ہے جہاں گائنی
کے شعبہ میں صرف خواتین سٹاف خدمات انجام دے رہا ہے ہمارے 90فیصد فنڈز
مستحقین پر خرچ ہو رہے ہیں اور 10فیصد دیگر معاملات پر لگ رہے ہیں چولستان
میں ایک ایسا ہسپتال بنایا گیا ہے جہاں بڑے پائے کے ہسپتالوں کے براربر
علاج ہو رہا ہے جماعت کے کسی رکن کو کوئی معاوضہ نہیں ملتا ہے معزور افراد
خاص توجہ کے مستحق ہوتے ہیں وہ پی پی 10کے مزید معذور افرارد کو بھی ویل
چئیرز فراہم کریں گئے دوران تقریب علاقہ بھر سے صحافتی ،سماجی شخصیات نے
الخدمت فاؤنڈیشن پی پی 10 کی خدمات سے متاثر ہو کر اپنی طرف سے ہر ممکن
تعاون کا یقین دلایا ہے اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر و رہنما خالد
محمود مرزا ، صدر پی پی 10 قاضی عزیز الرحمن ،جاوید اقبال امیر الخدمت
فاونڈیشن کلرسیداں ،قاری عقیل احمد امیر جماعت یو سی لوہدرہ نائب امیر ھافظ
طارق محمود،راجہ جاوید امیر بگا شیخاں،ملک راشد فاروق امیر یو سی ساگری
سمیت علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ا راکین پریس چیف ایڈیٹر پنڈی
پوسٹ عبدالخطیب چوھدری،پوٹھوار نیوز آصف شاہ، شہزاد رضا اور چوھدری محمد
اشفاق پنڈی پوسٹ بھی موجود تھے الخدمت فاؤنڈیشن پی پی 10 کی پوری ٹیم مبارک
باد کی مستحق ہے صاحب حثیت افراد ان کے ساتھ تعاون کریں یہ ٹیم ایک ایک
پائی کا بھی حسا ب رکھتی ہے اور ملنے والی امداد مستحقین تک پہنچانے میں
اپنا بھر پور کردار ادا کرتی ہے اﷲ پاک ان کے نیک کاموں کو شرف قبولیت عطاء
فرمائیں
|