سب برا نہیں کچھ اچھا بھی ہے... پاکستان کی وہ 10 خصوصیات جو شائد بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے؟

image
 
پاکستان کے حوالے سے اکثر لوگوں نے اپنے ذہن میں ایک منفی نقشہ قائم کر رکھا ہے اور جب آپ کی سوچ کسی منفی چیز سے شروع ہو تو اس کا اختتام بھی منفی ہی ہوتا ہے لیکن اگر آپ حقیقت کی نظر سے پاکستان کو دیکھیں گے تو آپ کو یقیناً صرف دس نہیں بلکہ لاتعداد خوبیاں نظر آئیں گی۔ تو آئیے آج ہم پاکستان کی وہ خصوصیات آپ سے شیئر کرتے ہیں جنہیں دنیا تو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے لیکن شائد جن سے ہمارے اپنے خاص طو ر نوجوان پوری طرح آگاہ نہ ہوں۔
 
بہترین پائلٹ اور بڑی فوج
پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین پائلٹ اور بڑی فوج موجود ہے جو اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بھی سرگرم ہے۔ پاکستان نے اب تک اقوام متحدہ کے46امن مشنوں میں حصہ لیا اور دنیا بھر میں دو لاکھ سے زائد فوجی بھیجے۔
image
 
سب سے بڑی امدادی ایمبولینس سروس
پاکستان کے پاس دنیا کی سب سے بڑی امدادی ایمبولینس سروس ہے جو عالمی سطح پر ایک ریکارڈ ہے، ان امدادی ایمبولینس سروسز میں ایدھی کے ساتھ ساتھ درجنوں دیگر فلاحی ادارے بھی شامل ہیں۔
image
 
فٹبال کی تیاری کیلئے مشہور
پاکستان دنیا میں فٹ بال تیار کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان کا شہر سیالکوٹ دنیا میں فٹبال کی تیاری کیلئے مشہور ہے جہاں دنیا کے 70 فیصد فٹ بال تیار کئے جاتے ہیں یعنی 4 کروڑ سالانہ فٹ بال اسی شہر میں بناکر پوری دنیا میں بھیجے جاتے ہیں۔
image
 
 
دنیا میں سب سے زیادہ گول
ہاکی میں دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والا دوسرا کھلاڑی پاکستان کے پاس ہے۔ سہیل عباس 348 گولز کے ساتھ سب سے زیادہ گول کرنیوالوں میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
image
 
خوبصورت ترین دارالحکومت
اسلام آباد دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں لندن کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ کچھ سال اس قبل درجہ بندی کی بنیاد اسلام آباد کی ہریالی، فی مربع کلومیٹر آبادی، پلاننگ اور سہولیات کی وجوہات شامل ہیں۔
image
 
پاکستان کی سب سے بڑی مسجد
فیصل مسجد پاکستان کی سب سے بڑی مسجد اور دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں3 لاکھ افراد کی گنجائش موجود ہے۔
image
 
واحد اسلامی ایٹمی ملک
پاکستان اسلامی دنیا کی دوسری سب سے بڑی آبادی والا اور واحد اسلامی ایٹمی ملک ہے، یہاں مسلمان اکثریت کے علاوہ مسیحی، ہندو، سکھ ودیگر مذاہب کے لوگ بھی قیام پذیر ہیں۔
image
 
قدیم ترین تہذیب
دنیا کی پانچ قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک پاکستان میں انڈس تہذیب کے نام سے موجود ہے جن میں ہڑپہ اور موہنجوداڑو کے نام نمایاں ہیں جو کہ 4 ہزار سال پرانی تہذیب کہلاتی ہے۔
image
 
چند اعلیٰ اعزاز
پاکستان کے نصرت فتح علی خان کو دنیا میں سب سے زیادہ قوالیوں کے البم، شعیب اختر کو کرکٹ میں تیز ترین باؤلنگ، ارفع کریم کو (2004 سے 2008تک)کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز جبکہ ڈاکٹر عبدالسلام اور ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام مل چکا ہے۔
image
 
دنیا کا سب سے بڑا پہاڑی سلسلہ
گلگت بلتستان میں نانگا پربت دنیا کا سب سے بڑا پہاڑی سلسلہ جو دنیا کی 40 میں سے 9 بلند ترین چوٹیاں لئے ہوئے ہے اور پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو بھی نانگا پربت کا حصہ ہے۔
image
 
ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے حوالے سے یہ چند خصوصیات جان کر یقیناً نوجوانوں کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔
YOU MAY ALSO LIKE: