سیکورٹی کا جدید نظام وہ بھی اتنا آسان۔۔۔ اپنے گھر کو ٹیکنالوجی کی مدد سے محفوظ بنانے کے چند آسان طریقے

image
 
آپ نے اکثر فلموں میں گھروں کو محفوظ بنانے کیلئے کئے جانیوالے انوکھے اور جدید طریقے دیکھے ہوں گے لیکن اب یہ آپ کیلئے بھی ممکن ہے، اب آپ جان سکتے ہیں کہ جب آپ گھر پر نہیں ہوتے تو آپ کے دروازے پر کون آتا ہے، رات کو خاموشی سے گھر میں داخل ہونے والے کو کیسے ناکام بنانا ہے اور ایسے کئی طریقے جن کی مدد سے آپ بغیر گارڈز کی مدد کے اپنے گھروں کو محفوظ بناسکتے ہیں۔
 
1۔ ایچ ڈی کیمرے
آپ اپنے گھر میں جدید ایچ ڈی کیمروں کی مدد سے پورے گھر کی نگرانی کرسکتے ہیں اور اس کیلئے آپ کو ہر وقت اسکرین کے سامنے بیٹھنے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ آپ ان کیمروں کو اپنے فون سے منسلک کرسکتے ہیں اور یہ کیمرے آپ کو آن لائن یا مارکیٹ سے باآسانی مل سکتے ہیں۔
 
2۔ اسمارٹ ہوم الارم
اس وقت مارکیٹ اور آن لائن کئی ایسے اسمارٹ الارم دستیاب ہیں۔ اسمارٹ الارم سے گھر میں بغیر اجازت گھسنے کی کوشش کرنے والے اجنبی کی آمد پر از خود الارم بجنا شروع ہوجائیگا جس سے آپ کو فوری خبر ہوجائیگی اور اس میں حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اس کیلئے بجلی کی ضرورت بھی نہیں بلکہ یہ چھوٹی بیٹری سے بھی چل جاتے ہیں۔
 
image
 
3۔ سینسر
گھر کے دروازے اور کھڑکیوں پر سینسر لگاکر چوروں کی آمد روکنا ممکن ہے، یہ جدید سینسرز کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت کی صورت میں فوری آپ کے فون پر اطلاع بھیجتے ہیں- جس کی مدد سے آپ باآسانی چوروں کو پکڑسکتے ہیں۔
 
4۔ جعلی ٹی وی لائٹ
چوروں اور ڈاکو لوٹ مار کیلئے اندھیرے کا انتخاب کرتے ہیں اور جہاں رات دیر تک روشنی ہو اس گھر میں گھسنے میں دلچسپی نہیں لیتے اور چوروں کو دھوکہ دینے کیلئے جعلی ٹی وی لائٹ بھی باآسانی مل سکتی ہے جس سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ شائد ٹی وی چل رہا ہے اور چور آپ کے گھر سے دور ہوجاتے ہیں۔
 
5۔ اسمارٹ ڈور بیل
گھر کے داخلی دروازے پر لگانے کیلئے اسمارٹ ڈور بیل کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے، اس ڈور بیل میں ناصرف سننے بلکہ دیکھنے کی صلاحیت بھی ہوتے ہیں اور آپ کہیں بھی بیٹھ کر اپنے فون میں گھر کے دروازے پر کھڑے شخص کو دیکھ اور اس سے بات کرسکتے ہیں۔
 
6۔ اسمارٹ ڈور لاک
چوروں تالہ کھولنے میں خاص مہارت ہوتی ہے اس لئے آپ کتنا بھی مضبوط تالا لگالیں وہ کسی نہ کسی طرح اس کا توڑ نکال ہی لیتے ہیں- لیکن اب ٹیکنالوجی کے دور میں جدید اسمارٹ ڈور لاک بھی آچکے ہیں جن کی مدد سے بغیر چابی کے گھر کو لاک کیا جاسکتا ہے اور اس جدید لاک سے چھیڑ چھاڑ چوروں کو پکڑوانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
 
image
 
7۔ موشن ایکٹیویٹڈ فلڈ لائٹس والا حفاظتی کیمرہ
موشن ایکٹیویٹڈ فلڈ لائٹس والا حفاظتی کیمرہ اس وقت آن لائن اور مارکیٹ میں دستیاب ہے، اس کی مدد سے آپ رات کے کسی پہر دن کی طرح روشن ویڈیو بناسکتے ہیں جس سے آپ کو زبردستی گھر میں داخل ہونے والے کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے۔
 
8۔ کیمرے والی لائٹس
گھروں کے باہر لگانے کیلئے کیمرے کی شکل کی لائٹس بھی آسانی سے مل جاتی ہیں جن کی مدد سے آپ گھروں کے باہر بے جا نقل و حرکت کو روک سکتے ہیں کیونکہ صرف آپ کو پتا ہوگا کہ یہ صرف لائٹس ہے لیکن دیکھنے والے کو کیمرے کا گمان ہوگا۔ اس سے آپ کو چوروں اور بغیر اجازت گھروں کے باہر بیٹھ کر غل غپاڑہ کرنے والے سے بھی چھٹکارا مل جائیگا۔
YOU MAY ALSO LIKE: