|
|
| |
| کیا آپ نے کبھی سوچا کہ سال 2022 میں آپ کے ارد گرد سے
آپ کی زندگی سے کچھ جاندار اور بے جان چیزیں ختم ہو جانی چاہیے ہیں یا کچھ
ناپسندیدہ اشیا کو سال 2022 میں آپ ختم کر دینا چاہتے ہیں- اگر آپ ایک ایسے
انسان ہیں ہو پھر آپ کے لیے یہ آرٹیکل بہترین ثابت ہو سکتا ہے- |
| |
| سوشل میڈيا پر پوچھا گیا انوکھا سوال
|
| سوشل میڈیا کی ایک ویب سائٹ ريڈاٹ پر ایک صارف نے ایک
انوکھا سوال پوچھا اس کا یہ کہنا تھا کہ سال 2022 میں آپ کن لوگوں یا چیزوں
کے بارے میں یا دیگر اشیا کے بارے میں ایسا سوچتے ہیں کہ ان کو ختم ہو جانا
چاہیے تھا مگر وہ اب بھی موجود ہیں- ان کے اس سوال کے جواب میں لوگوں کے
جوابات نے اس بحث کو اور بھی دلچسپ بنا ڈالا- |
| |
| 1: جاہلیت ختم کرنا
|
| ایک صارف کا یہ کہنا تھا کہ وہ سب کچھ جان لینا چاہتا ہے
اس کی خواہش ہے کہ دنیا کی ہر معلومات اس کی جیب میں موجود ہو اور اس صارف
کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کی خواہش ہے کہ دنیا میں سے جاہلیت اور لا علمی
کا خاتمہ ہو جانا چاہیے- |
|
|
| |
| 2: جنگ کا خاتمہ
|
| ایک صارف کا یہ کہنا تھا کہ اس کی خواہش ہے کہ دنیا میں
سے جنگ کا خاتمہ ہو جانا چاہیے جس کے جواب میں ایک اور صارف کا جواب تھا کہ
جب تک دنیا کے اندر سرمایہ دارانہ نظام اور سامراجیت موجود ہے تب تک دنیا
میں سے جنگ کو ختم کر کے امن نہیں لایا جا سکتا- کیوں کہ یہ لوگ جو سرمایہ
دار اور سامراج ہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے- |
|
|
| |
| 3: مچھر تک تو ختم نہیں ہوئے |
| اسی دل جلے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک معمولی مچھر تک تو
ختم ہو نہیں سکے ہم سے اور ہم باقی چیزيں ختم کرنے کی بات کرتے ہیں- تاہم
اس انسان کی یہ خواہش ضرور ہے کہ مچھروں کا خاتمہ ہو جانا چاہیے تاکہ ہم
سکون سے سو سکیں- |
|
|
| |
| 4: موبائل کی چارجنگ کا سلسلہ
|
| آج کل زیادہ بیٹری ٹائمنگ والے موبائل فون
مارکیٹ میں فروخت کے لیے موجود ہیں مگر محسوس ہوتا ہے کہ کسی صارف کا
موبائل چارجنگ کے مسئلے سے دوچار تھا- تبھی اس کا یہ کہنا تھا کہ موبائل
فون میں بیٹری کی جگہ ایسی پاور سلیب یا اینٹ لگا لینی چاہیے جس کو چارجنگ
کی ضرورت ہی نہ ہو- |
|
|
| |
| 5: بھوک غربت کا خاتمہ
|
| اس سوال کے جواب میں کچھ سنجیدہ لوگوں نے اہم
پہلوؤں کی طرف بھی توجہ دلائی- جس میں ان کا یہ کہنا تھا کہ دنیا میں سے
بھوک اور غربت کا خاتمہ ہو جانا چاہیے ہر فرد کے لیے پیٹ بھر کھانا موجود
ہونا چاہیے- اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آلودہ پانی جو دنیا کی
بہت ساری بیماریوں کی جڑ بھی ہے اس کا بھی خاتمہ ہو جانا چاہیے تھا- |
|
|
| |
| 6: سرحدوں کا خاتمہ |
| ایک فرد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس دنیا کو ایک
ہی ملک بنا دیا جائے جہاں کے لوگوں کے درمیان سرحدوں کے نام پر موجود
دیواروں کو توڑ دیا جائے اور پوری دنیا کو ایک کر دیا جائے- |
|
|
| |
| اگرچہ 2022 میں دنیا نے بہت ترقی کر لی ہے اور
بہت ساری بیماریاں یہاں تک کہ کرونا کا بھی بہادری سے مقابلہ کیا ہے مگر یہ
ماننا پڑا کہ تمام تر ترقی کے باوجود نہ تو مچھر مار سکے اور نہ غربت- |
| |
| آپ کا کیا خیال ہے اس دنیا میں سے کیا ختم ہو
جانا چاہیے تھا جو نہیں ہوا |