|
|
کچھ دکھ قیامت جیسے ہوتے ہیں انسان کی زندگی کو پلٹ کر
رکھ دیتے ہیں حالانکہ یہ ہم سب کا ماننا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی کو اس کی
طاقت سے زيادہ نہیں آزماتا ہے مگر اس کے باوجود کچھ دکھ ایسے ہوتے ہیں جن
کی شدت انسان کی سانس تک روک دیتی ہے- |
|
ایسا ہی ایک دکھ جوان اولاد کی بے وقت موت کا دکھ ہوتا
ہے۔ اس دکھ کی شدت بوڑھے ماں باپ کے کمزور کاندھے مزيد جھکا دیتی ہے اور
اگر اولاد جوان ہونے کے ساتھ ساتھ اکلوتی بھی ہو تو اس کی جدائی کی خلش صرف
والدین کو ہی نہیں ہر نرم دل انسان کو اشکبار کر دیتی ہے- |
|
والدین کا اکلوتا بیٹا
قاسم |
اسلام آباد جو کہ ملک کا دارالحکومت بھی ہے اور اس کے
حوالے سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہاں پر امن عامہ کی صورتحال ملک کے کسی بھی
حصے سے بہتر قرار دی جاتی ہے مگر گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے علاقے ایف 9 میں
نوجوان قاسم جو فوڈ پانڈا میں بطور مینیجر کام کر رہا تھا اسکو مسلحہ ڈکیتی
پر مزاحمت کے سبب ڈاکو گولی مار گئے- |
|
|
|
دو دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد
کل قاسم کی موت واقع ہو گئی- قاسم کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وہ صف اول
کی یونی ورسٹی لمس سے گریجویٹ تھا اس کے بیج کے باقی تمام لڑکے اعلیٰ
نوکریوں کے حصول کا مزید تعلیم کے لیے ملک چھوڑ کر جا چکے تھے مگر قاسم اسی
ملک میں رہ کر اس کی خدمت کرنا چاہتا تھا اس وجہ سے اس نے انکار کر دیا- |
|
قاسم کی موت کا ایک اور دردناک پہلو یہ بھی
ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا جس کی موت نے اس کے بوڑھے والدین
کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ قاسم کی جواں موت ان تمام سیاست دانوں کے لیے ایک
سوالیہ نشان ہے جو اپنی اولادیں تو ملک سے باہر بھیج چکے ہیں لیکن ملک کے
حالات اس حد تک بگاڑ رہے ہیں جہاں قاسم جیسے نوجوان محفوظ نہیں ہیں اور آئے
دن ان کی ہلاکتوں کی خبریں آرہی ہیں- |
|
ڈکیتی کے دوران قتل کے
واقعات کا سبب |
جس طرح ملک میں مہنگائی ایک طوفان کی طرح پھیل رہی ہے اس نے امیر اور غریب
کے درمیان فرق کو اور ان کے درمیان موجود فاصلوں کو بہت بڑھا دیا ہے امیر
ہر آنے والے روز امیر تر اور غریب ہر نئے دن کے ساتھ غریب ترین ہوتا جا رہا
ہے- |
|
یہ معاشی نا ہمواری ایک جانب تو غریب کی زندگی کو تمام تر محنت کے باوجود
دشوار کر رہے ہیں وہیں کچھ نئی نسل کے لڑکوں میں یہ سوچ بھی پیدا کرنے کا
سبب بن رہے ہیں کہ جو نہ ملے اسے چھین لو- یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں
اسٹریٹ کرائمز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے- |
|
|
|
اس کے علاوہ کچھ لوگوں میں یہ سوچ بھی پیدا ہو رہی ہے کہ
ان کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس میں بلواسطہ طور پر امیر افراد ملوث ہیں اس
وجہ سے انہیں قاسم جیسے کامیاب نوجوان غاصب نظر آتے ہیں اور ان کی کوشش
ہوتی ہے کہ ان کو جڑ سے ختم کر دیں- یہی وجہ ہے کہ معمولی مزاحمت پر بھی اب
نوبت جان لینے تک آرہی ہے جیسے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں بھی ایک نوجوان کو
ڈيفنس میں ڈکیتی کی مزاحمت کے سبب گولی مار دی گئی اور وہ اب تک وینٹی لیٹر
پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے- |
|
اسٹریٹ کرائم روکنے کے
لیے ارباب اقتدار کی ذمہ داری |
دنیا کے ہر حصے میں جرائم کی روک تھام کی ذمہ داری حکومت
کے سر ہوتی ہے جو پولیس کے ذریعے اس پرعمل درآمد کرواتی ہے- لیکن بد قسمتی
سے ہمارے ملک میں صورتحال مختلف ہے جو گرفتار ہو بھی جاتے ہیں ناکافی
ثبوتوں کے باعث آزاد ہو جاتے ہیں- اس لیے اگر امن عامہ کی صورتحال کو بہتر
کرنا ہے تو سب سے پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صورتحال کو بہتر
بنانا ضروری ہے- اس کے علاوہ ایسے اقدامات کرنے بھی ضروری ہیں جو معاشرے کے
نوجوانوں کی بے چینی کا خاتمہ کر کے ان کوحلال روزگار کے مواقع فراہم کر
سکیں- |