|
|
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی قوم بہادری کی ایسی
کئی مثالیں قائم کر چکی ہے جن کی نظیر ہمیں دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی ہے-
پاکستان کے کئی بہادر افراد کے کارنامے ایسے ہیں جن میں انہوں نے اپنی جان
کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کئی افراد کی جان کو محفوظ بنایا- |
|
ایسا ہی کارنامہ 7 جون کو پاکستان کے شہر کوئٹہ کے ایک
ہیرو ڈرائیور نے بھی سرانجام دیا جس سے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر
ہزاروں زندگیاں بچا لیں- |
|
واقعہ کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے
قمبرانی روڈ پر ایک پیٹرول سے بھرے آئل ٹینکر میں اچانک اس وقت آگ بھڑک
اٹھی جب وہ آبادی کے قریب تھا- |
|
اس صورتحال میں ٹینکر کے ڈرائیور فیصل نے حاضر دماغی اور
بہادری کا مظاہرہ کیا اور وہ اس ٹینکر کو تیز رفتاری کے ساتھ آبادی سے دور
لے جانے میں کامیاب ہوگیا جس سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے تھے- |
|
|
|
یقیناً یہ ایسا موقع تھا جب خود ڈرائیور کی جان کو بھی
شدید خطرہ تھا لیکن ہیرو ڈرائیور نے اپنی قیمتی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے
ہزاروں جانوں کو بچانا زیادہ ضروری سمجھا- |
|
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا
ہے کہ کیسے ٹینکر ڈرائیور جلتے ہوئے ٹینکر کو تیز رفتاری کے ساتھ آبادی سے
دور لے جانے کی کوشش کر رہا ہے- |
|
اس موقع پر کھلے میدان میں بچوں کو کھیلتے بھی دیکھا
جاسکتا ہے اور ساتھ ہی دوسری جانب سے آنے والی سڑک ٹریفک بھی موجود ہے- |
|
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا
جس نے مختصر وقت میں ہی آگ پر قابو پالیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں کسی
جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ |
|
|
|
پیٹرول ٹینکر کے مالک سعید صدام کے مطابق ڈرائیور فیصل
نے آگ لگے ٹینکر کو 3 کلومیٹر کے فاصلے تک چلایا اور ہزاروں زندگیاں بچائیں
جبکہ ٹینکر پھٹ بھی سکتا تھا- حادثے میں ڈرائیور کا معاون معمولی جھلس گیا
جسے طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کر دیا گیا- |
|
یہ بات بھی طے ہے کہ اگر ڈرائیور اس بہادری کا مظاہرہ نہ
کرتا اور ٹینکر کو آبادی سے دور نہ لے جاتا تو بڑا سانحہ جنم لے سکتا تھا
کیونکہ پولیس کے مطابق پیٹرول ٹینکر میں اس وقت 44 ہزار لیڑ پیٹرول موجود
تھا- تاہم یہ ہزاروں لیٹر پیٹرول آگ لگنے کے سبب ضائع ہوچکا ہے- |
|
پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اس کے پاس ہزاروں مثالیں
ایسی موجود ہیں جن میں بہادر افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کرتے
ہوئے لوگوں کی زندگیاں بچائیں- اور ان مثالوں نے پاکستانی قوم کا سر دنیا
بھر میں فخر سے بلند کر دیا- |