مہنگے پیٹرول سے چھٹکارا - صرف 30 روپے میں جہاں چاہیں مرضی جائیں، ہزاروں روپے بچانے والی الیکٹرک بائیک کی دلچسپ خصوصیات اور قیمت

image
 
آئے روز بڑھنے والی پیٹرول کی قیمتوں اور اس سے ہونے والی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ ڈالی ہے- پیٹرول کی قیمت میں اب اتنا اضافہ ہوچکا ہے کہ دفاتر یا پھر کاروبار پر پہنچنا بھی مشکل اور تکلیف دہ محسوس ہونے لگا ہے-
 
اس وقت آج کی تاریخ میں پیٹرول کی قیمت 210 روپے فی لیٹر ہے جو یقیناُ بہت زیادہ ہے جبکہ امکان یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس قیمت میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے- موجودہ قیمت میں بھی آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں اپنے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے لیے پہنچنے کے لیے کم سے کم ایک لیٹر سے ڈیڑھ لیٹر تک پیٹرول خرچ ہوجانا بھی عام سی بات ہے- جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے دن کا آغاز ہی 210 سے 320 روپے تک کے خرچے سے ہوتا ہے-
 
لیکن اگر آپ کو کہا جائے کہ روزانہ صرف 30 روپے خرچ کر کے اپنے روز کے سینکڑوں اور مہینے کے ہزاروں روپے بچائیں اور صرف چند روپے میں اپنے آفس پہنچیں تو شاید آپ کو یقین نہ آئے-
 
جی ہاں بالکل ایسا ممکن ہے لیکن اس صورت میں اگر روایتی موٹر سائیکل کے بجائے الیکٹرک بائیک کے ذریعے سفر کرتے ہیں تو-
 
 
کچھ عرصہ قبل jolta کے نام سے متعارف کروائے جانے والی الیکٹرک بائیک کی خاصیت یہی ہے کہ اس ہائیک کی بیٹری 0 سے 100 فیصد چارج ہونے کے لیے بجلی کا ڈیڑھ یونٹ (30 سے 35 روپے) خرچ کرتی ہے جبکہ مکمل چارجنگ کے بعد آپ اس پر 70 سے 80 کلومیٹر کا سفر آرام سے طے کر سکتے ہیں- اگر آپ یہی سفر پیٹرول سے چلنے والی بائیک پر کریں تو آپ کو ڈیڑھ لیٹر پیٹرول درکار ہوگا جس کی قیمت 320 روپے ہوگی جبکہ الیکٹرک بائیک پر یہی کام صرف 30 روپے میں ہوجائے گا-
 
اس الیکٹرک بائیک کو مکمل چارج ہونے کے لیے 5 سے 6 گھنٹے درکار ہوتے ہیں جس کے لیے بہتر ہے آپ اسے رات کو سوتے وقت چارج پر لگا دیں- اس بائیک ایک خودکار سسٹم نصب ہے جو کہ بیٹری کو مکمل چارج ہونے پر اس کا رابطہ خود ہی چارجر سے منقطع کردیتا ہے جس سے بیٹری خراب ہونے کا اندیشہ بھی باقی نہیں رہتا-
 
ہماری ویب نے اپنے ناظرین کی آگہی کے لیے جولٹا الیکٹرک بائیک کے شوروم کا خصوصی دورہ اور وہاں سے ویڈیو انٹرویو کی صورت میں اہم معلومات حاصل کیں جو یہاں پیش بھی کیا جارہا ہے-
 
حاصل کردہ معلومات کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بائیک کی نہ تو ٹیوننگ کی ضرورت ہوتی ہے نہ اس میں چین ہے اور نہ ہی اس کا انجن آئل کا کوئی خرچہ ہے- جی ہاں آپ کی پیٹرول کے علاوہ بھی کئی دوسرے ماہانہ اخراجات کی بچت ہے جو کہ اس مہنگائی کے دور میں یقیناً معنی رکھتی ہے-
 
image
 
تاہم ڈالر کی اونچی اڑان نے اس الیکٹرک بائیک کی قیمت کو بھی متاثر کیا ہے جس کے بعد اس بائیک کی قیمت دیگر موٹر برانڈڈ موٹر سائیکلوں تک ہی جاپہنچی ہے- لیکن الیکٹرک بائیک اپنی بیٹری سے آپ کو طویل المدتی فائدہ پہنچا سکتی ہے-
 
الیکٹرک بائیک سے متعلق مکمل معلومات اور تفصیلات کے لیے آرٹیکل کے ساتھ منسلک ویڈیو انٹرویو ضرور دیکھیں-
YOU MAY ALSO LIKE: