ایسا بھی ہوتا ہے تم نہیں سمجھو گے، کچھ تصاویر جن کو دیکھ کر آپ مسکرائے بغیر نہیں رہ پائيں گے

نام میں کیا رکھا ہے یہ جملہ تو اکثر سنا ہوگا مگر حقیقت یہ ہے کہ نام میں ہی سب کچھ رکھا ہوتا ہے- اسی وجہ سے کمپنیاں اپنے نام کو نہ صرف رجسٹر کرواتی ہیں بلکہ ان کی ساری مارکیٹنگ کا انحصار ان کے نام پر ہی ہوتا ہے اس نام کو کوئي اور نہ رکھ سکے- اسی وجہ سے وہ اس کو نہ صرف رجسٹر کرواتی ہیں بلکہ اگر کوئی اس نام کو چوری کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی بھی کی جاتی ہے-
 
دنیا بھی بڑی ہوشیار ہے
چوری کو روکنے کے جیسے سیکڑوں طریقے ہیں اسی طرح سے چوری کرنے کے بھی ہزاروں طریقے ہوتے ہیں- بڑی بڑی کمپنیوں کے ناموں میں چھوٹی سی تبدیلی کر کے اس کو اپنے پروڈکٹ کے لیے استعمال کرنا پاکستان اور پڑوسی ملک بھارت کے لوگوں کا عام شیوہ ہے- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ پروڈکٹ دکھائيں گے جن کو دیکھ کر آپ ہنسی روکے بغیر نہ رہ پائيں گے-
 
image
1: پیزا ہٹ یا پیزا ہوٹ
 
image
2: کٹ کیٹ یا ٹک ٹوک
 
image
3: گوگل ، پلے اسٹور اور واٹس ایپ موبائل کے بجائے اب سڑک کنارے
 
image
4: مرنڈا اسپرائٹ اور کوکو کولا کے بجائے نرینڈا، اسپرائيٹو اور کولا کولا
 
image
5: نیس کیفے کے بجائے تھوڑی سی تبدیلی سے ناس کیفے نیٹ کیفے پیئيں
 
image
6: اب ڈزنی لینڈ جانے کے لیے امریکہ جانے کی ضرورت نہیں
 
image
7: لیز مہنگے ہیں تو کیا ہوا اب لیگز کھا کر دیکھیں
 
image
8: سیون اپ اور ڈيو کا اگر کوئی بچہ ہوتا تو ایسا ہی ہوتا
 
image
9: میکڈونلڈ والوں کے دلوں پر چھریاں چلانے والا میکڈونر
 
image
10: کے ایف سی کا بھارتی انداز ایس ایف سی
 
ان تمام برانڈز کو دیکھ کر ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی بھی نہیں ہو سکتی اور مقبولیت بھی مل گئی-
YOU MAY ALSO LIKE: