جھگڑے سے پریشان نہ ہوں۔۔۔ بیوی سے لڑائی کیسے مردوں کو 5 فائدے پہنچاتی ہے؟

image
 
بزرگ کہتے ہیں کہ میاں بیوی کی لڑائی کوئی ختم نہیں کرسکتا، جہاں دو برتن ہوں ان کا ٹکرانا لازمی سمجھا جاتا ہے اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑے درحقیقت ان کے درمیان محبت کو بڑھاتے ہیں اور ایک نئی تحقیق نے بیوی سے جھگڑے کے چند فائدے بھی بتائیے ہیں۔
 
1۔ شوگر سے بچاؤ
امریکی ماہرین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر آپ کی اہلیہ آپ کو تنقید کرتی اور آپ کو کبھی چین سے بیٹھنے نہیں دیتی تو آپ بہت خوش قسمت ہیں کیونکہ اس سے اپ کے جسم میں شوگر کا لیول کم ہوتا ہے اور آپ ذیابیطس کے خطرے سے بچ جاتے ہیں۔
 
2۔ لاپرواہی سے گریز
ماہرین کا ماننا ہے کہ بیوی کے چڑچڑے پن کی وجہ سے شوہر شور شرابے سے بچنے کیلئے خود کو ورزش اور دیگر کاموں میں مصروف کرلیتے ہیں جس سے لاپرواہی کا عنصر کم ہوجاتا ہے اور مشقت کی وجہ سے ان کی فٹنس کا لیول بھی بڑھ جاتا ہے۔
 
image
 
3۔ کھانے میں اعتدال
میاں بیوی کے درمیان صلح صفائی کے دوران شوہر اکثر بے جا فرمائش کر کے کچھ نہ کچھ کھانے کی ترکیب نکال لیتے ہیں لیکن بیوی سے لڑائی کے دوران بے وقت کھانے کی عادت سے چھٹکارا مل جاتا ہے جو آپ کی صحت کیلئے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
 
4۔ نظم و ضبط
خاتون خانہ گھر کی ذمہ دار ہوتی ہے اور جھگڑے کے ڈر سے شوہر چیزوں کو پھیلانے یا لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے نظم و ضبط سے کام لیتے ہیں اور یہ عادت زندگی کے دوسرے کاموں میں بھی آپ کو فائدہ پہنچاتی ہے۔
 
5۔ فالتو خرچ
شوہر کیلئے بیوی سے اپنی جیب بچانا ایک بہت مشکل کام ہے لیکن جھگڑے کے دوران بیوی آپ سے زیادہ فرمائشیں نہیں کرتی اور ہوٹلنگ و شاپنگ کا اضافی خرچ بھی بچ جاتا ہے اور فالتو خرچ نہ ہونے کی وجہ سے آپ مالی پریشانی سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔
 
image
 
یہ محض ایک تحقیق ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ آپ صرف پیسے بچانے کیلئے گھر میں جھگڑا شروع کردیں۔ ایک دوسرے کا احترام کریں، اپنے ساتھی کے جذبات کا خیال رکھیں اور مل کر اپنے گھر کا ماحول پرامن اور دوستانہ بنانے کی کوشش کریں تو ان چند سے کئی زیادہ فائدے ہوسکتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: