فلک بوس عمارتیں ملبے کا ڈھیر، ہزاروں اموات۔۔۔ حالیہ چند سالوں کے بھیانک ترین زلزلے اور سونامی

image
 
افغانستان میں گزشتہ روز آنے والے زلرلے میں ایک ہزار سے زائد اموات کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ افغان حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 6اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس سے سب سے زیادہ نقصان افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہوا اور زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے- تاہم پاکستان میں کسی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ افغانستان میں آنے والے اس خوفناک زلزلے سے پہلے بھی حالیہ چند سالوں میں مختلف ممالک میں کئی خطرناک زلزلے آچکے ہیں۔
 
ایران
12 نومبر 2017 کو ایران میں 3اعشاریہ 7 کی شدت کے زلزلے میں 400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کے نتیجے میں عراق میں بھی چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس زلزلے سے ایران کے مغربی صوبوں کے علاقوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا تھا۔
image
 
میکسیکو
میکسیکو کے وسطی علاقوں میں 19ستمبر 2017 میں 7اعشاریہ1 شدت کے زلزلے نے تباہی پھیلا دی تھی جسکے نتیجے میں 369 لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے۔
image
 
اٹلی
اگست 2016 یورپ کے دل اٹلی کے وسط میں میں 6اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے پہاڑوں پر بنی آبادیوں کو شدید نقصان پہنچا تھا اور 300 سے زائد لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
image
 
افغانستان
افغانستان میں حالیہ زلزلے سے پہلے بھی اکتوبر 2015 کو شمال مشرقی علاقوں میں آنے والے زلزلے سے تقریباً 400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس زلزلے کی شدت 7اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی جس سے پاکستان میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
image
 
جاپان سونامی
حالیہ تاریخ میں شدت کے اعتبار سے سب سے بڑا زلزلہ 11 مارچ 2011 کو جاپان میں آیا تھا جس نے سونامی کو بھی جنم دیا تھا۔ جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں آنے والے اس زلزلے میں تقریباً ساڑھے 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور پانچ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ ریکٹر سکیل پر شدت 9اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی تھی جس سے جاپان کے نیوکلیئر پلانٹس کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔
image
 
پاکستان
پاکستان کے شمالی علاقوں اور آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے ہولناک زلزلے میں تقریباً 80ہزار افراد لقمہ اجل بنے اور لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہو گئے۔ 2013میں بلوچستان میں 24 ستمبر کو مختلف وقفوں سے آنے والے دو زلزلوں کے نتیجے میں 825 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ریکٹر سکیل پر ان زلزلوں کی شدت 7.7 اور 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: