75 فیصد تک بجلی کے بل میں کمی - اے سی خریدتے وقت چند باتوں کا خیال رکھیں اور بھرپور فائدہ اٹھائیں

image
 
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ائیر کنڈیشن خریدنا ایک مہنگا سودا ہے- ایک جانب تو یہ ڈیوائس خود بیش قیمت ہوتی ہے تو دوسری طرف اس کے استعمال کی صورت میں آنے والا بجلی کا بل بھی ہوش اڑا دیتا ہے-
 
تاہم اب اکثر کمپنیاں انورٹر اے سی بھی مارکیٹ میں متعارف کروا رہی ہیں جو کہ بجلی کے بچت کے حوالے سے بےپناہ شہرت رکھتے ہیں- اگرچہ انورٹر ائیر کنڈیشنڈ کی قیمت نارمل ائیر کنڈیشن سے زیادہ ہوتی ہے لیکن اگر انورٹر سے ہونے والی بجلی کے بل کی بچت کوئی دیکھا جائے تو یہ اضافی قیمت کوئی معنی نہیں رکھتی-
 
چونکہ اے سی ایک مہنگا اور بیش قیمت آئٹم ہے تو اس لیے ضروری ہے کہ صارف کو اس آئٹم کی خریداری سے قبل اس سے متعلق تمام معلومات حاصل ہونی چاہیے- اسی سلسلے میں ہماری ویب نے ایک مکمل ویڈیو انٹرویو تیار کروایا جس سے آپ یہ تمام معلومات گھر بیٹھے حاصل کرسکتے ہیں- اور یہ ویڈیو انٹرویو یہاں ویڈیو کی صورت میں پیش بھی کیا جارہا ہے-
 
 
اے سی خریدتے وقت چند باتوں کا خیال ضرور رکھنا چاہیے تاکہ آپ نہ صرف دھوکے سے بچ سکیں بلکہ ایک طویل وقت تک اے سی سے فائدہ اٹھا سکیں دوسرے معنی میں اپنی لگائی گئی رقم بھرپور انداز میں وصول سکیں-
 
اس وقت اے سی تیار کرنے والی بڑی بڑی کمپنیاں اپنے انورٹر اے سی پر بجلی کی بچت کے حوالے سے ضرور معلومات درج کر رہی ہیں- اور یہ بچت عموماً 50 سے 75 فیصد تک ہوتی ہے- انورٹر اے سی چونکہ تیار ہی بجلی کی بچت کو مدنظر رکھ کر کیے جاتے ہیں تو آپ کے لیے بھی یہ ضروری ہے کہ انورٹر اے سی کی خریداری کے موقع پر اس بات پر ضرور توجہ دیں اس اے سی کے نصب ہونے پر آپ کا بل کتنے فیصد کم آسکتا ہے-
 
اس کے علاوہ یہ بھی ضرور دیکھیں کہ جس کمپنی کا اے سی آپ خریدنا چاہ رہے ہیں اس کی سیل سروسز کیسی ہیں- کیا کمپنی اپنی پروڈکٹ فروخت کرنے کے بعد اپنی سروسز کے معاملے میں بھرپور تعاون کرتی ہے یا نہیں؟
 
اس وقت کمپنیوں کی جانب سے صارف کو پروڈکٹ کے مختلف پارٹس کی مختلف وارنٹی اور گارنٹی بھی فراہم کی جارہی ہے- اس لیے خریداری سے قبل اس جانب بھی متوجہ ہونا ضروری ہے تاکہ آپ کے پاس موجود اے سی کی وارنٹی یا گارنٹی زیادہ سے زیادہ طویل عرصے تک ہو تاکہ کسی خرابی کی صورت میں آپ کم خرچ میں اپنا اے سی صحیح کرواسکیں- بعض کمپنیاں اپنی پروڈکٹ کی 10 سے 12 سال تک گارنٹی بھی فراہم کر رہی ہیں-
 
image
 
تاہم اگر آپ اے سی لگوانے کے بعد اس کی ماہانہ دیکھ بھال پر بھرپور توجہ دیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ اپنا اے سی طویل سے طویل وقت تک قابلِ استعمال رکھ سکتے ہیں اور کسی بھی غیر ضروری تکلیف سے بچ سکتے ہیں-
 
مختلف کمپنیوں کے اے سی سے متعلق مکمل تفصیلات کے لیے اوپر دی گئی ویڈیو لازمی دیکھیں-
YOU MAY ALSO LIKE: