صرف ایک غلط تصویر زندہ انسان کو بھی مار سکتی ہے ، کچھ خبریں جو سچی ہونے کے باوجود جھوٹی نکلیں

image
 
صحافت کے شعبے کو ملک کا ایک اہم ستون قرار دیا جاتا ہے اور اس کی اہمیت کے پیش نظر اس شعبے میں ہر ہر حوالے سے بہت دھیان رکھنےکی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ ایک خبر صرف خبر نہیں ہوتی ہے بلکہ اس کو پڑھنے والے اس پر نہ صرف یقین رکھتے ہیں بلکہ اس کو آگے بھی فارورڈ کرتے ہیں-
 
کچھ صحیح خبریں غلط تصویر کے ساتھ
جس طرح کسی بھی خبر کو دینے کے لیے الفاظ بہت اہمیت رکھتے ہیں اسی طرح سے الفاظ کے ساتھ ساتھ تصویر کی بھی اہمیت ہوتی ہے- اگر تصویر غلط لگ جائے تو سنجیدہ نوعیت کی خبر بھی ایک مذاق بن جاتی ہے ایسی ہی کچھ خبریں آج ہم آپ کے ساتھ شئير کرنے جا رہے ہیں-
 
1: اداکار عامر خان یا سیاست دان عامر خان
ایک جیسے نام ہونے کے لوگوں کو ان کی تصاویر اور شعبہ ہائے زندگی سے پہچاننا ایک صحافی کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے- لیکن اگر صحافی کچا ہویا نا تجربہ کار ہو تو اس سے ایسی غلطیاں ہو ہی جاتی ہیں کہ وہ پاکستانی سیاست دان کو بھارتی اداکار عامر خان کی تصویر لگا کر خبر کو کچھ اور ہی بنا ڈالا-
image
 
2: وسیم اختر یا وسیم اکرم
وسیم اکرم کا شمار پاکستان کے ان مایہ ناز آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے جس سے بچہ بچہ واقف ہے مگر کچھ صحافی حضرات کراچی کے سابقہ مئير وسیم اختر اور وسیم اکرم میں کوئی فرق ہی محسوس نہ کر سکے تبھی تو انہوں نے یہ خبر لگا دی-
image
 
3: ایک غلط تصویر نے زندہ کو ہی مار ڈالا
معروف کامیڈین اور ورسٹائل اداکار معین اختر کی پانچویں برسی پر لگائی گئی خبر کے ساتھ سابقہ کھلاڑی اور سلیکٹر معین خان کی تصویر نے دیکھنے والوں کو حیرت کے جھٹکے ہی لگا ڈالے-
image
 
4: کچھ لفظوں کی کمی معنی کیسے بدل ڈالتی ہے خود دیکھ لیں
بریکنگ نیوز دیتے ہوئے سب سے زیادہ اہمیت وقت کی ہوتی ہے ریٹنگ کی اس دوڑ میں ہر چینل کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سب سے پہلے خبر کو بریک کرے مگر اس جلدی میں کچھ غلطیاں ہو جاتی ہیں جو کہ معنی ہی بدل ڈالتی ہیں جیسے کہ اس سلائڈ کو ملاحظہ فرمائيں-
image
 
5: شہید پائلٹ کو بھی تحقیقات پر تحفظات
زندہ لوگ تو تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کر سکتے ہیں لیکن ان چینل والوں کا رابطہ شہید پائلٹ سے بھی تھا تبھی تو انہوں نے ان کو یہ پیغام دے ڈالا-
image
 
صحافت ایک بہت ذمہ داری کا کام ہے تھوڑی سی غیر ذمہ داری نہ صرف شرمندگی کا سبب بن سکتی ہے بلکہ ادارے کی ساکھ کو بھی خطرے میں ڈال سکتی ہے اس وجہ سے ان شعبوں میں بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: