|
|
| |
| ایک حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کا دور تھا جب خواتین
ہزاروں میل اکیلے سفر کرنے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی تھیں اور ایک
آج کا دور ہے جہاں دن دہاڑے خواتین کی عزت و جان کو سنگین خطرات درپیش
رہتے ہیں۔ گھر سے باہر کام کیلئے نکلنے والی خواتین کو اکثر و بیشتر کئی
مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتاتے ہیں جن
کی مدد سے آپ گھر سے باہر خود کو زیادہ محفوظ بناسکتی ہیں۔ |
| |
| 1۔ ٹریفک کی مخالف سمت
میں چلیں |
| ٹریفک کی سمت میں چلنے سے قریب سے گزرتی گاڑی کیلئے آپ
کا پیچھا کرنا یا کسی کا آپ کو ہراساں کرنا زیادہ آسان ہوسکتا ہے- لیکن
اگر آپ ٹریفک کی مخالف سمت میں چلیں تو فٹ پاتھ پر آپ کو سامنے سے آنے
والے لوگوں اور گاڑیوں کی حرکات واضح نظر آئیں گی اور سڑک پر چلتے ہوئے
اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کا یہ ایک آسان اور عملی طریقہ ہو سکتا ہے۔ |
| |
| 2۔ سائے پر نظر رکھیں |
| جب آپ باہر ہوں تو عام طور پر آس پاس سے آگاہ ہونا
ایک اچھا خیال ہے۔ اس سے آپ کو یہ دیکھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ آپ کے
قریب کون ہے، خاص طور پر اگر آپ ایسی صورت حال میں ہیں جہاں آپ کو لگتا
ہے کہ آپ کو دیکھا یا پیچھا کیا جا رہا ہے تو اپنے اردگرد سائے پر نظر
رکھیں اور حرکات کو نوٹ کریں تاکہ آپ ممکنہ خطرے سے نمٹ سکیں۔ |
|
|
|
3۔ پیچھا کرنا |
|
کوشش کریں کہ بھیڑ والی جگہ سے دور نہ رہیں اور اگر پیدل چل رہی ہیں تو
دھیان رکھیں کہ کوئی آپ کا پیچھا نہ کررہا ہو اور اگر کوئی مسلسل آپ کے
پیچھے آتا ہے تو اس کو رک کر دیکھیں کیونکہ اس سے پیچھے آنے والے کا
حوصلہ کم اور اس کی بوکھلاہٹ ختم ہونے کے دوران آپ کو وہاں سے نکلنے کا
موقع مل جائیگا۔ |
|
|
|
|
| |
| 4۔ حملہ ہونے پر مدد |
| کم بھیڑ والی جگہ پر اکثر خواتین کا پرس چھیننے یا
ہراسانی کے واقعات زیادہ آسان سمجھے جاتے ہیں، اگر آپ کسی ایسی صورتحال
سے دوچار ہوں تو اپنے اوسان بحال رکھیں اور صرف بچاؤ بچاؤ چلانے کے بجائے
میری مدد کرو کی آواز لگائیں تاکہ لوگ آپ کی طرف زیادہ سے زیادہ متوجہ
ہوں اور حملہ آور کو ناکام بنانے میں آپ کی مدد کرسکیں۔ |
| |
| 5۔ زیورات اور قیمتی
اشیاء |
| سفر کے دوران زیورات اور قیمتی اشیاء کی نمائش کے بجائے
چھپانے کی کوشش کریں، گلے کی چین، ہاتھ کی انگوٹھی اور قیمتی فون کی وجہ سے
لوگ آپ کی طرف متوجہ ہوسکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ سفر کے دوران اپنی قیمتی
چیزوں کو ظاہر ہونے سے بچائیں اور ہجوم سے الگ ہونے کی کوشش نہ کریں بلکہ
مناسب فاصلہ رکھ کر بھیڑ کے ساتھ چلیں۔ |
|
|
|
6۔ سوال کا جواب |
|
سفر کے دوران اکثر لوگ بلا وجہ سوال جواب کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کو بے
جا تنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایسے لوگوں کے پوچھنے پر کہیں کہ آپ
اسپتال جارہی ہیں کیونکہ اسپتال کا نام سن کر اکثر لوگ دور ہوجاتے ہیں کہ
مبادا آپ ان سے مدد نہ مانگ لیں اور زیادہ تر اسپتالوں میں کیمرے نصب ہوتے
ہیں اس لئے ہراساں کرنے والے ایسی جگہ پیچھا کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ |
|
|
|
|
| |
| 7۔ نقدی کو محفوظ رکھیں
|
| گھر سے باہر نکلتے وقت صرف سفری خرچ کی رقم سامنے رکھیں
باقی نقدی اور قیمتی چیزیں اپنے بیگ میں چھپا کر رکھیں کیونکہ سفر کے دوران
بار بار پیسے باہر نکالنے سے موقع کی تلاش میں پھرنے والے نوسر بازوں اور
لٹیروں کو آپ کی طرف متوجہ کرسکتا ہے۔ کوشش کریں کہ سفر یا گھر سے باہر
جاتے وقت اپنی نقدی کو الگ سے محفوظ بنائیں۔ |
| |
| 8۔ اندھیرے میں فون کا
استعمال |
| کام سے گھر لوٹتے وقت اندھیرے سنسنان ،ویران راستے پر
فون کا استعمال نہ کریں بلکہ ارد گرد دیکھتے ہوئے چلیں کیونکہ فون کے
استعمال سے آپ کا چہرہ واضح ہوسکتا ہے اور کوئی آپ کو آسان شکار سمجھ
سکتا ہے لیکن اگر آپ چاک و چوبند ہوں تو آپ اندھیرے میں دیکھنے کے قابل
ہونگی اور آپ کو کسی بھی مشکل سے نمٹنے کیلئے زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ |