ٹی سی ایل نے پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ پریمیم منی ایل ای ڈی ٹی وی اور QLED ٹی وی کی تازہ ترین سیریز ‘‘سی سیریز ‘‘متعارف کرا دی

image
 
پاکستان کے نمبر ون ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے29جون کو پی سی ہوٹل لاہورمیں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں اپنے فلیگ شپ ایل ای ڈی ٹی وی ماڈلز کی نئی لائن کی رونمائی کی ،اس تقریب کو ماہرہ خان نے اپنی شرکت سے چار چاند لگائے اور اس میں میڈیا اور پاکستان کی با اثر ٹیک کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔مصنوعات کی نئی رینج اہم تکنیکی اپ گریڈیشن پیش کرتی ہے ،جو خصوصیات اور چشمی اعتبار سے پوری دنیا میں نئے معیارا ت قائم کررہی ہے۔نئی خصوصیات جیسے 144Hz VRR, 1920 Local Dimming Zones اور نیکسٹ جنریشن منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کو لائن اپ میں شامل کیا گیا ہے ۔سی سیریز جس میں چار ٹی وی ماڈلز ہیں،اب ملک بھر میں ٹی سی ایل فلیگ شپ اسٹورز اور مجاذ ریٹیلرز پر دستیاب ہیں۔
 
چھوٹے بچے اکثر ہر چیز کے بارے میں سوال کرتے ہیں اور دوسروں کی بات میں مداخلت کرتے ہیں جو وقتی طور پر تو آپ کو شائد برا نہ لگے لیکن بچوں کی یہ عادت دوسروں کے سامنے آپ کو شرمندہ کرواسکتی ہے۔ اپنے بچے کو سکھائیں کہ گفتگو میں اپنی باری کا انتظار کرے تاکہ کسی سے بات کرتے وقت بچہ بار بار درمیان میں مداخلت نہ کرے۔
ویب سائٹ:https://bit.ly/3u0c9da
ایپ:https://onelink.to/sw3ps3
 
2022سی سیریز لائن اپ میں چار ٹی وی ماڈلز شامل ہیں،دو منی ایل ای ڈی ٹی وی ماڈلز C935 اور C835اور دو QLEDٹی وی ماڈلز C735اورC635۔
 
C935جو کہ ٹی سی ایل کا فلیگ شپ منی ایل ای ڈی ٹی وی ہے،عین مطابق گہرے کنٹراسٹ اور زیادہ برائٹنس کیلئے 1920 local dimming zones کے ساتھ Mini-LED OD5 ٹیکنالوجی پیش کرتا ہے،اس میں فرنٹ فائرنگ اسپیکر کے ساتھ ہائی کلاس 2.1.2 ساؤنڈ سسٹم، ایک مخصوصbass اسپیکر اور دو عمودی اپ فائرنگ اسپیکر شامل ہیں تاکہ ڈولبی ایٹموس آواز کی عمودی کیفیت سے لطف اندوز ہوا جاسکے۔اس میں مزید ایک QLED 4K پینل ہے ،جس میںDolby Vision IQاور
Dolby Vision اور HDR 10+. کیلئے سپورٹ موجود ہے ،C935فی الحال65انچ کے سائز میں دستیاب ہے۔
 
C835بھی ایک منی ایل ای ڈی ٹی وی ہے ،C935کی زیادہ تر خصوصیات کے ساتھ اس میںIMAX Enhanced, 144Hz refresh rate, Game Master Pro settings, HDMI 2.1, VRR (متغیر ریفریش ریٹ)،ALLM (auto low latency mode) اور ہینڈ فری ٹی وی کو کنٹرول کرنے کیلئے بلٹ ان گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ گوگل ٹی وی موجود ہے۔C835منی ایل ای ڈی ٹی وی 55", 65اور 75انچ میں دستیاب ہے۔
 
نیا ٹی سی ایل 4K QLED ماڈل C735ایک QLED TVٹی وی ہے ،اس میں بھی ایک QLED 4K پینل ہے،جس میں تمام جدید ترین HDRفارمیٹس کیلئے 144Hzریفریش ریٹ سپورٹ اور بیزل لیس فریم موجود ہے،اس میں گوگل ٹی وی کے ساتھ ساتھ شاندار گیمنگ تجربہ کیلئے ڈولبی وژن سپورٹ کے ساتھ گیمز ماسٹر بھی ہے،یہ 55اور65انچ میں دستیاب ہے۔
 
C635کی Quantum Dot Display ٹیکنالوجی آپ کو Wide Color Gamutاور گیمز ماسٹر موڈ کے ساتھ ایک ارب سے زیادہ رنگوں کے اعلیٰ معیار اور بصری دعوت دیتا ہے ۔C635میں گوگل ٹی وی بھی شامل ہے ،جس میں اوکے گوگل کی خاصیت موجود ہے جو کہ C635کو پہلے سے کہیں زیادہ مددگار اور Google Duoبناتا ہے،یہ 75'" 65", 55", 50اور43انچ ماڈلز میں آیا ہے ،یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان میںQLEDٹی وی 43انچ میں متعارف کرایا گیا ہے۔
 
ٹی سی ایل پاکستان کے جنرل منیجر Sunny Yangکا کہنا ہے کہ ’’ہماری نئی شروع کی گئی سی سیریز اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ٹی سی ایل اپنے صارفین کو عالمی معیار کی تکنیکی طور پر جدید مصنوعات اور بہترین صارفی تجربہ کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے، تازہ ترین سی سیریز یقینی طور پر معیار زندگی اور ہمارے صارفین کے تفریحی تجربے میں اضافہ کرے گی۔‘‘
 
ٹی سی ایل کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ماجد نیاز ی کا کہنا تھا کہ ’’ٹی سی ایل کو اپنی انتہائی انتظار کی جانے والی سی سیریز کی رونمائی پر فخر ہے،نئی سی سیریز میں سب کچھ ہے،جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ تصویر کا بہترین معیار،جیسے C935کے 1920 Local Dimming Zonesاور 144Hz VRRکے ساتھ گیمنگ کا بہترین تجربہ،پھر Dolby Vision IQ, Dolby Atmos اور IMAX enhanced Panel ،جو بہترین Google TV OSپر چل رہے ہیں،آپ بس نام لیں اور وہ سب سی سیریز میں موجود ہوگا،سی سیریز 2022میں پاکستان میں صارفین کی تفریح کے تجربہ کو بڑھا دے گی۔‘‘
YOU MAY ALSO LIKE: