سوتیلی ماں نے بچی کو کچرے کے ڈبے میں ڈال دیا، دس سالہ بچی کی ایسی دل سوز داستان جو ہر صاحب اولاد کو افسردہ کر دے

image
 
بچپن میں ہم سب سے سنڈریلا نامی لڑکی کی کہانی تو سب ہی نے سنی ہو گی جس کی سوتیلی ماں اور بہنیں اس پر ظلم کے پہاڑ توڑتی ہیں اور گھر کے سارے کام بھی اسی سے کرواتی تھیں اور اس کے باوجود سنڈریلا کو سکھ کا ایک پل بھی نصیب نہ ہوتا تھا-
 
حقیقی زندگی کی سنڈریلا
لوگ سنڈریلا کی کہانی سن کر بڑے ہونے پر یہی سوچتے ہیں کہ یہ صرف ایک کہانی ہے اور حقیقی زندگی میں ایسے ظالم لوگ نہیں پائے جاتے ہیں۔ مگر یاد رکھیں کہانیاں درحقیقت حقیقی زندگی ہی کے واقعات ہوتے ہیں جن کو کہانی کے روپ میں ڈھال لیا جائے-
 
آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک بچی کی کہانی بتائيں گے جس کی سوتیلی ماں کا نام لالا تھا اور اس بچی کو ٹام نام ایک آدمی نے اپنے گھر کے قریب بنی کچرہ کنڈی میں ایک کارٹن میں سے سوتے دیکھا-
 
اس بچی کا یہ کہنا تھا کہ اس بچی کے گھر میں وہ اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ رہتی تھی اس کے والد کام کے سلسلے میں شہر سے باہر تھے- موقع دیکھ کر اس کی سوتیلی ماں نے اس پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے اس نے گھر میں موجود اس بچی اور اس کی سگی ماں کا سارا سامان جلا کر باہر پھینک دیا-
 
 
اس بچی کو بھی بہت مارا پیٹا لالا اس بچی کے کتے کو گھر سے نکال دینا چاہتی تھی مگر وہ بچی اپنی سگی ماں کے اس تحفے سے دور نہیں ہونا چاہتی تھی- مگر اس کی سوتیلی ماں نے الماری میں چھپے کتے کو مار پیٹ کر گھر سے نکال کر دور پھنکوا دیا-
 
معصوم بچی اپنے واحد ساتھی کی تلاش میں سڑکوں پر ماری ماری پھری جہاں ایک کچرے کنڈی میں اسے اس کا کتا چھپا ہوا مل گیا- اپنے ساتھی کے ساتھ وہ بھی اسی کچرے کے ڈبے میں رہنے لگی مگر ایک دن جب کسی نے بہت سارا کچرہ ان کے اوپر ڈالا تو وہ بچی جس کی عمر بمشکل سات سے آٹھ سال تھی کچرے کے ڈبے کے برابر ایک کارٹن میں سونے پر مجبور ہو گئی- جہاں اس کے جسم کو گرمی پہنچانے کے لیے اس کا کتا ہی اس کے پاس تھا اور کھانے کے لیے اس کے پاس یہی کچرا ہوتا تھا-
 
بچی کو بچانے والا فرشتہ
اسی دوران ٹام نامی شخص نے جب ان دونوں کو اس طرح کچرے میں دیکھا تو وہ اس کو اٹھا کر اپنے گھر لے آیا اس نے اور اس کی بیوی نے نہ صرف بچی کو نہلا دھلا کر صاف کیا بلکہ اس کو کھانا دیا اور اس کے بال بھی تراش کر اس کو صاف ستھرے کپڑے پہنائے-
 
image
 
باپ سے رابطہ
اسی دوران انہوں نے اس بچی کے باپ سے بھی رابطہ کر کے ساری صورتحال بتائی دوسری جانب اس کی سوتیلی ماں نے پریگننسی کا ڈرامہ رچا کر اس بچی کے کمرے سے اس کا سارا سامان باہر پھینک کر اپنے پیدا ہونے والے بچے کے لیے کمرہ سیٹ کرنا شروع کر دیا تھا-
 
تاہم اس بچی کے باپ نے واپس آنے کے بعد نہ صرف اس کی سوتیلی ماں کو اس کے سامان سمیت گھر سے نکال دیا بلکہ بچی کو واپس گھر لے آیا اور اس طرح سے سنڈریلا کو حقیقی زندگی میں ایک خوشگوار زندگی مل گئی-
YOU MAY ALSO LIKE: