میرے دل سے تمہارے دل تک... باپ کے آخری خط کو دوپٹے پر کاڑھ لیا، بیٹی کا شادی کے دن ایسا عمل جس نے سب کو رُلا دیا

image
 
ماضی کے مقابلے میں آج کی دلہن بہت بھاری بھرکم لباس میں نظر آنے کے بجائے شادی کے دن کو یادگار بنانے کی زیادہ خواہشمند نظر آتی ہیں- وہ اپنے اس خاص دن کو مہنگے لباس اور مہنگی ترین جیولری سے سجانے کے بجائے اپنی والدہ کے شادی کے جوڑے کو پہننے کا ترجیح دیتی ہیں-
 
شادی کے دن کو یادگار بنانے کا ٹرینڈ
عام طور پر اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے لڑکیاں ماں کی شادی کا جوڑا پہن کر اس دن کو یادگار بنا لیتی ہیں- مگر آج ہم جس دلہن کا ذکر کرنے جا رہے ہیں اس نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے اپنی ماں کا جوڑا نہیں پہنا بلکہ اس نے ایسا کام کر دیا جس کو جان کر سب ہی جذباتی ہو گئے اور اس کی خوشیوں کے لیے دعا گو ہو گئے-
 
والد کے آخری خط کو دوپٹے پر کڑھائی کروانے والی دلہن
اپنی شادی کے موقع پر ہر لڑکی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کی دعاؤں کے سائے میں رخصت ہوں- مگر ہر لڑکی اتنی خوش قسمت نہیں ہوتی ہندوستان کے شہر راجستھان میں شادی کرنے والی سوانیا بھی ایسی ہی ایک لڑکی تھی-
 
image
 
جس کے والد کا کینسر کے مرض کے سبب اس کی شادی سے کچھ عرصے قبل انتقال ہو گیا تھا اگرچہ سوانیا کی شادی امان کلارا نامی لڑکے سے اس کی پسند سے ہو رہی تھی اور وہ اس کے لیے بہت خوش بھی تھی- مگر اس کے ساتھ ساتھ اس کو اپنی زندگی کے اس اہم ترین موقع پر والد کے ساتھ نہ ہونے کا دکھ بھی تھا-
 
مگر سوانیا نے اپنے والد کی اس کمی کو ایک انوکھے انداز میں پورا کیا اور اس نے اپنے والد کے آخری خط کے کچھ حصوں کواپنے سرخ عروسی جوڑے کے دوپٹے پر کڑھوا لیا-
 
اس حوالے سے سوانیا کا یہ کہنا تھا کہ اس کو محسوس ہوا کہ شادی کے اس موقع پر اس کے والد اس خط کے ذریعے اس کے ساتھ ساتھ ہیں اور اس کی رخصتی ان کی دعاؤں کے سائے میں ہی ہوئی ہے-
 
image
 
سوانیا نے اپنے والد کے اس خط کو فریم کروا کر محفوظ کر کے رکھا ہوا ہے جس کو اس نے سوشل میڈیا پر شئير بھی کیا ہے- سوانیا کے اس محبت بھرے انداز نے بہت ساری ان بیٹیوں کی آنکھیں نم کر دیں جو کہ اپنے باپ کی شفقت سے محروم ہو چکی تھیں-
YOU MAY ALSO LIKE: