حجاب میں لپٹی دعا زہرا سے میک اپ میں لت پت دعا ظہیر تک۔۔۔۔ ذمہ دار ظہیر یا زنیرا ماہم؟

image
 
ہمارے معاشرے میں بچیاں گھر کے ماحول اور تربیت کی عکاس ہوتی ہیں۔ ان کا پہناوا ان کی بول چال غرض ان کا ہر انداز ان کے والدین کی تربیت کو ظاہر کر رہا ہوتا ہے- اگر والدیں مذہبی رجحان کے حامل ہوں گے تو وہ بچیوں کے لباس اور ان کے حجاب کا خیال رکھیں گے اور بڑھتی ہوئی عمر کی بچیوں کو پردے کی تحریک بھی دیں گے-
 
دعا زہرا کا پہلا روپ
جب دعا زہرا کی گمشدگی کی خبر میڈیا پر اس کے والدین نے بریک کی تو اس وقت انہوں نے اپنی بیٹی کی جو تصویر شئیر کی وہ حجاب میں لپٹی ہوئی میک اپ سے پاک صاف ستھرے دھلے ہوئے چہرے والی بڑی بڑی آنکھوں والی ایک خوبصورت لڑکی تھی-
 
اگر غلط نہ کہا جائے تو اس تصویر میں نظر آنے والی دعا زہرا کی معصومیت نے ہر دیکھنے والے کو اس کی بازیابی کی دعا کرنے پر مجبور کر دیا اور ہر ایک یہ دعا کرنے پر مجبور ہو گیا کہ اللہ تعالیٰ اس معصوم پری جیسی بچی کو بخیر و عافیت گھر تک پہنچا دے-
 
نکاح کے اعلان والا دعا کا روپ
اس کے بعد ایک ویڈيو پیغام کے ساتھ دعا سامنے آئيں جس میں اس نے اچھی طرح سے حجاب پہنا ہوا تھا اور اس نے اپنے نکاح کا اعلان کیا- مگر نئی شادی شدہ لڑکی ہونے کے باوجود اس کے چہرہ ابھی بھی میک اپ سے پاک تھا اور اس کے چہرے پر معصومیت اور سادگی کوٹ کوٹ کر بھری تھی-
 
 
یہی وجہ تھی کہ اس کے اس ویڈيو بیان کو دیکھ کر لوگوں کو یہ محسوس ہوا کہ یہ کنفیوز سی بچی کسی دباؤ کا شکار ہے اور رٹا رٹایا پیغام سنا رہی ہے-
 
تھانے میں دعا اور ظہیر کی گرفتاری
دعا کا اگلا روپ اگرچہ بہت سارے دیکھنے والوں کے لیے بہت دکھی کر دینے والا تھا جب کہ پنجاب پولیس نے اس کو گرفتار کیا تھا- اس وقت میں ملگجے سے گھر کے کپڑوں میں سر پر اچھی طرح سے دوپٹہ سر پر رکھے دعا کسی حد تک پریشان ضرور نظر آرہی تھی-
 
اس وقت میں دیکھنے والوں کو یہ محسوس ہوا کہ اب دعا کے سارے مسائل حل ہو جائیں گے اور وہ بغیر کسی خوف کے سب کے سامنے سچائی بیان کر دے گی-
 
عدالت میں دعا کی والدین سے ملاقات
گرفتاری کے بعد دعا کو کراچی لایا گیا اور عدالت میں پیش کیا گیا اور اس موقع پر وہ مکمل طور پر دوپٹے میں چھپی ہوئی تھی- اس کا کمزور سا وجود اس بڑی سی چادر میں پورا چھپا ہوا تھا یہاں تک کہ اس نے چہرے کو بھی ماسک لگا کر چھپایا ہوا تھا-
 
اس تمام وقت میں یہ ظاہر ہو رہا تھا کہ دعا ایک ایسی بچی نہیں ہے جو فالتو میک اپ کرنے کی شوقین ہو یا ماڈرن ہو کیونکہ کسی ایک وقت میں بھی اس کے سر پر سے دوپٹہ نہیں ہٹا تھا-
 
اور پھر دعا کو زنیرا ماہم مل گئی
جی ہاں ان سب کے بعد دعا کو زنیرا ماہم مل گئی جس نے دعا کا سب سے پہلا انٹرویو کیا۔ انٹرویو میں جو بھی باتیں ہوئيں اور کیا کیا ہوا اس کے بارے میں بہت بات ہو چکی ہے- مگر اس انٹرویو میں جو چیز سب سے مختلف تھی وہ دعا کا تیز بھڑکیلے رنگ کا سرخ جوڑا تھا- اور اس کے ساتھ ساتھ اییسا میک اپ جو دعا کو اس کی عمر سے بہت بڑا ظاہر کر رہا تھا- اس انٹرویو میں زنیرا ماہم کی بدولت دیکھنے کو ملا اس کے بعد ایک اور جو سب سے بدترین پہلو اس انٹرویو میں دیکھنے میں آیا اس میں زنیرا ماہم کا دعا کو یہ کہنا کہ سر پر سے دوپٹہ ہٹاؤ-
 
image
 
اس موقع پر بھی دعا نے زنیرا سے یہ کہا کہ وہ دوپٹہ سر پر رکھنا پسند کرتی ہے مگر زنیرا نے اس کی ایک نہ سنی اور اس کے سر پر سے دوپٹہ ہٹا کر ہی انٹرویو کیا یہ وہ تبدیلی تھی جو کہ زنیرا ماہم کی بدولت دعا میں دیکھنے میں آئی-
 
لائیو انٹرویو اور دعا کا عجیب و غربب حلیہ
گزشتہ دن دعا کا ایک اور لائيو انٹرویو زنیرا ماہم نے ایک بار پھر لیا اور اس انٹرویو کو دیکھ کر دیکھنے والے دعا کا یہ روپ دیکھ کر حیران رہ گئے- میک اپ سے اٹا ہوا چہرہ اور کھلے ہوئے بال جن کو دیکھ کر لوگ اس معصوم سی دعا کو ڈھونڈتے ہی رہ گئے جو کہ اپنے والدین کے گھر کی ایک پری تھی اور بے ساختہ یہ کہہ اٹھے کہ یہ وہ دعا نہیں ہے جس کو وہ جانتے تھے-
 
جب کہ اس موقع پر بھی زنیرا یہ جتاتے نظر آئيں کہ دعا کے اس بدلتے روپ میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے اور یہ سب اس نے خود کیا ہے-
 
صرف ریٹنگ حاصل کرنے کے لیے زنیرا ماہم کا کردار
اس سارے معاملے میں جو کچھ بھی ہوا لوگ زنیرا کو شدید ترین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کا یہ کہنا ہے کہ زنیرا نے صرف اور صرف اپنی ریٹنگ کے لیس اس بچی کو کیا سے کیا بنا دیا ہے-
 
بظاہر دیکھنے میں اس سارے معاملے میں ظہیر کا کردار تو نظر نہیں آرہا ہے اور یہ سب کچھ زنیرا کی ذاتی دلچسپی اور اس کی پروموشن کا چکر لگ رہا ہے- جب کہ اب اس نے دعا اور ظہیر کو بھی یو ٹیوب چینل شروع کرنے کا مشورہ دے دیا ہے- امید ہے کہ دعا خود کو زونیرا کے چکر سے نکال کر کچھ بہتر کرنے کی کوشش کریں گی-
YOU MAY ALSO LIKE: